ساتویں
فصل:
اخلاقِ
اسلامی
انسان
کے پاس روحانی اعتبار سے کتنی قوّتیں اس
کی قوّت عاملہ ہیں؟
جواب:
چار
قوّتیں: عقلیہ،
وہمیہ، شھویہ، غضبیہ۔
علمِ
اخلاق کن دو اہم عنصر پر مشتمل ہے؟
جواب:
1۔
کسبِ فضائل، 2۔ دفعِ رذایل۔
کسبِ
فضائل کیلئے سب سے پہلے کس صلاحیت اور
مَلَکہ کی ضرورت ہے؟
جواب:
عدالت۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنی بعثت کا مقصد کیا بیان فرمایا؟
جواب:
اخلاق
کو اسکے اعلیٰ مقام تک پہنچادوں۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اخلاق کے بارے میں قرآن کیا فرماتاہے؟
جواب:
انک
لعلی خلق عظیم۔
انبیاء
کی بعثت کامقصد قرآن نے کیا فرمایاہے؟
جواب:
تزکیہ
نفس(تربیت)
و
تعلیم کتابِ الہی اور حکمت۔
حِکمت
کیا ہے؟
جواب:
ایسا
علم جس میں اشیاء کی حقیقت ، اسرار، علل
اور مقاصد احکام کی طرف نگاہ ہو۔
وہ
کونسا علم ہے جو تمام علوم سے افضل ہے؟
جواب:
ایسا
علم جو تربیت کے ساتھ ہواور انسان کو کمال
اور سعادتِ ابدی کی طرف لے جائے وہ دین کا
علم ہے جو انسان کے روح کی تربیت کرتا ہے،
چونکہ باقی سارے علوم موت کے ساتھ ہی ختم
ہوجاتے ہیں لیکن علمِ دین جو تربیت روح
کے ساتھ ہو انسان کی ابدی زندگی کیلئےزادِ
راہ ہے۔
وہ
کونسا عالم تھاجس نے اپنی تربیت نہیں کی
تھی تو اسکی معلومات نے اُسے برباد کردیا
اور قرآن نے اسے کتے سے تشبیہ دی ہے؟
جواب:
بَلعم
بن باعور۔
ایسا
شخص جو کسی چیز کو نہ جانتا ہو مگر یہ نہیں
جانتا کہ وہ نہیں جانتا بلکہ یہ سمجھے کہ
وہ جانتاہے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:
جاہل
مرکّب۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے بقول رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مادرزاد اندھے اور برص
کے مریض کا علاج کرنے سے عاجز نہیں لیکن
کس کا علاج نہیں کرسکتے؟
جواب:
احمق
کا جو نہیں جانتا کہ وہ نہیں جانتااور
اپنے آپ کو عالم سمجھتا ہے جبکہ وہ جاہل
ہو۔
یقین
کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:
تین
علم الیقین، عین الیقین، حق الیقین۔
علم
الیقین کیا ہے؟
جواب:
مثلاً
دُھویں کو دیکھ کر آگ کے موجود ہونے کا
یقین۔
عین
الیقین کیا ہے؟
جواب:
مثلاً
آگ کو دیکھ کر آگ کے موجود ہونے کا یقین۔
حق
الیقین کیا ہے؟
جواب:
مثلاً
آگ میں داخل ہوکر آگ کے موجود ہونے کا
یقین۔
خوف
و رجاء کیا ہے؟
جواب:
بُری
عاقبت سےڈرنے کو خوف اورخدا کی رحمت سے
اُمید کو رجاء کہتے ہیں۔
حُسنِ
ظن کیا ہے؟
جواب:
خدا
اور اس بندوں کے بارے میں نیک گمان رکھنا۔
غضبِ
حَسَن کیا ہے؟
جواب:
اپنی
غیرت ، ایمان، اورحق کی خاطر غضب کرنا۔
عُجلت
کیا ہے؟
جواب:
آدمی
بغیر غور و فکر کئے اور عوارض و عواقب کو
دیکھے بغیر، جونہی کوئی کام اس کے ذہن
میں آئے، اقدام کر بیٹھے۔
حِلم
کیا ہے؟
جواب:
اطمینانِ
نفس اس طرح کہ قوّۂ غضبیہ، اِ س اطمینان
پرغالب نہ آئےاور زمانے کی چالاکی اسے
بے چین نہ کرے۔
کظم
غیظ کیا ہے؟
جواب:
غصہ
کو پی جانااور غصہ کی حلت میں خود پر کنٹرول
رکھنا ۔
عُجب
کیا ہے؟
جواب:
خود
کو پسند کرنا کسی کمال کی وجہ سےیہ سمجھتے
ہوئے کہ وہ کمال اس میں ہے چاہے وہ کمال
اس میں ہو یا نہ ہو۔
ریا
کیا ہے؟
جواب:
اپنے
نیک اور پسندیدہ افعال سے لوگوں کے نزدیک
اعتبار اور منزلت کو طلب کرنا۔
تکبّر
کیا ہے؟
جواب:
ایسی
حالت کہ آدمی خود کو دوسروں سے بالاتر
سمجھے۔
تواضع
کیا ہے؟
جواب:
شکستہ
نفسی جو انسان کو اپنے آپ کو دوسروں سے
بالاتر سمجھنے سے روکے۔
زہد
کیا ہے؟
جواب:
دُنیا
سےمحبت نہ کرنا اور بقدرِ ضرورت پر اکتفاء
کرنااور غیر خدا سے قطع نظر ہو کر صرف خدا
کی طرف متوجہ ہونا۔
قناعت
کیا ہے؟
جواب:
نفس
کی ایسی حالت جو آدمی کے بلا ضرورت مال
کی تحصیل کی زحمت نہ کرنے اور بقدرِ حاجت
و ضرورت پر اکتفاء کرنے کی باعث ہو۔
طمع
کیا ہے؟
جواب:
لوگوں
کے اموال میں توقع رکھنا۔
بخل
کیا ہے؟
جواب:
جہاں
خرچ کرنا ضروری ہو وہاں ہاتھ روک لینا اور
جو دینا ضروری ہو نہ دینا۔
’’تکلم
بما لا یعنی‘‘ کیا ہے؟
جواب:
فضول
اور بے فائدہ گفتگو کرنا۔
حسد
کیا ہے؟
جواب:
اپنے
مسلمان برادر سے نعمت کے زائل ہونے کی
تمنا کرنا۔
کونسی
فقیری و مالداری اچھی ہے ؟
جواب:
فقیر
صابر و راضی، غنیِ شاکر و سخی۔
کونسی
فقیری اور مالداری بُری ہے؟
جواب:
فقیر
ِگداگر، غنیِ حریص۔
طول
ِامل کیا ہے؟
دنیا
میں بڑی اُمیدیں ، زیادہ آرزو، اور یہ
توقع رکھنا کہ بہت زندگی پڑی ہے۔
محاسبہ
کیا ہے؟
جواب:
دن
رات میں ایک ایسا وقت رکھے جس میں اپنے
نفس کو دیکھے تاکہ اپنی اطاعت(نیکی)
اورمعصیت(گناہ)
کا
موازنہ کرے، اگر قصور وار ہو تو اپنے نفس
کو ملامت کرے ، اگر قصور وار نہ ہو تو
پروردگار کا شکر کرے۔
مراقبہ
کیا ہے؟
جواب:
ہمیشہ
اپنے افعال و ظاہر و باطن کی طرف متوجہ
رہے، کہ کہیں اس سے کوئی گناہ نہ ہوجائے
یا کسی واجب کو ترک نہ کر بیٹھے۔
قطع
رحم کیا ہے؟
جواب:
رشتے
داروں سےتعلق توڑنا۔
روایات
میں کس فعل ِقبیح کے بارے میں ہےکہ اس سے
انسان کی عُمر گھٹ جاتی ہے؟
جواب:
قطع
رحمی۔
حُبّ
ِجاہ کیا ہے؟
جواب:
یہ
پسند کرنا کہ لوگوں کے دلوں میں اس کا کوئی
مقام و مرتبہ ہو۔
منابع