تیسری
فصل:
معلومات
ِقرآن
عمومی
قرآنی سوالات
کس
سورہ کو’’ اُمّ القرآن‘‘ کہتے ہیں؟
جواب:
سورہ
فاتحہ۔
کتنے
سورہ الحمد للہ سے شروع ہوتے ہیں؟
جواب:
پانچ
سورہ الحمدللہ سے شروع ہوتے ہیں 1۔حمد،
2۔ انعام، 3۔ کہف، 4۔ صبا 5۔ فاطر۔
قرآن
کاکون سا سورہ ہے جس کے کلمات کی تعداد
قرآن کے تمام سوروں کی تعداد کے برابر
ہے؟
جواب:
سورہ
تکویر۔
کون
سے سورے ہیں جن کے نام صرف ایک ہی حرف پر
مشتمل ہیں؟
جواب:
سورۂ
ق، سورۂ ص، سورۂ ن۔
قرآن
کا کون سا سورہ فروع دین میں سے ایک شاخ
کا نام ہے؟
جواب:
سورۂ
حج۔
قرآن
کے کتنے سورہ اِنَّا سے شروع ہوتےہیں؟
جواب:
چارسورہ
1۔ فتح، 2۔ نوح، 3۔ قدر، 4۔ کوثر۔
کس
سورہ کو سورۂ امام حسین علیہ السلام
بھی کہتے ہیں؟
جواب:
سورہ
فجر۔
قرآن
میں کُل کتنے سورہ ہیں؟
جواب:
114۔
کتنے
سورہ حیوانات کے نام پر ہیں؟
جواب:پانچ:
بقرہ(گائے)،نحل(شہدکی
مکھی)،
نمل(چیونٹی)،
عنکبوت(مکڑی)،
فیل(ہاتھی)
مسبّحات
کتنے سورہ ہیں؟
جواب:
سات
سورہ اسراء، حدید،حشر، صف، جمعہ،تغابن،
اعلیٰ۔
کونسا
سورہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے قبیلے کے نام پر مشتمل
ہیں؟
جواب:
سورہ
قریش۔
کس
سورہ کو قلبِ قرآن کہتے ہیں؟
جواب:
سورہ
یس۔
کونسا
سورہ ہے جس میں پانچ مرتبہ ’’اللہ‘‘
کا کلمہ آیاہے؟
جواب:
سورہ
حج۔
کتنے
سورہ ’’اذا‘‘ سے شروع ہوتے ہیں؟
جواب:
سات:
واقعہ،
منافقون، تکویر، انفطار، انشقاق، نصر،
زلزال۔
کن
سوروں کو’’عزائم‘‘ کہا جاتاہے؟
جواب:
سجدہ،
فصلت، نجم، علق۔
قرآن
کے کتنے سورہ ’’یاایھا النبی‘‘ سے شروع
ہوتے ہیں؟
جواب:
احزاب،
طلاق، تحریم۔
کن
سورتوں کے بارے میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ
ان سورتوں نے مجھے بوڑھا کردیا؟
جواب:
ہود،
واقعہ، مرسلات ، نباء۔
کس
سورہ کا نام ایک غزوہ کے نام پر ہے؟
جواب:
احزاب۔
کن
سورتوں میں واجب سجدے والی آیتیں ہیں؟
جواب:
سجدہ،
فصلت، نجم، علق۔
کس
سورہ میں بسم اللہ الرّحمن الرّحیم نہیں
ہے؟
جواب:
سورہ
توبہ۔
کس
سورہ کو عروس القرآن(قرآن
کی دُلہن) کہتے
ہیں؟
جواب:
سورہ
الرّحمن۔
کونسا
سورہ دو پھلوں کی قَسم سے شروع ہوتا ہے؟
جواب:
سورۂ
تین (والتّین
والزَّیتون)۔
کونسے
سوروں کو حوامیم کہتے ہیں ؟
جواب
: غافر(مومن)،
فصّلت، شوریٰ، زخرف، دخان، جاثیہ، احقاف
کونسا
سورہ ہفتے کے دنوں میں سے ایک دن کا نام
ہے؟
جواب:
سورہ
جمعہ۔
کتنے
سورہ’’قل‘‘ سے شروع ہوتے ہیں؟
جواب:
پانچ
جنّ، کافرون، اخلاص،فلق، ناس۔
کس
سورہ میں دو بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
ہیں؟
جواب:
سورہ
نمل۔
کتنےسورہ
حروف مقطعات سے شروع ہوتے ہیں؟
جواب:
29۔
کونسا
سورہ ہے جس کی پہلی آیت میں بھی اللہ کا
لفظ اور آخری آیت میں بھی اللہ کا کلمہ
موجود ہے؟
جواب:
سورہ
زمر۔
کس
سورہ کا نام ایک ملک کے نام پر ہے؟
جواب:
سورہ
روم۔
کس
سورہ کی تمام آیتوں میں لفظ ’’اللہ‘‘آیاہے؟
جواب:
مجادلہ۔
کس
سورہ کا دوسرا نام سورہ حبیب نجار بھی
ہے؟
جواب:
سورہ
یٰس۔
معوذتین
کن سوروں کو کہتے ہیں ؟
جواب:
سورہ
فلق اور سورہ ناس۔
کونسا
سورہ ہے جس میں جنّت کی تمام نعمتوں کا
ذکر ہے لیکن بی بی سیّدہ سلام اللہ
علیہا کے احترام کی وجہ سے حورالعین
کا تذکرہ نہیں ہے؟
جواب:
سورہ
انسان(دھر،
ھل اتیٰ)۔
سبعِ
مثانی کس سورہ کوکہتے ہیں؟
جواب:
سورہ
حمد۔
کتنے
سورہ’’تبارک الذی‘‘ سے شروع ہوتے ہیں؟
جواب:
دوسورہ
فرقان و ملک۔
المضاجع
کس سورہ کا دوسرا نام ہے کیونکہ اس میں
مضاجع(بستر)چھوڑکر
نماز شب پڑھنے کی تعریف ہوئی ہے؟
جواب:
سورہ
سجدہ۔
کن
سوروں کو طواسین کہتے ہیں؟
جواب:
شعراء،
نمل، قصص۔
کونسا
سورہ مولا علی علیہ السلام کی جنگ
سے منسوب ہے؟
جواب:
سورہ
عادیات۔
کتنے
سورہ ’’ویل‘‘ کے کلمے سے شروع ہوتے
ہیں؟
جواب:
دو
سورہ مطففین اور ھُمَزہ۔
قرآن
میں کُل جزء کتنے ہیں؟
جواب:
30۔
قرآن
کا سب سے بڑا سورہ کونسا ہے؟
جواب:
بقرہ۔
قرآن
کا سب سےچھوٹا سورہ کونسا ہے؟
جواب:
کوثر۔
قرآن
کی سب سے طولانی آیت کونسی ہے؟
جواب:
بقرہ،
آیہ 282(آیہ
تداین)۔
بہترین
شب جس کی طرف قرآن نے اشارہ کیا ہے؟
جواب:
شبِ
قدر۔
بہترین
مہینہ جو قرآن نے ذکر کیا ہے؟
جواب:
ماہِ
رمضان۔
سب
سے بڑا حیوان جس کا ذکر قرآن میں آیا
ہے؟
جواب:
فیل۔
سب
سے چھوٹا حیوان جس کا ذکر قرآن میں
آیاہے؟
جواب:
مچھر(بعوظۃ)۔
وہ
کونسا سب سے کمزور گھر ہے جس کا ذکر قرٓان
میں ہے؟
جواب:
مکڑی(عنکبوت)
کا
گھر ۔
قرآن
میں کس ایک صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام آیاہے؟
جواب:
زید
بن حارثہ۔
کس
سورہ میں ایک آیت 31 مرتبہ تکرار ہوئی
ہے؟
جواب:
الرّحمن۔
قرآن
میں کتنے انبیاء کا نام ہے؟
جواب:
26۔
کونسی
آیت ہے جس کو آخری حرف سے پہلے حرف کی
طرف اُلٹا پڑھیں تو بھی کوئی تبدیلی نہ
آئے گی؟
جواب:
ربّک
فکبّر۔
کلمہ
استرجاع کونسی آیت ہے؟
جواب:
انّا
للہ وانّا الیہ راجعون۔
قرآن
کی پہلی آیت کونسی ہے؟
جواب:
اقرء
بسم ربّک الذّی خلق۔
وہ
کونسی واحد خاتون ہیں جن کا نام قرآن
میں ہے؟
جواب:
مریم۔
کتنے
سورہ انبیاء کے نام پر ہیں؟
جواب:
6
سورہ : یونس،
محمد، نوح، ہود، یوسف، ابراہیم علیہم
السلام۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا نام قرآن میں کتنی بار ذکر ہواہے؟
جواب:
4
بار محمّد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ایک بار اَحمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
وہ
کونسا لفظ ہے جس پر قرآن مجیدکا نصف ہوتا
ہے؟
جواب:
ولیتلطف۔
قرآن
کتنے سال میں نازل ہوا؟
جواب:
23
سال۔
کس
سورہ کو سورہ احسن القصص بھی کہتے ہیں؟
جواب:
سورہ
یوسف۔
کونسا
سورہ مولا علی علیہ السلام اور بی
بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اپنی
غذا مسکین، یتیم اور اسیر کو دینے کے
بارے میں نازل ہوا؟
جواب:
سورہ
دھر(ھل
اتی، انسان)۔
کس
سورے کے پڑھنے کو ایک سوم قرآن کے برابر
کہا گیا ہے؟
جواب:
سورہ
توحید۔
خواتین
کو کونسی سورہ پڑھے کی سب سے زیادہ تاکید
کی گئی ہے؟
جواب:
نور۔
کس
سورہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو نمازِ شب پڑھنے کی
تاکید کی گئی ہے؟
جواب:
سورہ
مزمل۔
کس
سورہ میں سب سے زیادہ ’’یاایھاالذین
امنوا‘‘ آیاہے؟
جواب:
مائدہ(16
بار)۔
کس
سورہ میں ایک کے بعدایک قسم آئی ہے؟
جواب:
سورہ
الشمس(11
قسمیں)۔
کونسا
سورہ ہے جس میں سات حروف (ث،
ج،خ،ف، ظ، ش، ز)نہیں
ہیں؟
جواب:
سورہ
فاتحہ۔
کونسا
سورہ ایک پہاڑ کے نام پر ہے؟
جواب:
سورہ
طور۔
کن
سورتوں کوسبع الطوال کہتے ہیں؟
جواب:
سات
سورہ: بقرہ،
آل عمران، نساء، مائدہ، انعام، اعراف،
توبہ۔
قرآن
کا سب سے بڑا کلمہ کونسا ہے؟
جواب:
فأسقینا
کموہ (سورہ
حجر آیت 22)۔
وہ
کونسی آیت ہے جس میں خدا نے حیوانات کی
ساری اقسام ذکر کر دی ہیں؟
جواب:
سورہ
نور آیت 45۔
لفظ
’’قرآن‘‘سب سے زیادہ کس سورہ میں آیا
ہے؟
جواب:
سورہ
اسراء۔
سب
سے بڑا عدد قرآن میں کونسا ہے؟
جواب:
100000
(سورۂ
صافات آیت 147)۔
وہ
کونسی دو آیات ہیں جن میں عربی کے تمام
حروف الفبائی ہیں؟
جواب:
سورہ
آلِ عمران، آیت 154، اور سور ہ فتح کی
آخری آیت۔
وہ
آیت جس میں تین مرتبہ لفظ ’’ربّ‘‘
آیاہے؟
جواب:
سورہ
جاثیہ آیہ 36۔
کونسا
شہر ہے جس کی قَسم قرآن میں ہے؟
جواب:
مکّہ(ھذاالبلد)۔
قرآن
میں کتنے میوہ(پَھلوں
) کا
ذکر ہے؟
جواب:
11۔
عالم
کا اسلحہ کیا ہے جس کے نام پر قرآن کا
ایک سورہ ہے؟
جواب:
قلم(سورہ
قلم)۔
وہ
کونسی زمین ہے جس میں صرف ایک مرتبہ دھوپ
پڑی؟
جواب:
دریائے
نیل کی زمین جس سے حضرت موسیٰ علیہ
السلام اور ان کے اصحاب نے عبور کیا۔
وہ
کونسا حیوان ہے جس پر تہمت لگائی گئی تھی
جس کا ذکر قرآن میں ہے؟
جواب:
بھیڑیا۔
وہ
کونسی آیت ہے جس پر صرف مولاعلی علیہ
السلام نے ہی عمل کیا؟
جواب:
آیۂ
نجویٰ(سورہ
مجادلہ)۔
وہ
کیا چیز ہے جو قرآن میں قتل سے بھی شدید
گناہ ہے؟
جواب:
فتنہ۔
علم
قراءت و تجوید
استعاذہ
کیا ہے؟
جواب
: اعوذباللہ
من الشَّیطان الرّجیم۔
بَسملہ
کیا ہے؟
جواب:
بسم
اللہ الرحمن الرحیم۔
تجوید
میں وقف کسے کہتے ہیں؟
جواب
: آواز
کا قطع کرنا پھر سانس لے کر قرائت کو جاری
رکھنا ۔
ابدال
کسے کہتے ہیں؟
جواب:
یہ
وقف کی ایک قسم ہے جس میں کلمہ کا آخری
حرف دوسرے حرف میں تبدیل ہوجاتاہے جیسے
ملّۃ سے ملّہ، الصلوٰۃ سے الصلوٰہ، حِساباً
سے حسابا، ھُدیً سے ھُدیٰ۔
اسکان
کیا ہے؟
جواب
: یہ
وقف کی دوسری قسم ہے جس میں اگر ابدال کے
موارد نہ ہوں تو کلمہ کے آخری حرف پر جو
بھی حرکت ہووہ ساکن ہوجائے گی، مثلاً
مقاعِدَ سے مقاعِدْ، کتبِ سے کتبْ۔
وقفِ
معانقہ کیا ہے؟
جواب:
وقفِ
معانقہ ۛ
ۛ
ہے، یہ دونوں ایک ہی جملہ میں پائے
جاتے ہیں ،جس کا مطلب یہ ہے کہ ان دونوں
نقطوں میں کسی ایک پر توقف کرناچاہیے(یا
پہلے تین نقطہ پر وقف کرے یا بعد کے تین
نقطے پر)،
جیسے ذَٰلِكَ
ٱلۡكِتَٰبُ لَا رَيۡبْ(وقف
ۛ
)
فِيهِۛ
هُدٗى لِّلۡمُتَّقِينَ ٢
ذَٰلِكَ
ٱلۡكِتَٰبُ لَا رَيۡبَۛ فِيهْ
(وقف
ۛ )
هُدٗى
لِّلۡمُتَّقِينَ ٢
رموز
وقف میں( م)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب
: وقفِ
لازم: یعنی
رُکنا ضروری ہے۔
رموز
وقف میں (ط)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب:
وقفِ
مطلق: رُکیں
تو بہتر ہے۔
رموز
وقف میں (ج)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب
: وقفِ
جائز: رُک
بھی سکتے ہیں اور مِلا بھی سکتے ہیں۔
رموز
وقف میں(ز)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب:
وقفِ
مجوّز: رُک
بھی سکتے ہیں لیکن مِلائیں تو بہتر ہے۔
رموز
وقف میں (ص)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب
: وقفِ
مرخص: جملہ
طولانی ہے ، سانس لے کر مِلا سکتے ہیں۔
رموز
وقف میں (لا)
کا
کیا مطلب ہے؟
جواب:
وقفِ
ممنوع: وقف
کرنا منع ہے ، اگر مجبوری ہوتووقف کرکے
پیچھے سے دوبارہ مِلا کر پڑھیں۔
ہمزہ
کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:
دو
قسمیں ہیں ہمزہ وصل اور ہمزہ قطع۔
ترتیل
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
حروف
و کلماتِ قرآن کی صحیح اور واضح تلاوت،
آیات کے معنی میں تدبّر کے ساتھ۔
تجوید
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
ہر
حرف کو اس کے مخرج، صِفات اور احکام کی
نظر سے صحیح اداکرنا۔
حروف
استعلا کتنے حروف ہے؟
جواب:
سات
حروف (ص،ض،
ط،ظ، خ، غ،ق)۔
حروف
استفال کتنے حروف ہیں؟
جواب:
حروف
استعلاء والے 7 حروف کے علاوہ باقی سارے
حروف استفال ہیں۔
قلقلہ
کیا ہے؟
جواب:
حرفِ
ساکن کو مختصر سی جُنبش دینے کو قلقلہ
کہتے ہیں۔
قلقلہ
کتنے حروف میں ہوتا ہے؟
جواب:
پانچ
حروف ق،ط،ب،ج،د(قُطُب
ِ جَدّ)۔
حروف
یرملون کیا ہیں؟
جواب:
یہ
وہ حروف ہیں کہ جب ان سے پہلے نون ساکن
(نْ)
آئے
تو ادغام کیا جاتا ہے۔ یہ چھ حروف ہیں
(ی،ر،م،ل
و،ن)۔
حروفِ
حلقی کیا ہیں؟
جواب:
چھ
حروف ( ء
، ہ ،ع،ح، غ،خ)۔
قصص القرآن
اصحاب سَبت
’’اصحابِ
سَبت‘‘کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
ہفتے
کو عربی میں ’’سَبت‘‘کہتے ہیں تو اصحابِ
سَبت کا مطلب ہے ’’ہفتے کے دن والے واقعے
کے افراد‘‘۔
قرآن
میں اللہ تعالیٰ نے اصحابِ سَبت میں سے
کن لوگوں کو نجات دی اور عذاب نہ کیا؟
جواب:
جو
نھی عن المنکر کرتے تھے۔
بنی
اسرائیل نے عبادت کیلئے کس دن کا انتخاب
کیا تھا؟
جواب:
ہفتہ
کا دن (یوم
السبت/روزِ
شنبہ)۔
جب
بنی اسرائیل کے ایک گروہ نے نصیحت کرنے
والوں کی بات نہ مانی اور ہفتے کے دن شکار
کرکے عیش کرنے لگے تو خدا نے کیا عذاب
بھیجا؟
جواب:
زلزلہ
آیا اور گنہگاروں کو پست بندروں کی صورت
میں مسخ کردیا۔
قصۂ حضرت طالوت
طالوت
کس نبی کی نسل سے تھے؟
جواب:
حضرت
یعقوب علیہ السلام کے بیٹے بنیامین
کی نسل سے۔
بنی
اسرائیل نے خدا کی جانب سے بادشاہت کیلئے
حضرت طالوت کے انتخاب پر کیا اعتراض کیا؟
جواب:
بنی
اسرائیل نے کہاخدا نے اسے کیوں بادشاہ
بنایا اس کے پاس تو مال ہی نہیں ہے۔
خدا
نے حضرت طالوت کو بادشاہت کیلئے کیوں
منتخب کیا؟
جواب
: حضرت
طالوت کے علم اور جسم و قامت کی بنا پر۔
خدا
نے حضرت طالوت کی بادشاہت کی کیا نشانی
قرار دی؟
جواب:
حضرت
طالوت ،تابوت عھد (تابوت
سکینہ) لے
کر آئیں گے۔
خدا
کے حکم سے حضرت طالوت کے لشکر کا کیا
امتحان ہوا؟
جواب:
نہر
سے ایک چُلو پانی سے زیادہ نہ پینےکا
امتحان ہوا۔
حضرت
طالوت کی جالوت سے جو جنگ ہوئی اس میں
جالوت کو کس نے قتل کیا؟
جواب:
حضرت
داؤد علیہ السلام ۔
اصحاب کہف
’’کہف‘‘
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
’’کہف
‘‘کا مطلب غار ہے۔
خدا
نے کس جانور کو اصحابِ کہف کی نگہبانی
کیلئے غار میں مأمور کیا؟
جواب:
اصحابِ
کہف کا کتّا۔
اصحابِ
کہف کتنے سال سونے کے بعد بیدار ہوئے؟
جواب:
309
سال۔
اصحابِ
کہف کتنے افراد تھے؟
جواب:
سات
افراد اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔
اصحابِ
کہف دوبارہ کب بیدار ہوں گے؟
جواب:
حضرت
مہدی صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ
کے زمانے میں۔
اصحابِ
کہف کے کُتّے کا نام کیا تھا؟
جواب:
قطمیر۔
اصحاب رس
’’اصحابِ
رس ‘‘کس درخت کی پرستش کرتے تھے؟
جواب:
صنوبر
کا درخت۔
اصحابِ
رس نےکس نبی کو کنویں میں پھینک کر بھاری
پتھر سے کنواں بند کردیا تھا؟
جواب:
حضرت
حنظلہ (حضرت
یعقوب علیہ السلام کی نسل سے)۔
اصحاب اُخدود
اُخدودکا
کیا مطلب ہے؟
جواب:
زمین
کا بہت بڑا گڑھا۔
اصحابِ
اخدود نے اپنے زمانے کے نبی کے ساتھ کیا
کیا؟
جواب:
بڑے
سے گڑھے میں آگ جلا کر نبی اور انکے ماننے
والوں کو گڑھے میں پھینک دیا۔
اصحاب الجنّۃ
اصحاب
الجنّۃ (باغ
والے ) جنہوں
نے ان شاء اللہ نہیں کہا تھا تو برباد ہو
گئے، کاذکر قرآن کے کس سورہ میں ہے؟
جواب:
سورہ
قلم۔
دو
دوست جن میں سے ایک کا باغ برباد اور ایک
کا شاداب رہا، کا ذکرکس سورہ میں ہے؟
جواب:
سورہ
کہف۔
اصحاب فیل
اصحابِ
فیل میں بادشاہ کانام کیا تھا؟
جواب:
ابرھۃ
الأشرم۔
یہ
جملہ کس کا ہے:
’’میں
اُونٹوں کامالک ہوں اس لئے ان کی حفاظت
کی ذمہ داری مجھ پر ہےخانۂ کعبہ کا بھی
ایک مالک ہے وہ خود اسکی حفاظت کرے گا۔‘‘؟
جواب:
حضرت
عبدالمطلب علیہ السلام ۔
خدا
نے خانۂ کعبہ کی حفاظت کس پرندے کے ذریعے
کی؟
جواب:
ابابیل۔
اصحابِ
فیل کے نیست و نابود ہونے کی خبر حضرت
عبدالمطلب کو کس نے دی ؟
جواب:
حضرت
عبداللہ بن عبدالمطلب۔
منابع