پہلی
فصل:
تاریخِ
انبیاءعلیہم
السلام
اللہ
تعالیٰ نے انسانوں کیلئے کتنے انبیاءبھیجے؟
جواب:
124000،
ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء بھیجے۔
ان
پیغمبروں میں سے رسول کتنے ہیں؟
جواب:
313،تین
سو تیرہ رسول ہیں۔
تاریخِ
انبیاء علیہم السلام میں کتنے
صحیفے اور کتنی کتابیں نازل ہوئیں؟
جواب:
104،
ایک سو چار۔
اولوالعزم
نبی کون ہیں؟
جواب:
نوح
علیہ السلام ،ابراہیم علیہ السلام ،موسیٰ
علیہ السلام ،عیسیٰ علیہ السلام
اور حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
وہ
کتنی مخلوقات ہیں جو کسی کے رحم سے باہر
نہیں آئے؟
جواب
: سات۔
حضرت آدم
علیہ السلام
حضرت
آدم علیہ السلام کا نام آدم کیوں
رکھا گیا؟
جواب
: کیونکہ
وہ ’’ اَدیم ارض ‘‘ یعنی زمین پر موجود
خاک سے خلق کئے گئے۔
حضرت
آدم علیہ السلام کی کنیت کیا ہے؟
جواب
:’’ابوالبشر‘‘
۔
حضرت
آدم علیہ السلام کا لقب کیا ہے؟
جواب:
’’صفی
اللہ‘‘۔
خانۂ
کعبہ کس زمانے سے موجود ہے؟
جواب
:حضرت
آدم علیہ السلام کے زمانےسےموجود
ہے،حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
تجدیدِ بنِا کی تھی۔
حضرت شیث
علیہ السلام
حضرت
ہابیل علیہ السلام کے قتل کے بعد
حضرت آدم علیہ السلام نے کس کو
اپنی وصیت کی؟
جواب:
حضرت
شیث علیہ السلام ۔
حضرت
آدم علیہ السلام کے کس فرزند نے
اُن کو غسل و کفن دیا اور نماز جنازہ انجام
دی؟
جواب
: حضرت
شیث علیہ السلام
۔
حضرت
شیث علیہ السلام کا لقب کیا تھا؟
جواب
: ھبۃ
اللہ
۔
حضرت ادریس
علیہ السلام
سب
سے پہلےجس نے قلم سے لکھا وہ کون تھے؟
جواب:
حضرت
ادریس علیہ السلام ۔
سب
سے پہلےجس انسان نے لوگوں کو لباس سینے
کا طریقہ سکھایاوہ کون تھے؟
جواب:
حضرت
ادریس علیہ السلام ۔
حضرت نوح
علیہ السلام
خانۂ
کعبہ کو ’’بیت العتیق ‘‘ کیوں کہتے
ہیں؟
جواب:
کیونکہ
طوفانِ نوح علیہ السلام میں یہ
صحیح و سالم رہا۔
وہ
مقام جہاں حضرت نوح علیہ السلام
کی کشتی ٹہر گئی تھی اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
جودی
۔
’’قریۃ
الثمانین ، مدینۃ الثمانین، سوق الثمانین‘‘
کیا ہے؟
جواب
: حضرت
نوح علیہ السلام سمیت 80 افرادنےکشتی
سے زمین پر آ کر ایک گاؤں بنایا جس کا
نام ’’قریۃ الثمانین ‘‘ رکھا۔
آدم
ثانی اور شیخ الانبیاء کس کے لقب ہیں ؟
جواب:
حضرت
نوح علیہ السلام ۔
حضرت ہود
علیہ السلام
حضرت
ہود علیہ السلام کی قوم کا نام کیا
تھا ؟
جواب:
قومِ
عاد ۔
شدّاد
نے جو بہشت کے مشابہ شہر بنایا اس کا نام
کیا تھا؟
جواب:
ارم
ذات العماد۔
قومِ
عاد نے جب ہود علیہ السلام کی
شدیدنافرمانی کی تو خدا نے اُن پر کس چیز
کا عذاب بھیجا؟
جواب:
شدید
سرد ہوا(ریحاً
صر صراً)کا
عذاب بھیجا۔
اصحابِ
احقاف کسے کہتے ہیں ؟
جواب:
قومِ
عاد
۔
حضرت صالح
علیہ السلام
حضرت
صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کوکس
نے قتل کیا؟
جواب:
قدّار
۔
حضرت ابراہیم
علیہ السلام
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے والد
کانام کیا تھا؟
جواب
: ’’تارخ‘‘۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے جس چچا کو
بُت پرستی سے منع کیا تھا ، اس کا نام کیا
تھا؟
جواب:
آذر
۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا نام قرآن
میں کتنی مرتبہ آیا؟
جواب
: 69
مرتبہ۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی ولادت
کہاں ہوئی؟
جواب
: کوثی
ربیٰ، بابل ،عراق ۔
نمرود
کو اسکے تخت کے اُلٹ جانے کی خبر کس نے
دی؟
جواب:
آذرجس
کے پاس علمِ نجوم بھی تھا۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی والدہ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کواُنکی
پیدائش کے بعد کتنے سال تک غار میں مخفی
رکھا؟
جواب:
13
سال تمام۔
جب
حضرت ابراہیم علیہ السلام 13 سال
بعد غار سے باہر آئے تو ان کے سامنے کتنے
قسم کی بُت پرستی تھی؟
جواب:
3
قسم کے۔
وہ
کون سے واحد نبی ہیں جنہوں نے خود اپنی
زبان سے بُت پرستوں سے کہا ’’میں بیمار
ہوں‘‘جس کا ذکرقرآ ن نے کیا؟
جواب:
حضرت
ابراہیم علیہ السلام ۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے
کسے یکتا پرستی کی تبلیغ کی؟
جواب
: اپنے
چچا آذر ۔
جب
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آذر
کے بتوں کو پانی میں ڈال دیا تو آذر نے
ابراہیم علیہ السلام کو کیا سزا
دی؟
جواب
: زندان
میں ڈال دیا۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے بُت پرستوں
کے جشن میں نہ جانے کا کیا بہانہ بنایا؟
جواب:
میں
بیمار ہوں۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے کس چیز سے
بُتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا؟
جواب:
کلہاڑی۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو کس چیز کے
ذریعے آگ میں پھینکا گیا؟
جواب:
منجنیق
۔
تاریخ
کی پہلی منجنیق کس نے بنوائی؟
جواب:
نمرود
وہ
چار پرندے جنہیں ابراہیم علیہ السلام
نے پکڑ کر ذبح کرکے ان کے گوشت کو ملا کر
دس حصے کئے پھر دوبارہ زندہ ہوئے کون سے
تھے؟
جواب
: مور،
باز، مرغابی اور مرغا۔
جنابِ
سارہ اور جنابِ ہاجرہ کون تھیں؟
جواب
: جنابِ
سارہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
زوجہ تھیں، جبکہ جنابِ ہاجرہ انکی کنیز
تھیں۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کا
نام کیا تھا؟
جواب
: حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی والدہ کا
نام بھی سارہ تھا اور اُن کی زوجہ کا نام
بھی سارہ تھا۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور حضرت لوط
علیہ السلام کی کیا رشتہ داری تھی؟
جواب:
خالہ
زاد بھائی۔
کوہِ
بیت المقدس میں حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی ملاقات جس عابد شخص سے ہوئی
جو 30 سال سے حضرت ابراہیم علیہ السلام
سے ملاقات کا مشتاق تھا اس کا نا م کیا
تھا؟
جواب:
ماریا
ابن اوس۔
خلیل
اللہ کس نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل
اللہ ہے۔
حضرت اسماعیل
علیہ السلام
جنابِ
ہاجرہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے فرزند کا کیا نام تھا؟
جواب:
حضرت
اسماعیل علیہ السلام ۔
جنابِ
ہاجرہ نے پانی کی تلاش میں صفا اور مروہ
کے کتنے چکّر لگائے؟
جواب:
سات
چکّر۔
چشمۂ
زمزم جو حضرت اسماعیل علیہ السلام
کے پیروں کے رگڑنے سے جاری ہوا،لفظ’’زمزم
‘‘کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: ’’ رُک
جا ‘‘۔
حجر
اسماعیل کیا ہے؟
جواب:
حجر
اسماعیل خانۂ کعبہ کے پاس وہ جگہ ہے جہاں
حضرت اسماعیل علیہ السلام اور
ہاجرہ علیہا السلام دفن ہیں۔
جب
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی قربانی
کا خواب دیکھا تو اس وقت حضرت اسماعیل
علیہ السلام کا کیا سِن تھا؟
جواب:
13
سال کے نوجوان تھے۔
’’یومِ
ترویہ ‘‘ کون سا دن ہے؟
جواب:
آٹھ
(8)
ذی
الحجہ۔
’’یومِ
عرفہ‘‘ کون سا دن ہے؟
جواب:
نو(9)
ذی
الحجہ۔
عید
الالضحیٰ کون سا دن ہے؟
جواب:
دس(10)ذی
الحجہ۔
وہ
قبیلہ جو آبِ زمزم دیکھ کر جناب ہاجرہ
سلام اللہ علیہا اور حضرت اسماعیل
علیہ السلام کے ساتھ خانۂ کعبہ اور
صفا و مروہ کے اطراف آباد ہوتا ہے اس کا
نام کیا ہے؟
جواب:
قبیلہ
’’جُرھم‘‘۔
حاجی
مِنیٰ میں جو شیطان کو کنکر مارتے ہیں ،
اس عمل کو کیا کہتے ہیں ؟
جواب:
رمیِ
جمرہ۔
رمیِ
جمرہ کس چیز کی یاد اور کیوں کیا جاتاہے؟
جواب
: چونکہ
ذبحِ اسماعیل علیہ السلام کے وقت
شیطان تین دفعہ بہکانے آیا تو تینوں دفعہ
شیطان کو کنکر ماراجس کی یاد میں رمیِ
جمرہ کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔
’’وفدیناہ
بذبح عظیم‘‘میں ذبحِ عظیم سے کون مراد
ہیں ؟
جواب:
حسین
ابن علی علیھما السلام
۔
خانۂ
کعبہ کی تعمیر کے بعد ’’حجراسود‘‘کہاں
سے لایا گیا؟
جواب:
کوہ
ابو قبیس۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام ملک شام سے
مکّہ جناب ہاجرہ سلام اللہ علیہا
اور حضرت اسماعیل علیہ السلام سے
ملاقات کیلئے کس سواری پر صبح آکر شام
کو واپس چلے جاتے تھے؟
جواب:
’’برّاق‘‘
جو حضرت جبرئیل علیہ السلام لاتے
تھے۔
حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی پہلی زوجہ
کس قبیلے سے تھیں؟
جواب:
قبیلہ
جُرھم۔
حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے حضرت
اسماعیل علیہ السلام کو کیوں کہا
کہ تمہاری پہلی زوجہ تمہارے لئے مناسب
اور شائستہ نہیں ہیں ، اسے طلاق دے دینا
بہتر ہے؟
جواب:
کیونکہ
وہ اپنے شوہر کے والدین اور مہمان کا
احترام نہیں کرتی۔
حضرت اسحاق
علیہ السلام
جنابِ
سارہ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے فرزند کا کیا نام تھا؟
جواب:
حضرت
اسحاق علیہ السلام ۔
لفظ’’
اسحاق‘‘ کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
’’اسحاق‘‘کا
مطلب ہے ’’ہنسنے والا‘‘ ۔
حضرت لوط
علیہ السلام
قومِ
لوط علیہ السلام کس شہر میں رہتی
تھی؟
جواب
:’’سدوم‘‘۔
حضرت
لوط علیہ السلام کے پاس کون سے
فرشتے مہمان بن کر آئے تھے؟
جواب:
جبرئیل
،اسرافیل، میکائیل۔
عذاب
کے بعد قومِ لوط علیہ السلام کے
شہر کا نام کیا پڑ گیا؟
جواب:
مدائن
مؤ تفکات (ایسے
شہر جو اُلٹ پُلٹ کردیئے گئے)۔
حضرت ذوالقرنین
علیہ السلام
حضرت
ذوالقرنین علیہ السلام کا ذکر
قرآن مجید کے کس سورہ میں ہے؟
جواب:
سورۂ
کہف میں۔
’’ذوالقرنین
‘‘ کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
دو
سینگوں والا۔
حضرت
ذوالقرنین علیہ السلام نے قوم کو
یأجوج و مأجوج سے بچانے کیلئے کیا کیا؟
جواب:
لوہے
کی مضبوط دیوار بنائی۔
حضرت یعقوب
علیہ السلام
حضرت
یعقوب علیہ السلام ، حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے کس فرزند سے پیدا
ہوئے؟
جواب:
حضرت
اسحاق علیہ السلام ۔
اسرائیل
کس نبی کا لقب ہے؟
جواب
: حضرت
یعقوب علیہ السلام ، اسی لئے ان کی
نسل و اولاد کو بنی اسرائیل کہتے ہیں۔
اسرائیل
کا کیا مطلب ہے ؟
جواب
:اسرائیل
کا مطلب عربی زبان میں عبداللہ ہے۔
حضرت
یعقوب علیہ السلام کے کتنے بیٹے
تھے؟
جواب:
بارہ
بیٹے تھے۔
حضرت یوسف
علیہ السلام
کس
نبی کا قصہ قرآن مجید میں ’’احسن
القصص‘‘(سب
سے بہترین قصہ )ہے؟
جواب:
حضرت
یوسف علیہ السلام ۔
حضرت
یوسف علیہ السلام اور حضرت بنیامین
علیہ السلام کی والدہ کا کیا نام تھا؟
جواب:
راحیل۔
حضرت
یوسف علیہ السلام نے خواب میں کیا
دیکھا؟
جواب:
11
ستارے، ایک سورج اور ایک چاند جو حضرت
یوسف علیہ السلام کو سجدہ کررہے
ہیں۔
جب
برادرانِ یوسف علیہ السلام نے
حضرت یوسف علیہ السلام کوبہت مارا
تو یوسف علیہ السلام نے ہنسنا
کیوں شروع کردیا؟
جواب
: اس
لئے کہ انہوں نے عبرت حاصل کی تھی کہ خدا
کے علاوہ کسی پر حتیٰ برادران پر بھی توکل
نہیں کیا جانا چاہیے۔
برادرانِ
یوسف علیہ السلام نے اُن کو کنویں
میں پھینکنے سے پہلے کیا چیز نشانی کے
طور پر لے لی؟
جواب:
حضرت
یوسف علیہ السلام کا قمیص (پیراہنِ
یوسف علیہ السلام )
۔
کاروان
والوں نے حضرت یوسف علیہ السلام
کو کہاں جاکر فروخت کیا؟
جواب:
مصر۔
وہ
کون سا خاص علم تھا جو حضرت یوسف علیہ
السلام کو اللہ تعالی نے عطا فرمایا؟
جواب:
علمِ
تعبیر ِ خواب۔
حضرت
اسحاق علیہ السلام کا کمر بند کس
نے حضرت یوسف علیہ السلام کو پہنایا
تا کہ انہیں اپنے پاس رکھ سکے؟
جواب:
حضرت
یوسف علیہ السلام کی پھوپھی یعنی
حضرت یعقوب علیہ السلام کی بڑی
بہن۔
حضرت
یعقوب علیہ السلام نے کہا اے میرے
بیٹوں جاؤ اور یوسف اور اسکے بھائی
(بنیامین)
کو
ڈھونڈو!
تو
حضرت یعقوب علیہ السلام کو کس نے
بتایا تھا یوسف علیہ السلام زندہ
ہیں؟
جواب
: موت
کے فرشتے نے۔
نورِ
نبوّت کے حضرت یوسف علیہ السلام
کی نسل سے خارج ہوجانے کی وجہ روایات میں
کیا بیان کی گئی ہے؟
جواب
: اپنے
والد کے سامنے ایک لمحے کیلئے تواضع نہ
کیا ۔
حضرت
یوسف علیہ السلام کے بقول انسان
کے جسم کی کون سے چیز سب سے پہلے قبر میں
اسکے جسم سے الگ ہوکر چہرے پر گر جاتی ہے
؟
جواب:
انسان
کی آنکھیں۔
خدا
نےحضرت یوسف علیہ السلام کو عزیز
مصر بننے کے بعد جنابِ زلیخا سے ازدواج
کا حکم کیوں دیا؟
جواب:
حضرت
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مودّت کی وجہ سے۔
حضرت ایوب
علیہ السلام
وہ
کونسے نبی ہیں جن کی آزمائش اموال کے
برباد ہونے ، اولاد کی موت اوربدن کی شدید
بیماری سے کی گئی مگر پھر بھی صابراورشکر
گزار رہے؟
جواب:
حضرت
ایوب علیہ السلام ۔
جب
سب لوگوں نے حضرت ایوب علیہ السلام
سے اُنکے فقرو نادری اور انکی بیماری کی
وجہ سے دوری کرلی اور انہیں شہر سے باہر
کردیا تو صرف کس انسان نے حضرت ایوب
علیہ السلام کے ساتھ وفاداری باقی
رکھی؟
جواب:
اُن
کی زوجہ ’’رحمت‘‘ بنت افرائیم ابن یوسف
علیہ السلام نے آخری دم تک وفاداری
کی۔
اللہ
تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام
کے کن اعضاء کو سلامت رکھا اور ان پر
بیماری نہ آئی؟
جواب:
آنکھ،
زبان، کان، عقل و دل۔
حضرت
ایوب علیہ السلام نے جو قسم کھائی
تھی کہ میری زوجہ کے تخلف کرنے پر گھٹے
سے ماروں گاپھر شرمندہ ہوئے تو اللہ نے
کس طرح قسم کو پورا کرنے کا حکم دیا؟
جواب:
خدا
نے کہا کہ گندم کے خوشوں کے مٹھی بھر گھٹے
سے مارلو تا کہ قسم پوری ہوجائے۔
حضرت
ایوب علیہ السلام کنتی مدّت تک
مصیبتوں میں مبتلا رہے؟
جواب:
سات
سال۔
حضرت
ایوب علیہ السلام کے دعا کرنے کے
بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں کس طرح نوازا؟
جواب:
ان
کے رنج و تکلیف کو دور کر دیا، انہیں انکے
اہل و عیال دے دئیے اور ویسے ہی اور بھی
دے دئیے۔
حضرت شعیب
علیہ السلام
سب
سے پہلا ترازو کس نبی نے بنایا تھا؟
جواب:
حضرت
شعیب علیہ السلام ۔
’’خطیب
الانبیاء‘‘ کس نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
شعیب علیہ السلام ۔
اللہ
تعالیٰ نے شعیب علیہ السلام کی
قوم میں سے کچھ اچھے لوگوں کو بھی عذاب
کیوں دیا؟
جواب:
اس
لئے کہ وہ نہی عن المنکر نہیں کرتے تھے۔
حضرت موسیٰ
علیہ السلام
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے والد کا نام
کیا تھا ؟
جواب:
عمران۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا
کیا نام تھا؟
جواب:
یوکابد۔
اللہ
تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو کن تین افراد سے مقابلہ کیلئے بھیجا
تھا؟
جواب:
فرعون،
ھامان،قارون۔
جس
طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
ماں کا حمل فرعونیوں کیلئے ظاہر نہیں
ہوااسی طرح کس امام کی والدہ کا حمل
دشمنانِ آل محمدعلیہم السلام
کیلئے ظاہر نہ ہوا؟
جواب:
حضرت
امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف۔
حضرت
آسیہ سلام اللہ علیہا زوجۂ
فرعون نےحضرت موسیٰ علیہ السلام
کا نام ’’موسیٰ‘‘ کیوں رکھا؟
جواب:
اس
لئے کہ انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو پانی اور درخت کے بیچ میں پایا تھا۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی بہن کا نام
کیاتھا؟
جواب:
کلثوم
یا مریم۔
مادرِ
موسیٰ علیہ السلام نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام کو تابوت میں رکھ کر
بحکمِ الٰہی کہاں رکھ دیا؟
جواب:
دریا
ئےنیل میں۔
جس
بڑھیٔ سے مادرِ موسیٰ نے تابوت(صندوق)بنوایااس
کا نام کیا تھا؟
جواب:
حزبیل
۔
فرعون
کی بیٹی جو بیمار تھی اس کے علاج کے بارے
میں کاھنان نے کیا خبر دی تھی؟
جواب
: دریائے
نیل سے ایک انسان اس قصر میں وارد ہوگا جس
کا لعابِ دہن تمہاری بیٹی کو شفا دے گا۔
جب
موسیٰ علیہ السلام کسی دائی کا
دودھ نہیں پیتے تو کس نے انکی مادرکی طرف
راہنمائی کی؟
جواب:
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی بہن ۔
کس
نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر
سے خارج ہونے کا مشورہ دیا؟
جواب:
مؤمن
آلِ فرعون؛ حزبیل یا حزقیل۔
وہ
کون تین افراد ہیں جنہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
’’الصدّیقون ثلاثہ ‘‘ کہا ہے؟
جواب:
1۔
حزقیل(مؤمن
آلِ فرعون)،
2۔
حبیب نجّار(صاحب
یٰس)، 3۔مولاعلی
علیہ السلام ۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام مصر سے نکل کر
کہاں گئے؟
جواب:
مدین۔
جن
دو باحیا خواتین کی حضرت موسیٰ علیہ
السلام نے مدد کی وہ کن کی بیٹیاں
تھیں؟
جواب:
حضرت
شعیب علیہ السلام ۔
حضرت
شعیب علیہ السلام نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے کیا معاہدہ کیا؟
جواب:
8
سال ان کیلئے کام کرنے کا معاہدہ کیا۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ کا نام
کیا تھا؟
جواب:
صفورا۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام نے کس مقام پر
پروردگار عالم کی آواز سُنی؟
جواب:
وادی
مقدّس طویٰ،
طور کے دائیں جانب۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کا عصا بحکم
الہٰی کیا بن گیا؟
جواب:
سانپ(اژدھا)۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کا عصا اور روشن
ہاتھ کا معجزہ کس چیز کی نشانی تھی؟
جواب:
انذار
(ڈرانے)
اور
بشارت (اُمید
دلانے) کی
نشانی تھی۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام نے دعا میں کسے
اپنا وزیر بنانے کی درخواست کی؟
جواب:
حضرت
ہارون علیہ السلام ۔
حضرت
ہارون علیہ السلام اور حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے سِن میں کتنا فرق تھا؟
جواب:
حضرت
ہارون علیہ السلام ، حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے تین سال بڑے تھے۔
حضرت
ہارون علیہ السلام کی کوئی تین
خصوصیات ذکر کریں؟
جواب
: (1)
مرسلین
میں سے تھے۔
(2)حق
و باطل میں تشخیص کر سکتے تھے۔
(3)
خدا
نے اپنی رحمت سے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے وزیر کے طور پر ان کا انتخاب کیا۔
فرعون
نے جادوگروں کو کیا سزا سنائی؟
جواب
: ایک
طرف کا ہاتھ اور دوسرے طرف کا پاؤں کاٹ
کر لٹکادوں گا۔
فرعون
نے جناب آسیہ کو کیا سزا دی؟
جواب:
دونوں
ہاتھوں میں کیلیں اور پاؤں میں کانٹے
دار زنجیریں باندھ کر سینے پر بھاری پتھر
رکھ کر تپتی دھوپ میں لٹادیا۔
بنی
اسرائیل نے دریائے نیل کے شگاف میں کتنے
راستوں کی فرمائش کی؟
جواب:
12
راستے کیونکہ بنی اسرائیل میں 12 گروہ
تھے۔
جب
بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے کہا ہمیں اپنے دوسرے ساتھیوں کی خبر
نہیں کہ وہ دوسرے راستے سے کیسے گزر رہے
ہیں تو پروردگار عالم نے کیا حکم دیا؟
جواب:
خدا
نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم
دیا کہ اپنے عصا سے اِس طرف اور اُس طرف
اشارہ کریں تا کہ پانی میں کھڑکیاں بن
جائیں۔
اُس
وقت کیا ہوا جب بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے کہا کہ ہمیں یقین نہیں
کہ فرعون کیسے غرق ہوسکتا ہے ؟
جواب:
خدا
نے فرعون کی لاش کو ساحل کی بلندی پر پھینک
دیا تاکہ نشانِ عبرت بن جائے۔
1بھی
بنی اسرائیل دریا کے واقعے سے نکلے ہی
تھے کہ انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے کیا درخواست کی؟
جواب:
بُت
پرستی کی درخواست کی۔
جب
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی
اسرائیل سے کہا کہ شامات کی مقدّس سرزمین
میں وارد ہوجاؤ تو بنی اسرائیل نے کیا
کہا؟
جواب
: آپ
اپنے خدا کے ساتھ جنگ کرکے جیت کر آئیں
ہم یہاں بیٹھے ہیں۔
اللہ
نے بنی اسرائیل کو ان کی نافرمانی کی بنا
پر کتنے سال تک سرزمین مقدّس سے محروم
کیا؟
جواب:
40
سال تک۔
اللہ
نے بنی اسرائیل کو کیا نعمتیں دی تھی جس
کی انہوں نے ناشکری کی؟
جواب:
بادلوں
کا سایہ اور جنّت کی غذا مَن و سلویٰ۔
بیابان
میں پانی کی قلّت پر اللہ سے دعا کے بعد
پتھر پر حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے عصا مارنے سے کتنے چشمے جاری ہوئے؟
جواب:
بارہ
چشمے کیونکہ بنی اسرائیل میں 12 گروہ
تھے۔
بنی
اسرائیل نے جنت کی غذا مَن و سلویٰ کے
بجائے کیا مانگا؟
جواب:
پیاز،
دال، کھیرا، سبزی، لہسن۔
کوہِ
طور پر کتاب کیلئے خدا نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے کتنے دن کا وعدہ کیا؟
جواب:
40
دن
۔ (پہلے
تیس دن پھر دس دن)۔
جس
نے بنی اسرائیل کو سونے چاندی کی گائے
بنا کر دی جس سے آواز آتی اس کا نام کیا
تھا؟
جواب:
سامری۔
بنی
اسرائیل کے گوسالہ پرست (
گائے
پرست) افراد
کی توبہ کیا قراردی گئی؟
جواب:
اپنے
آپ کو قتل کردو۔
جب
بنی اسرائیل نے تورات کو ماننے سے انکار
کردیا تو کیا ہوا؟
جواب:
کوہِ
طور کو ان کے سروں پر بلند کردیا۔
خدا
نے جب بنی اسرائیل کو ایک گائے ذبح کرنے
کا حکم دیاتو بنی اسرائیل نے کیا کہا؟
جواب:
ایک
کے بعد ایک سوال کرنا شروع کیا تاکہ بہانے
بنا سکیں ۔
قارون
کو اسکے تمام سونے چاندی ، مال و ز َر کے
ساتھ کتنے مرحلے میں زمین نے نگل لیا؟
جواب:
چار
مرحلوں میں۔
کلیم
اللہ کس نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
موسیٰ علیہ السلام ۔
خدا
نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
انتخاب تکلّم اور وحی کیلئے ان کی کس صفت
کی وجہ سے کیا؟
جواب:
تواضع۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے کتنی نشانیاں دی تھیں؟
جواب:
9
نشانیاں۔
حضرت خضر
علیہ السلام
حضرت
خضر علیہ السلام کو ’’خضر‘‘کیوں
نام دیا گیا؟
جواب:
کیونکہ
انکی نبوّت کا معجزہ یہ تھا کہ وہ جس خشک
زمین پر بیٹھتے ، وہ سرسبز ہوجاتی۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام خدا کے حکم سے
حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات
کیلئے کہاں گئے؟
جواب:
مجمع
البحرین ۔
حضرت
موسیٰ علیہ السلام مجمع البحرین
تک کس دوست کے ساتھ گئے تھے؟
جواب:
یوشع
بن نون علیہ السلام ۔
حضرت
خضر علیہ السلام کے ساتھ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کن چیزوں پر
تحمّل نہ کرسکے؟
جواب
:کشتی
میں سوراخ کرنے پر، نوجوان کو قتل کرنے
پر، دیوارکو گرنے سے بچانے پر۔
حضرت الیاس
علیہ السلام
حضرت
الیاس علیہ السلام نے جس بُت کی
پرستش سے منع کیا ، قرآن نے اس بُت کا
کیا نام ذکر کیا ہے؟
جواب:
’’بَعْل‘‘۔
حضرت
الیاس علیہ السلام کہاں کے رہنے
والے تھے؟
جواب:
بعلبک
(لبنان
کا ایک شہر)۔
حضرت الیسع
علیہ السلام
حضرت
الیسع علیہ السلام کے کن معجزات
کا امام رضا علیہ السلام نے جاثلیق
کے ساتھ مناظرہ میں ذکر کیا؟
جواب
:حضرت
الیسع علیہ السلام ، عیسیٰ علیہ
السلام کی طرح خدا کے اذن سے پانی پر
چلتے تھے ، مُردے کو زندہ کرتے تھےاور
اندھے اور بیمار کو شفا دیتے تھے۔
حضرت
الیسع علیہ السلام کس نبی کے جانشین
تھے؟
جواب:
حضرت
الیاس علیہ السلام کے۔
حضرت ذوالکفل
علیہ السلام
حضرت
الیسع علیہ السلام نے اپنا وصی کس
نبی کوبنایا؟
جواب:
حضرت
ذوالکفل علیہ السلام ۔
حضرت
ذوالکفل علیہ السلام کو ذوالکفل
کیوں کہتے ہیں؟
جواب
:اس
لئے کہ انہوں نے حضرت الیسع علیہ السلام
سے جو وعدہ کئے تھے اُن کے ساتھ وفاکی۔
حضرت
ذو الکفل علیہ السلام نے حضرت
الیسع علیہ السلام سے کیا وعدہ کیے
تھے؟
جواب:
1۔دن
میں روزہ 2۔رات میں بیداری
3۔ لوگوں کی اذیت پر غصہ
نہ کرنا۔
حضرت داؤد
علیہ السلام
حضرت
داؤد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے کن نشانیوں سے نوازا تھا؟
جواب
:(1)
زِرہ
سازی (لوہے
سے زِرہ بنانا)۔
(2)
علم
قضاوت و عدالت۔
حضرت سلیمان
علیہ السلام
حضرت
سلیمان علیہ السلام کس کے بیٹے
تھے؟
جواب:
حضرت
داؤد علیہ السلام کے۔
حضرت
سلیمان علیہ السلام کے لشکر کو
دیکھ کر کس نے گھروں میں داخل ہونے کا حکم
دیا؟
جواب:
چیونٹی
(نمل)۔
ملکۂ
سبا کا نام کیا تھا؟
جواب:
بلقیس۔
کس
پرندے کی عدم حاضری پر حضرت سلیمان
علیہ السلام نے برہمی کا مظاہرہ کیا؟
جواب:
ھُد
ھُد۔
وہ
شخص جو پلک جھپکنے میں ملکہ سبأ کا تخت
لے آیا اس کا کیا نام تھا؟
جواب:
آصف
بن برخیا۔
حضرت یونس
علیہ السلام
’’ذوالنون‘‘
کس نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
یونس علیہ السلام ۔
وہ
کونسے نبی ہیں جنہیں مچھلی نے نگل لیا
تھا؟
جواب:
حضرت
یونس علیہ السلام ۔
کس
شہر کے لوگ عذاب کی نشانیاں دیکھ کر اللہ
پر ایمان لے آئے تو عذاب ٹل گیا؟
جواب:
نینوا۔
حضرت
یونس علیہ السلام کو دریا میں
ڈالنے سے پہلے کتنی دفعہ قرعہ نکایا گیا؟
جواب:
تین
مرتبہ۔
حضرت
یونس علیہ السلام کتنے دن مچھلی
کے پیٹ میں رہے؟
جواب:
ایک
ہفتہ۔
حضرت
یونس علیہ السلام کتنی مدّت تک
نینوا کے لوگوں سے غائب رہے؟
جواب:
چار
ہفتے۔
حضرت زکریا
علیہ السلام
حضرت
زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے میں
خدا نے کس فرزند کی بشارت دی؟
جواب:
حضرت
یحیی علیہ السلام ۔
حضرت
زکریا علیہ السلام نے کتنے دن تک
زبان سے بات نہیں کی؟
جواب:
تین
دن۔
حضرت
زکریا علیہ السلام کو یہودیوں نے
کیسے شہید کیا؟
جواب:
درخت
میں حضرت زکریا علیہ السلام کو
آری سے دو ٹکڑے کردیا۔
حضرت یحیی
علیہ السلام
فلسطین
کے بادشاہ سے اس کی بھتیجی نے ناجائز شادی
کیلئے کیا شرط رکھی؟
جواب:
حضرت
یحیی علیہ السلام کا سر مانگا۔
وہ
کونسے نبی ہیں جنہیں خود اللہ تعالیٰ نے
’’لبیک‘‘ کہا؟
جواب:
حضرت
یحیی علیہ السلام ۔
روایات
میں کس کی شہادت کوحضرت یحیی علیہ
السلام کی شہادت سے تشبیہ دی گئی ہے؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
حضرت
یحیی علیہ السلام کے خون کے بدلے
میں ستّر ہزار افراد کو کس نے قتل کیا؟
جواب:
بخت
النصر۔
حضرت عیسی ابن
مریم علیھما
السلام
’’مسیح
‘‘کس اولوالعزم نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام ۔
قرآن
مجید میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کیلئے کتنی مرتبہ ’’المسیح‘‘ کا لقب
آیا؟
جواب:
دس(10)بار
’’المسیح‘‘ کا لقب آیا ۔
’’یسوع‘‘کس
نبی کا نام ہے ؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کا نام یسوع بھی
ہے ۔
عیسیٰ
بن مریم علیھما السلام
اور پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے درمیان کتنے سال
کا فرق ہے؟
جواب:
570
سال۔
بی
بی مریم علیہا السلا م کی والدہ کا نام
کیا تھا؟
جواب:
حنّہ۔
بی
بی مریم علیہا السلا م کے والد کاکیا نام
تھا؟
جواب:
عمران۔
بی
بی مریم علیہا السلا م کی والدہ نے کیا
نذر کی تھی؟
جواب:
اگر
خدا نے مجھے فرزند دیا تو میں اسے بیت
المقدس میں عبادت کیلئے وقف کردوں گی۔
مریم
بنت عمران علیہا السلام کی بیت
المقدس میں سرپرستی کیلئے قرعہ کس کے نام
پر نکلا؟
جواب:
حضرت
زکریا علیہ السلام ۔
حضرت
مریم سلام اللہ علیہا کی سرپرستی
کیلئے کس طرح قرعہ نکالا گیا؟
جواب:
قلم
کے ذریعے۔
’’مریم‘‘
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
عبادت
کرنے والی خاتون۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرمان کے مطابق جنّت کی خواتین میں
سب سے بہترین خواتین کتنی اور کون ہیں ؟
جواب:چار
خواتین۔ (1)مریم
بنت عمران علیہا السلام۔ (2)خدیجہ
بنت خویلد علیہا السلام
(3)
فاطمہ
سلام اللہ علیہا بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
(4)آسیہ
رحمۃ اللہ علیہا بنت مزاحم ہمسر
فرعون۔
روایات
میں بی بی مریم علیہا السلام کوچند
صفات میں کس سے شباہت دی گئی ہے؟
جواب:
بی
بی فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا۔
حضرت
مریم سلام اللہ علیہا کی پاکدامنی
کی گواہی کس نے دی؟
جواب:
نومولود
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے۔
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ نے کتنے
سال کی عمر میں رسالت کی تبلیغ کیلئے وحی
فرمائی؟
جواب:
سات
(7)سال۔
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کی تبلیغ پر
لبیک کہنے والوں کو قرآن نے کس نام سے
یاد کیا ہے؟
جواب:
حواریون۔
وہ
کونسے دو گروہ ہیں جن میں سے ایک نے زمین
سے پھل ملنے کی درخواست کی جبکہ آسمان
سے پھل ملتا تھا اور دوسراگروہ جس نے
آسمان سے پھل آنے کی درخواست کی جبکہ
زمین سے پھل ملتا تھا؟
جواب:
بنی
اسرائیل جن کے لئے من و سلویٰ آتا تھا
، حواریون جن کے لئے مائدہ آتا تھا۔
حواریون
عیسیٰ علیہ السلام کی درخواست پر
ان کیلئے آسمان سے کیا نازل ہوتا تھا؟
جواب:
مائدہ
(آسمانی
غذا)۔
حواریون
کُلاًّ کتنے افرادتھے؟
جواب:
12
(بارہ
) افراد۔
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات میں
سے مہم ترین معجزے کیا تھے؟
جواب:
خدا
کے اذن سے مُردوں کا زندہ ہونا اور بیمار
کا شفا پانا۔
جب
یہودیوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے
قتل کا ارادہ کیا تو خدا نے کیا کیا؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کو اپنی طرف
بُلا لیا۔
آخری
زمانے میں امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کی ہمراہی میں دجّال کو کون قتل
کرے گا؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام ۔
کونسے
نبی حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کے پیچھے نماز پڑھیں گے؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام ۔
حضرت عزیر
علیہ السلام
’’عزرا‘‘
کس نبی کا نام ہے؟
جواب:
حضرت
عزیر علیہ السلام کا نام عزرا بھی
ہے۔
حضرت
عزیر علیہ السلام کتنے سال تک
مُردہ رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوئے؟
جواب:
سو(100)
سال۔
اللہ
تعالیٰ نے حضرت عزیر علیہ السلام
کے سامنے کونسے جانور کو دوبارہ زندہ
کیا؟
جواب:
گدھا۔
وہ
کون سا فرزند ہے جو اپنے والد سےعُمر میں
بڑا ہے؟
جواب:
حضرت
عزیر علیہ السلام کا فرزند۔
حضرت لقمان
علیہ السلام
قرآن
مجید میں حضرت لقمان علیہ السلام
کی کس اہم صفت کاتذکرہ ہے ؟
جواب:
علم
و حکمت۔
منابع