چھٹی
فصل:
کلام
و عقائد
توحید
صفات
ثبوتیہ کتنی ہیں ؟
جواب
: آٹھ(قدیم،
قادر، عالم، مدرک، حیّ، مُرید، متکلّم،
صادق)۔
صفات
سلبیہ کتنے ہیں؟
جواب:
آٹھ
(مرکب
نہیں ،جسم نہیں، مکان نہیں، حلول نہیں،
مرئی نہیں،محلّ حوادث نہیں، شریک
نہیں،صفاتِ زائد برذات نہیں)۔
قدیم
کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
قادر
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
ہر چیز پر قدرت رکھتاہے، جو کام چاہے کرے
جو کام چاہے نہ کرے۔
عالم
کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
ہر چیز کا جاننے والا ہے، کوئی چیز اس سے
پوشیدہ نہیں ۔
مدرک
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
بغیر آنکھ کے سب کچھ دیکھتا ہے اور بغیر
کان کے سب کچھ سُنتا ہے۔
حیّ
کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔
مرید
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
ہر کام اپنے اِرادے اور اختیار سے کرتا
ہے وہ کسی کام کے کرنے پر مجبور نہیں۔
متکلّم
کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: یعنی
خدا جس چیز میں چاہتاہے آواز پیدا کردیتاہے
، مثلاً درخت میں آواز پیدا کرکے حضرت
موسیٰ علیہ السلام سے بات کی۔
صفات
ثبوتیہ میں صادق کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
ہر بات میں سچّا ہے۔
مرکب
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
نہ کِسی چیز سے مِل کر بناہے نہ خدا سے مِل
کر کوئی چیز بنی ہے۔
جسم
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
کسی قسم کی بھی جسمانیت نہیں رکھتا ۔
مکان
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
کے رہنے کی کوئی مخصوص جگہ نہیں ، وہ ہر
جگہ موجود ہے۔
حلول
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
نہ
خدا کسی چیز میں سَما سکتاہے اور نہ اس
میں کوئی چیز سَما سکتی ہے۔
مرئی
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب
: خدا
کو دُنیا اور آخرت میں کہیں بھی نہیں
دیکھا جاسکتا۔
محلّ
حوادث نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
میں بدلنے والی کوئی چیز نہیں مثلاً پہلے
جوان ہو بعد میں ضعیف ہوجائے۔
شریک
نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
خدا
ا یک ہے اور اسکا کوئی ساتھی نہیں۔
صفات
زائد بر زائد نہیں کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
یعنی
خدا کی ذات اور صفات الگ الگ نہیں ہیں
مثلاً خدا کی ایک صفت علم ہے، ایسانہیں
کہ خدا کی ذات الگ ہواور اس کا علم الگ ہو
یعنی وہ پہلے لاعلم رہاہوپھر علم حاصل
کیاہو، بلکہ خدا جب سے ہے اسی وقت سے عالم
ہے۔
عدل
عدلِ
الٰہی کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:
دو
قسمیں ہیں: عدل
تکوینی، عدل تشریعی۔
عدل
تکوینی کیا ہے؟
جواب:
عدل
تکوینی یعنی خدا نے کائنات میں ہر چیز
متعادل،موزون، اور متناسب بنائی ہےجسکی
وجہ سے کائنات میں ہر چیز اپنے صحیح نظم
وضبط کے ساتھ ہے۔
عدل
تشریعی کیا ہے؟
جواب:
عدل
تشریعی میں دو مورد ہیں:
1۔
خدا بغیر حکم بیا ن کئے عقاب(سزا)
نہیں
کرتا اور خدا نے بندوں کو اپنے انبیاء اور
رُسُل کے ذریعے جو احکام دئیے ہیں وہ عدل
کے ساتھ ہیں، کسی کو اُس کی وسعت سے زیادہ
تکلیف شرعی نہیں دی۔
2۔
قیامت کے دن عدل کی اساس پر افراد کے درمیان
فیصلہ کرے گااور اصلا ً نیکوکار اورگناہ
گار کو ایک نگاہ سے نہیں دیکھے گا، یہ ممکن
ہے کہ اپنے فضل سے کسی گناہ گار کو معاف
کردے لیکن یہ ممکن نہیں کہ کسی نیکو کارمومن
کو سزا دے ۔
نبوت
نبوت
کی شرائط میں سب سے اہم شرط کیا ہے؟
جواب
: عصمت۔
عصمت
کیا ہے؟
جواب:
عصمت
سے مراد ایک ایسے امر(یعنی
مَلَکہ اور صلاحیت)
کا
معصوم میں موجود ہونا ہے جو اسے ہر اُس
چیز میں واقع ہونے سے بچائے رکھےجو جائز
نہیں ہےمثلا خطا اورمعصیت(گناہ)۔
نبی
کی صداقت کی کیاپہچان ہے؟
جواب:
معجزہ۔
معجزہ
کیا ہے؟
جواب
: ایک
اَمر خارق العادہ (خلافِ
عادت)جو
دعویٰ کے مطابق ہو۔
آخری
نبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نبوّت کا جاویدانی
معجزہ کیاہے؟
جواب:
قرآن
مجید۔
امامت
امامت
کی سب سے اہم شرائط کیا ہیں؟
جواب
: 1۔
عصمت، 2۔ منصوص من اللہ و رسولہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، 3۔
افضیلت۔
قیامت
قیامت
کے اعتقاد میں کن چیزوں پر اعتقاد ضروری
ہے؟
جواب
: موت،موت
کے بعد دوسرے عالم میں وجودِ حیات، عذاب
قبر، صراط ،میزان وحساب، شفاعت المخلصین
باذن اللہ۔
منابع