پانچویں
فصل:
فقہ
و احکام
وہ
کونسی نماز ہے جس میں رکوع اور سجدہ نہیں
ہے؟
جواب:
نمازِ
میّت۔
وہ
کونسی نماز ہے جس میں نماز پڑھنے والے
کیلئے طہارت شرط نہیں ہے؟
جواب:
نماز
میّت۔
وہ
کونسی نماز ہے جس میں سورۂ حمد و سورہ
نہیں ہے؟
جواب:
نمازِ
میّت۔
وہ
دو رکعتی نماز جس میں 10 رکوع ہیں کونسی
ہے؟
جواب
: نمازِ
آیات۔
وہ
کونسی جگہیں ہیں جہاں مسافر کے پاس اختیار
ہے کہ وہ اپنی ادا نماز پوری پڑھ سکتاہے؟
جواب
: مسجد
الحرام، مسجد النّبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، مسجدِ کوفہ، حائر
حسینی علیہ السلام ۔
کس
مسلمان کو اسکی خاص حالت میں نماز نہ
پڑھنے کا حکم ہے؟
جواب:
زنِ
حائضہ۔
وہ
کونسی نجاست ہے جو زبان سےجملے کہنے سے
پاک ہو جاتی ہے؟
جواب:
کافر
کی نجاست جو شہادتین کااقرار کرنے سے پاک
ہو جاتی ہے۔
وہ
کونسی دعا ہے جس کی اصل مستحب ہے اور اس
کی فرع واجب؟
جواب:
سلام
کرنا مستحب اور جواب ِسلام دینا واجب۔
وہ
کونسی نماز ہے جس میں 9 قنوت ہیں؟
جواب:
نمازِ
عید الفطر، نماز ِعید الضحیٰ، نمازِ
استسقاء۔
تجافی
کیا ہے؟
جواب:
تجافی
کے معنی یہ ہیں کہ نماز پڑھنے والا نماز
جماعت میں امام جماعت کے تشہد کے وقت اٹھنے
کی حالت میں بیٹھ جائے۔
وہ
کونسی نمازیں ہیں جو چلتے پھرتے بھی پڑھی
جا سکتی ہیں؟
جواب:
نافلہ
نمازیں۔
منابع