دوسری
فصل :
تاریخ
اسلام
زمانۂ
جاہلیت ِعرب
وہ
شخص جس نے نومولود لڑکیوں کو زندہ درگور
کرنے کی رسم عربوں میں ڈالی کون تھا؟
جواب:
قیس
بن عاصم(بنی
تمیم کے قبیلے سے)۔
حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی وفات کے
بعد مکّہ میں بُت پرستی کس نے رائج کی؟
جواب:
عمرو
بن قصی۔
مکّہ
میں کتنے بُت تھے؟
جواب:
360
بُت (سال
کے اعتبار سے ہر دن کا ایک بُت)۔
انصاب
، اوثان اور اصنام میں کیا فرق تھا؟
جواب:
انصاب:
بغیر
شکل و صورت کے پتھر کے بُت۔،
اوثان:شکل
و صورت والے پتھر کے بُت۔،
اصنام:شکل
و صورت والے لکڑی کے بُت۔
پورے
عرب میں پڑھنا لکھناصرف کتنے افراد کوآتا
تھا؟
جواب:
مکّہ
میں سترہ (17)افراد
اور مدینہ میں اگیارہ(11)
افراد۔
اجدادِ
پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا سلسلۂ نسب کس نبی سے ملتا
ہے؟
جواب:
حضرت
اسماعیل بن ابراہیم علیھما
السلام ۔
عدنان
پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے نسب میں کس کے نام سے اوپر تجاوز
کرنے کو منع فرمایا ہے؟
جواب:
عدنان۔
،
قصّی بن کلاب
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اجداد میں سب سے پہلے خانۂ کعبہ کی
چابی کس کے حصے میں آئی؟
جواب:
قُصّی
بن کلاب۔
’’دارالندوۃ‘‘
مکّہ میں کس نے بنایا تھا؟
جواب:
قُصّی
بن کلاب۔
عبد مناف
عبد
مناف کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
’’مغیرہ‘‘۔
عبد
مناف کا لقب کیا تھا؟
جواب:
’’قمر
البطحاء‘‘۔
مکّہ
میں خانۂ کعبہ کے بارے میں کتنے اور کون
کون سے مناصب تھے؟
جواب:
مناصبِ
کعبہ چار تھے:تولیت،
سقایت،رفادت، ریاست۔
تولیت
کعبہ کیا تھی؟
جواب:
خانۂ
کعبہ کا متولی ہونا اور کلید دار ہونا۔
سقایت
کیا تھی؟
جواب:
ایّامِ
حج میں زائرین خانۂ کعبہ کیلئے پانی کا
انتظام کرنا۔
رفادت
کیا تھی؟
جواب:
حاجیوں
کو کھانا کھلانا۔
ریاست
مکّہ کیا تھی؟
جواب
: مکّہ
کے لوگوں کی حفاظت اور پرچم داری(دارالندوۃ)۔
عبد
مناف اور عبد الدّار کے انتقال کے بعد ان
کے بیٹوں میں کس کے حصے میں کیا آیا؟
جواب:
تولیت
کعبہ و ریاستِ دارالندوۃ ، عبدالدّار کے
فرزندوں کے پاس، سقایت و رفادت عبد مناف
کے فرزندوں کے پاس۔
حضرت ہاشم بن
عبد مناف
ہاشم
بن عبد مناف کا اصل نام اور لقب کیا تھا؟
جواب:
ہاشم
کا اصل نام عمرو اور ان کا لقب ’’علاء‘‘
تھا۔
ہاشم
بن عبد مناف کے بھائیوں کا نام کیا تھا؟
جواب:
عبد
شمس، مطلّب اور نوفل۔
ہاشم
کا وہ کونسا جڑواں بھائی تھا کہ جب ہاشم
کی وہ انگشت جو اُس بھائی کی پیشانی سےچپکی
ہوئی تھی الگ کی گئی تو مسلسل خون جاری
ہوا؟
جواب:
عبد
شمس۔
وہ
کونسا فرد ہے جو اسلام سے پہلے عربوں کو
مہمان حاجیوں کیلئے ذی الحجہ کے شروع
ہوتے ہی حلال غذا اور خلوص کی تلقین کرتے
تھے؟
جواب:
جنابِ
ہاشم بن عبد مناف۔
ہاشم
بن عبد مناف نے مکّہ کی تجارت میں کیسے
اضافہ کیا؟
جواب:
’’امیر
غسان‘‘ سے معاہدہ کرکے مکّہ کی تجارت کو
چار چاند لگادیئے۔
عبد
شمس کا معاہدہ کس سے طے پایا؟
جواب:
امیر
حبشہ نجاشی۔
مطلّب
کا معاہدہ کس سے طے پایا؟
جواب:
امیر
یمن۔
نوفل
کا معاہدہ کس سے طے پایا؟
جواب:
شاہ
ایران۔
عبد
شمس کے کس بیٹے کو اپنے چچا ہاشم سے حسد
و کینہ ہوا؟
جواب:
امیّہ
بن عبد شمس۔
عبد
شمس خود اپنی لگائی ہوئی شرط اپنے حسد کی
وجہ سے جنابِ ہاشم بن عبد مناف سے ہار گیا
تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
جواب:
100
سیاہ آنکھوں والے اُونٹ حج کے دنوں میں
قربانی کروانا پڑی اور دس سال کیلئے مکّہ
سے جِلاوطن کیاگیا۔
عرب
کے کس دانا اور کاھن نے اُمیّہ اور ہاشم
کو دیکھ کر ہی ہاشم کی نیک نیّتی اور پاک
طینت کی تعریف اور مدح کی؟
جواب:
عسفان
کاھنِ عرب۔
اُمیّہ
نے جلاو طنی کرکے کس ملک میں اقامت کی؟
جواب:
شام۔
اُمیّہ
کا حسدِموروثی کتنے عرصےتک بنی ہاشم پر
جنایات کرتا رہا؟
جواب:
130
سال۔
جنابِ
ہاشم کی زوجہ کا نام کیا تھا اور وہ کہاں
کی رہنے والی تھیں؟
جواب:
سلمیٰ،
یثرب (مدینہ)۔
حضرت عبد المطلب
علیہ السلام
جنابِ
ہاشم کے بیٹے کانام اور لقب کیا تھا؟
جواب:
نام
شیبہ اور لقب عبدالمطلب تھا
۔
حضرت عبداللہ
علیہ السلام
جب
حضرت عبدالمطلب نے اپنی منّت پوری کرنے
کیلئے اپنے دس بیٹوں میں سے کسی ایک کی
قربانی کیلئے قرعہ نکالا تو کس کے نام
پر نکلا؟
جواب:
جنابِ
عبداللہ۔
جب
عرب کے بزرگوں نے حضرت عبدالمطلب کو حضرت
عبداللہ کی قربانی سے دور رکھنے کیلئے
عرب کے سب سے بڑے دانا کے پاس بھیجا تو اس
نے کیا مشورہ دیا؟
جواب:
عبداللہ
اور اُونٹوں کے درمیان قرعہ ڈالو۔
حضرت
عبداللہ کیلئے کتنے اُونٹوں کی قربانی
حضرت عبدالمطلب نے کی؟
جواب:
(100)
اُونٹوں
کی قربانی۔
’’ابنُ
الذبیحین‘‘ کس نبی کا لقب ہے؟
جواب:
حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
جب
جنابِ عبداللہ کی قربانی کے بدلے اُونٹوں
کی قربانی کی گئی تو اسوقت جنابِ عبداللہ
کی عمر کتنی تھی؟
جواب:
24
سال۔
حضرت
ابوطالب
علیہ السلام
حضرت
ابوطالب علیہ السلام کی ولادت کب
ہوئی تھی؟
جواب:
بعثت
سے 75 سال پہلے(یعنی
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت سے 35 سال پہلے)۔
حضرت
ابوطالب علیہ السلام کا اصل نام
کیا تھا؟
جواب:
عمران۔
اہل
سُنت کے کس بڑے عالم نے کہا کہ اگر ابوطالب
علیہ السلام نہ ہوتے تو اسلام قابلِ
ذکر شے نہ ہوتا ؟
جواب:
ابن
ابی الحدید المعتزلی۔
امام
باقر علیہ السلام نے کس کے بارے
میں فرمایا کہ اگر اُن کے ایمان کو ترازو
کے ایک طرف اور تمام مخلوقات کے ایمان کو
ترازو کی دوسری طرف رکھا جائے تو بھی ان
کا ایمان سب کے ایمان پر برتری رکھے گا؟
جواب:
حضرت
ابوطالب علیہ السلام ۔
حضرت
عبدالمطلب علیہ السلام کی وفات
کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سرپرستی کس نے کی؟
جواب:
حضرت
ابو طالب علیہ السلام ۔
حضرت
ابو طالب علیہ السلام اور حضرت
عبداللہ علیہ السلام کے درمیان
کیا رشتہ تھا؟
جواب:
حضرت
ابوطالب اور حضرت عبداللہ مادری ،پدری
دونوں طرف سے سگّے بھائی تھے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حضرت ابوطالب کی سرپرستی میں سفر کیا
تو ان کا سِنِّ مبارک کیا تھا؟
جواب:
12
سال۔
کس
مقام پر مسیحی راھب نے ابو طالب علیہ
السلام کو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نبوّت کی
پیشگوئی کی؟
جواب:
بُصریٰ
کے مقام پر۔
اس
راھبِ مسیحی کاکیا نام تھا جس نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی نبوت و رسالت کی خبر حضرت ابوطالب
علیہ السلام کو دی؟
جواب:
بحیراء۔
حضرت
ابوطالب علیہ السلام کی وفات پر
سب سے زیادہ کس نے گریہ کیا؟
جواب:
پیامبر
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
تعارف
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کنیت کیا ہے؟
جواب:
ابوالقاسم۔
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے والد کا کیا نام ہے؟
جواب:
عبداللہ۔
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی والدہ کا کیانام ہے؟
جواب:
بی
بی آمنہ۔
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے وقت عمرِ مبارک کتنی
تھی؟
جواب:
63
سال۔
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
28
صفر 11 ہجری۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی ولادت کے وقت کیا واقعات رُونما ہوئے؟
جواب:
ایوانِ
کسریٰ پھٹ گیا، آتشکدۂ فارس کی آگ بُھج
گئی، ساوہ کا دریا خشک ہوگیا، مکّہ کے
بُت خانہ کے بُت سرنگوں ہوگئے۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ولادت پاتے ہی کیا جملہ ارشاد
فرمایا؟
جواب:
اللہ
اکبر والحمدللہ کثیرا سبحان اللہ بُکرۃ
ًو َّأصیلا۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب
: روزِ
جمعہ، 17 ربیع الاول، عام الفیل، 570
عیسوی۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس دنیا میں کُل کتنے سال عُمر
مبارک پائی؟
جواب
: 63
سال۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کس نے رکھا؟
جواب:
حضرت
عبدالمطلب علیہ السلام ۔
حضرت
عبدالمطلب علیہ السلام سے جب پوچھا
گیا کہ آپ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نام کیوں رکھا ہے
تو انہوں نے کیا جواب دیا؟
جواب
: چاہتا
ہوں اس ہستی کی تعریف زمین و آسمان میں
ہو۔
حضرت
آمنہ علیہا السلام نے اپنے فرزند
کا نام کیا رکھا؟
جواب:
احمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
قبل از ہجرت
جب
حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کا
انتقال ہوا تو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا سِنِّ مبارک
کتنا تھا؟
جواب:
8
سال۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنے دورانِ جوانی میں کتنے سال کی
عُمر میں پہلی جنگ میں شرکت کی؟
جواب:
15
سال کی عُمر میں۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے جس پہلی جنگ میں اپنی نوجوانی میں شرکت
کی اُس جنگ کا نام کیا تھا؟
جواب:
حرب
فجار۔
’’حرب
فجار‘‘ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا ذمہ داری تھی؟
جواب:
اپنے
چچا کو تیر پہنچانے کی ذمہ داری تھی۔
پیامبر
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اعلانِ نبوّت سے پہلے کس پیشہ
کو انجام دیا؟
جواب:
چرواہے
کا پیشہ۔
وہ
کونسا پیشہ ہے جو تمام نبیوں نے اختیار
کیا؟
جواب:
چرواہے
کا پیشہ۔
خدا
نے تمام نبیوں کو چرواہے کے پیشے کو اختیار
کرنے کا امر کیوں دیا؟
جواب
: تاکہ
جب تربیتِ حیوان جو سخت ہے اس سے صبر و حلم
آجائے تو انسانوں کی تربیت کرسکے۔
جب
حضرت ابوطالب علیہ السلام سے
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حالت نہ دیکھی گئی تو
انہوں نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کون سا پیشہ اختیار
کرنے کا مشورہ دیا؟
جواب:
تجارت۔
صادق
اور امین کس نبی کے لقب ہیں؟
جواب:
حضرت
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
اولادِ
ابوطالب علیہ السلام میں سے
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کسے اپنی سرپرستی میں لے لیا؟
جواب:
علی
ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
اسلام
کے پہلے نماز گزار کون تھے؟
جواب:
حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، حضرت علی مرتضی علیہ
السلام ، حضرت خدیجہ سلام اللہ
علیہا۔
پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کونسے غار میں جاکر عبادت کرتے
تھے؟
جواب:
غارِ
حراء۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر پہلی وحی کونسی نازل ہوئی؟
جواب:
اقراء۔
اسلام
کی مخفیانہ دعوت کے دوران کس کا گھر
مسلمانوں کیلئے محلّ عبادت قراردیاگیا؟
جواب:
ارقم
بن ابی الارقم کا گھر (دار
خیزران)۔
اسلام
کی مخفیانہ دعوت کتنے سال پر محیط رہی؟
جواب:
3
سال۔
اسلام
کی اعلانیہ دعوت کا آغاز قرآن مجید کی
کس آیت سے ہوا؟
جواب:
وأنذرعشیرتک
الأقربین۔
اسلام
کی پہلی اعلانیہ دعوت کا نام کیا ہے؟
جواب:
دعوت
ذوالعشیرہ۔
دعوتِ
ذوالعشیرہ کے وقت مولاعلی علیہ السلام
کا سِن کیا تھا؟
جواب:
13
یا 15 سال۔
پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دعوت ذوالعشیرہ میں کسے اپنا جانشین
اور اپنا وصی قراردیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیھما السلام۔
غارِ
حراء کا دوسرا نام کیاہے؟
جواب:
جبل
النور۔
غارِ
حراء میں جب پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر پہلی وحی نازل
ہوئی اس وقت کیا تاریخ تھی؟
جواب:
27
رجب (روزِ
مبعث)۔
اسلام
کے آغاز میں قریش کے بزرگوں میں سے پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سب سے زیادہ حمایت کس بزرگ نے
کی؟
جواب:
حضرت
ابو طالب علیہ السلام ۔
حضرت
ابوطالب علیہ السلام کے بعد پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کس چچا نے سب سے زیادہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی حفاظت و حمایت کی؟
جواب:
حضرت
حمزہ علیہ السلام ۔
پیغمبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کس چچا کے ہاتھ ٹوٹنے کی خبر
قرآن میں دی گئی؟
جواب:
ابو
لہب۔
ابو
جھل کا اصل نام کیاتھا؟
جواب:
ابوالحکم۔
ابولہب
کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
عبدالعزی۔
ابو
لہب کی بیوی جس کو قرآن نے بد دعا دی
ہےاسکا نام کیا تھا؟
جواب:
اُمّ
جمیل۔
کفّار
کے سامنے رُعب اور وقار کے ساتھ خانہ کعبہ
کے برابر میں قرائت کرنے والا پہلا صحابی
کون تھا؟
جواب:
حضرت
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ۔
حضرت
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے
خانہ کعبہ کے برابر میں کفّار کے سامنے
کس سورہ کی آیات کی تلاوت کی؟
جواب:
سورہ
الرّحمن۔
پیامبر
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسلمانوں کو پہلی ہجرت کیلئے
کہاں بھیجا؟
جواب:
حبشہ۔
حبشہ
کی طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی کل
تعداد کتنی تھی؟
جواب:
83
مرد اور 19 خواتین۔
حبشہ
کے بادشاہ کا نام کیا تھا؟
جواب:
نجاشی۔
نجاشی
کے سامنے مسلمانوں کی نمائندگی کس نے کی؟
جواب:
حضرت
جعفر طیّار بن ابوطالب علیھما السلام
۔
کفّار
مکّہ نے نجاشی (حبشہ
کے بادشاہ)کی
طرف اپنی طرف سے کس کو نمایندہ بنا کر
بھیجا؟
جواب:
عمر
و بن عاص۔
حضرت
جعفر بن ابوطالب علیھما السلام نے
نجاشی کے سامنے کس سورہ کی تلاوت کی؟
جواب:
سورہ
مریم۔
جب
اقتصادی طور پر کفّار مکّہ نے مسلمانوں
پر پابندیاں لگادیں تو مسلمانوں نے کہاں
پناہ لی؟
جواب:
شعبِ
ابی طالب۔
شعبِ
ابی طالب علیہ السلام میں مسلمانوں
کا کتنے سال محاصرہ رہا؟
جواب:
3
سال تک۔
شعبِ
ابی طالب علیہ السلام میں مسلمانوں
کوکس تاریخ کو جانا پڑا؟
جواب:
بعثت
کے ساتوٰیں سال۔
کفّار
نے جو معاہدہ خانہ کعبہ میں مسلمانوں پر
پابندیوں کیلئے لگایا تھا اسے کونسا کیڑا
کھا گیا؟
جواب:
دیمک۔
معاہدہ
کے کاغذ پر صرف کونسا جملہ بچ گیا تھا ؟
جواب:
بسمک
اللھم۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اذیت پہنچانے کیلئےکون انہیں
(نعوذباللہ)’’ابتر
‘‘کہتا تھا؟
جواب:
عاص
بن وائل لعنۃ اللہ علیہ۔
سورۂ
کوثر کس کی شان میں نازل ہوئی؟
جواب:
بی
بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا۔
حضرت
ابوطالب علیہ السلام اور بی بی
خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کس
سال ہوئی ؟
جواب:
بعثت
کے دسویں سال۔
جب
طائف میں پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کفار نے پتھراؤ
کروایا تو اس وقت پیامبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا سنِّ
مبارک کیا تھا؟
جواب:
50
سال۔
طائف
میں پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کونسا واحد شخص
ایمان لایا؟
جواب:
عَدَاس
غلامِ ربیعہ۔
طائف
سے واپسی کے بعد پیامبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مکّہ
میں کس نے پناہ دی؟
جواب:
مطعم
بن عدی۔
معراج
حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم معراج پر کس فرشتے کے ساتھ
گئے؟
جواب:
حضرت
جبرئیل علیہ السلام ۔
جس
سواری پر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم معراج پر گئے
اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
بُرّاق۔
حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جب معراج پر سفرکا آغاز
کیا تو وہ کس کے گھر پر تھے؟
جواب:
حضرت
اُمّ ہانی رضی اللہ عنہا بنت ابی
طالب علیہ السلام ۔
حضرت
جبرئیل علیہ السلام معراج میں رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کوسب سے پہلے کس مقام پر لے گئے؟
جواب:
بیت
المقدس(مسجد
الاقصیٰ)۔
بیت
المقدس کے بعد جبرئیل علیہ السلام
پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کس مقام کی طرف لے
گئے؟
جواب:
بیت
اللحم(حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کی زادگاہ)۔
بیت
المقدس میں پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کتنی رکعت
نماز پڑھی؟
جواب:
دو
رکعت نماز ۔
مسجد
الاقصیٰ کے بعد حضرت جبرئیل علیہ
السلام نے پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کن دو
مقامات کی سیر کرائی؟
جواب:
جنّت
اور جہنّم۔
حضرت
جبرئیل علیہ السلام جنّت اور جہنّم
دکھلانے کے بعد پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کس
مقام کی طرف لے گئے؟
جواب:
سدرۃ
المنتھیٰ۔
بعد از ہجرت
مسلمانوں
نے بعثت کے کتنے سال بعد مکّہ سے مدینہ
ہجرت کی؟
جواب:
13
سال بعد ذی الحجہ کے مہینے میں۔
پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بعثت کے کتنے سال بعد مکّہ سے
مدینہ کی طرف ہجرت کی؟
جواب:
14
سال بعد۔
جب
پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مکّے سے مدینہ ہجرت
کی اس وقت کونسا اسلامی مہینہ اور کیا
تاریخ تھی؟
جواب:
پہلی
ربیع الاول۔
لیلۃ
المبیت کسے کہتے ہیں؟
جواب:
جس
رات مولاعلی علیہ السلام رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے بستر پر سوئے اسے لیلۃ المبیت کہتے
ہیں۔
شبِ
ہجرت، پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بستر پر کون بے خوف و
خطر سوگیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام۔
اسلام
کا پہلا سجدۂ شکر کس نے ادا کیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہجرت کی رات کو اپنے گھر سے نکلے
تو کونسی آیت کی تلاوت فرمارہے تھے؟
جواب:
سورۂ
یس آیت 9۔
مولاعلی
علیہ السلام کی فداکاری، ایثار اور
شجاعت پر قرآن مجید کی کون سی آیت نازل
ہوئی؟
جواب:
سورہ
البقرہ آیت 207۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس غار میں توقف کیا؟
جواب:
غارِ
ثور۔
’’فواطم‘‘
سے کیامراد ہے؟
جواب:فاطمہ
سلام اللہ علیہا بنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، فاطمہ
بنت اسد سلام اللہ علیہا، فاطمہ
بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا
مراد ہیں جنہیں مولاعلی علیہ السلام
، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نصیحت پر مکّہ سے مدینہ
لے کر آئے۔
مسجد
قبا کی تاریخ کیا ہے؟
جواب:
قبا
میں پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہجرت کے وقت ٹہراؤ
کیا تھا اور مولا علی علیہ السلام
فواطم کو لے کر، پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے قبا
کے مقام پر ملے تھے۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب یثرب میں داخل ہوئے تو اُن کی اونٹنی
کس کے گھر کے پاس بیٹھی؟
جواب:
حضرت
ابوایوب انصاری۔
صفّہ
کیا تھا؟ اور اصحابِ صفّہ کون تھے؟
جواب
: صفّہ
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے برابر میں ایک چبوترا تھا
جس پر مہاجرین میں سے وہ افراد جو تنگ دست
تھے ، رہا کرتے تھے۔
مدینہ
میں مراسِم اخوّت کیا ہوئے تھے؟
جواب:
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مہاجرین اور انصار میں سے ہر ایک کو
دوسرے کا بھائی بننے کا حکم دیا۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنا بھائی کسے بنایا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیھما السلام۔
حضرت
فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا
(امام
علی علیہ السلام کی والدہ)
کا
انتقال کب ہوا؟
جواب:
4
ہجری۔
زید
بن حارثہ کو کس نے عکاظ کے بازار سےبطورِ
غلام خریدا تھا؟
جواب:
حکیم
بن حزام۔
حکیم
بن حزام نے زید بن حارثہ کو خرید کر کس کو
دے دیا؟
جواب:
حضرت
بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا۔
حضرت
بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہانے زید
بن حارثہ کس کو ہدیہ کردیا؟
جواب:
پیغمبر
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کسے اپنا منہ بولا بیٹا قرار دیا تھا؟
جواب:
زید
بن حارثہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے زید بن حارثہ کی شادی کس سے کی؟
جواب:
زینب
بنت جحش۔
زید
بن حارثہ نے کتنی مدّت بعد زینب بنت جحش
کو طلاق دے دی؟
جواب:
ایک
سال۔
اللہ
تعالیٰ نے قرآن مجید کی کس سورہ میں
مسلمانوں کو حکم دیا کہ اپنی سرپرستی میں
لئے ہوئے منہ بولے بچوں کو اُنکے اصلی
باپ کے نام سے پکارو؟
جواب:
سورۂ
احزاب آیت 5۔
اللہ
تعالیٰ نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو زینب بنت جحش سے
ازدواج کا حکم کیوں دیا؟
جواب:
تاکہ
دورانِ جاہلیت کی رسم ختم ہوجائے ۔
قرآن
مجید کی کس آیت میں ہے کہ پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تم
میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں بلکہ اللہ
کے رسول اور خاتم النبیّن ہیں؟
جواب:
سورہ
احزاب آیت 40۔
غزوہ
اور سریہ میں کیا فرق ہے؟
جواب:
غزوہ
وہ جنگ ہے جس میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بنفس
نفیس شرکت کی ہو ، سریہ وہ جنگ ہے جس میں
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنا نمائندہ سرپرست بنا کر
بھیجا مگر خود بنفس نفیس شرکت نہ کی ہو۔
مسلمانوں
کا قبلۂ اولی کیا تھا؟
جواب:
بیت
المقدس۔
مسلمانوں
کا قبلہ بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف
کس تاریخ کو تبدیل ہوا؟
جواب:
ہجرت
کے سترہ(17)مہینے
بعد۔
ہجری
تاریخ کی بنیاد کس نے ڈالی؟
جواب:
خود
پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہجری تاریخ کی بنیاد
ڈالی۔
غزوۂ بدر
غزوہ
بدر کس تاریخ کوواقع ہوئی؟
جواب:
17
رمضان المبارک 2 ہجری۔
غزوہ
بدر میں کتنے مسلمان شریک ہوئے ؟
جواب:
313
مسلمان۔
غزوہ
بدر پر جاتے وقت پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مدینہ میں
نماز جماعت کیلئے کسے مقرّر کیا؟
جواب:
عبداللہ
بن اُمّ مکتوم۔
کفّار
کا لشکر کتنے افراد پر مشتمل تھا؟
جواب:
950
افراد۔
جنگ
بدر میں مسلمانوں کے پاس کتنے گھوڑےتھے؟
جواب:
صرف
3 گھوڑے ۔
کس
کافر کے بارے میں پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پہلے
سے پیشگوئی کررکھی تھی کہ وہ بہت جلدغزوہ
بدر میں مسلمانوں کے ہاتھ سے ماراجائے
گا؟
جواب:
اُمیّہ
بن خلف۔
جنگِ
بدر سے پہلے ابوسفیان نے کسے کہا کہ اپنے
اُونٹ کے ناک کان کاٹ کر اور اس کے پالان
کو اُلٹا کرکے اپنے کپڑے پھاڑ کر کفّار
قریش کو اپنے مالِ تجارت کے لشکر کی مدد
کیلئے بلاؤ؟
جواب:
ضمضم
بن عمرو غفاری۔
کس
نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مشورہ دیا کہ جنگ نہ کریں
اور واپس مدینہ چلے جائیں؟
جواب:
ابوبکر
اور عمر۔
جنگِ
بدر سے پہلے مکّہ میں کس نے خواب دیکھا
کہ کفّار قریش کے گھروں پرابوقبیس کے
پہاڑ سے ایک شخص نے بھاری پتھر پھینکا
اور مکّہ میں خون کا سیلاب آگیا؟
جواب:
عاتکہ
بنت عبدالمطلب (پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی پھوپھی)۔
کس
نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سےکہا کہ ہم بنی اسرائیل کی
طرح آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور آپ
کے بتائے ہوئے خدا کے حکم کی اطاعت کریں
گے ،ہم آخری دم تک جہاد کریں گے؟
جواب:
مقداد
اور سعد بن معاذ انصاری۔
اللہ
تعالیٰ کی طرف سےکس نشانی نے غزوۂ بدر
میں کفّار قریش کو نقصان پہنچایا؟
جواب:
شدید
بارش ۔
کس
کے مشورے پر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عمل کرتے ہوئے لشکرِ
اسلام کو بدر کے کنارے حوض بنا کر پیراؤ
ڈالنے کاحکم دیا؟
جواب:
حباب
بن منذر۔
جب
جنگِ بدر میں کفّار کی طرف سے شیبہ، عُتبہ
اور ولید آئے تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کن
تین افراد کو بھیجا؟
جواب:
عبیدہ
رضی اللہ عنہ، حمزہ بن عبدالمطلب
علیہ السلام ، علی ابن ابی طالب
علیہ السلام ۔
عُتبہ
جو معاویہ کا نانا تھا اُسے کس نے جہنّم
میں واصل کیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
ولید
بن عُتبہ جو معاویہ کا ماموں تھااس کو کس
نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
شیبہ
جو معاویہ کے نانا کا بھائی تھا اس کو کس
نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
حضرت
امیر حمزہ علیہ السلام ۔
حنظلہ
بن ابی سفیان جو معاویہ کا بھائی تھا اسے
کس نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
اُمیّہ
بن خلف کو کس نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ۔
غزوۂ اُحد
غزوہ
احد کس سال واقع ہوئی؟
جواب:
3
ہجری۔
کون
مکّہ میں رہ کر کفّار قریش کی اطلاعات
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بھجوایاکرتے تھے؟
جواب:
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے چچا عباس ۔
غزوہ
احد سے پہلے کس منافق نے مدینے کے اندر
رہ کر جنگ لڑنے کا مشورہ دیا تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے بات نہ مانی؟
جواب:
عبداللہ
بن اُبی۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے غزوہ احد میں کسے کہا تھا کہ چاہے ہم
جنگ جیت جائیں یا ہار جائیں کسی بھی صورت
میں کوہِ عنین کو خالی نہ چھوڑنا؟
جواب:
عبداللہ
بن جبیر۔
جس
وقت غزوہ احد شروع ہوئی کون سی تاریخ تھی؟
جواب:
15
شوال 3 ہجری۔
مولا
علی علیہ السلام نے غزوۂ اُحد
میں کتنے پرچم دارانِ کفّار کو جہنّم
واصل کیا؟
جواب:
9
افراد۔
کس
صحابی نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دی ہوئی تلوار سے
جنگ کی تو جس کافر کے سر پر سے تلوار
گزرجاتی تھی وہ سالم نہ بچتاتھا؟
جواب:
حضرت
ابودجانۂ انصاری۔
جب
کفّار بھاگ گئے تو کس نے کوہِ عنین پر بعض
مسلمانوں کو چیخ چیخ کر کہا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے حکم سے منہ نہ موڑو اور مالِ غنیمت کے
پیچھے مت بھاگو اور اس کوہِ عنین کو خالی
مت چھوڑو، مگر بعض مسلمان نہ مانے؟
جواب:
عبداللہ
بن جبیر۔
اُحد
میں عبداللہ بن جبیر کے ساتھ دینے والے
کتنے مسلمان باقی رہ گئے؟
جواب:
صرف
(10)
افراد۔
کس
نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں نے کوہِ عنین
کو خالی چھوڑدیاہے مسلمانوں پر پیچھے
سے حملہ کردیا؟
جواب:
خالد
بن ولید۔
خالد
بن ولید کے ساتھ کتنے افراد نے مال غنیمت
جمع کرنے والے مسلمانوں کو بے دردی کے
ساتھ شہید کردیا؟
جواب:
(200)
افراد۔
وہ
کون سی جنگ ہے جس میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شدید زخمی
ہوئے ؟
جواب:
جنگِ
اُحد۔
کس
نے حضرت مصعب بن عمیررضی اللہ عنہکی
شہادت کے بعد مسلمانوں میں یہ کہہ کر
کھلبلی مچادی کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم (نعوذباللہ)قتل
کردیئے گئے؟
جواب:
ابن
قمیئہ لیثی۔
کس
نے ایک وحشی غلام کو کرائے پر خریدا کہ
یا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یا علی ابن ابی طالب علیہ
السلام یا حمزہ علیہ السلام
کو قتل کرے؟
جواب:
ھند
زوجۂ ابوسفیان۔
جس
غلام نے حضرت حمزہ علیہ السلام کو
شہید کیا اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
وحشی
بن حرب۔
حضرت
حمزہ علیہ السلام کی شہادت کے بعد
کس نے ان کا پیٹ کاٹ کر کلیجہ چبایا؟
جواب:
ھند
زوجۂ ابو سفیان ۔
غزوۂ
اُحد میں وہ کون افراد تھے جو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو
چھوڑ کر فرارکرکے میدان جنگ سےباہر نکل
کر بیٹھ گئے اور انتظار کرنے لگےکہ دیکھیں
نتیجہ کیا ہوتا ہے؟
جواب:
عثمان
بن عفان، عمر بن خطاب، طلحہ بن عبداللہ
۔
کس
نے عمر سے کہا کہ یہاں آ کر کیوں آ بیٹھے
ہو، اگر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شہید کردیئے گئے تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا خدا تو باقی ہے ۔ اُٹہواور جنگ کرکے
تم بھی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرح شہید ہوجاؤ، یہ
کہنے کے بعد کر اس صحابی نے کفّار کے ساتھ
اتنی جنگ کی کہ بالآخر شہید ہوگئے؟
جواب:
انس
بن نضر رضی اللہ عنہ۔
جب
غزوۂ اُحد میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم زخمی ہوگئے تو ان
کو بچانے کیلئے تنہا کون شخص ان کے ساتھ
باقی رہا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
حضرت
جبرئیل علیہ السلام نے مولاعلی
علیہ السلام کی شان میں میدانِ اُحد
میں کیا صدا دی؟
جواب:
لافتی
الّاعلی لا سیف الاذوالفقار۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے مولا علی علیہ السلام کی تلوار
ٹوٹنے کے بعد جو تلوار اپنے ہاتھوں سے دی
اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
ذوالفقار۔
غزوۂ
اُحد میں غسیل الملائکہ کا لقب کس کو ملا؟
جواب:
حنظلہ
بن ابی عامررضی اللہ عنہ۔
غزوۂ
اُحد میں کس باپ اور بیٹے نے شہادت پانے
کیلئے قرعہ اندازی کی تھی؟
جواب:
خثیمہ۔
کن
دو بچوں نے غزوۂ اُحد میں تیر اندازی
کی؟
جواب:
سمرہ
اور رافع۔
وہ
کون شہید تھا جو بہت بوڑھے تھے ، کمر جُھکی
ہوئی تھی اور ایک پاؤں پر چلتے تھے، مگر
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اجازت سے اپنے سارے بیٹوں کے
ساتھ غزوۂ اُحد میں شرکت کرکے شہید
ہوگئے؟
جواب:
حضرت
عمرو بن جموح۔
وہ
کونسی خاتون ہے جنہوں نے غزوۂ اُحد میں
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی جان و دل سے حفاظت کی اور جب
بعض مسلمان مرد بھاگ رہے تھے انہوں نے
آکر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا دفاع کیا؟
جواب:
حضرت
نسیبہ بنت کعب اُمّ عامر۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے امّ عامر کے بارے میں کیا حدیث ارشاد
فرمائی؟
جواب:
مقام
نسیبہ بنت کعب آج کے دن بھاگنے والوں سے
کئی گُنا بہتر ہے۔
جب
غزوۂ اُحد میں مسلمانوں کی شکست کے بعد
ابوسفیان نے آواز لگائی نحن لناالعُزّّیٰ
ولا عُزّّیٰ لکم کہ ہمارے پاس عزّی کا
بُت ہے تمہارے پاس ایسا کوئی بُت نہیں تو
مولاعلی علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے حکم سے کیا جواب دیا؟
جواب:
اللہُ
مولانا ولا مولیٰ لکم ، ہمارا اللہ ہمارے
ساتھ ہے جو ہمارا سرپرست ہے جبکہ تمہارے
پاس کوئی سرپرست نہیں ہے۔
جنگِ
اُحد کے بعدکس عورت نے مسلمان شہیدوں کے
بدن کی ہڈیوں اور اعضاء کو کاٹ کر اس کی
بالیاں اور ہار بنا کر اپنے آپ کوسجایا؟
جواب:
ھند
زوجۂ ابوسفیان۔
آکلۃ
الاکباد کس کا مشہور لقب ہے؟
جواب:
ھند
زوجۂ ابوسفیان۔
ھند
زوجۂ ابوسفیان کو آکلۃ الاکباد(جگر
خوار)کیوں
کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
اس نے حضرت حمزہ علیہ السلام کا
جگر دانتوں سے چبایا اور کھانے کی کوشش
کی مگر نہ نگل سکی۔
حضرت
حمزہ علیہ السلام کی جس بہن نے
آکر بھائی کے جنازے پر نماز پڑھی اس کا
نام کیا تھا؟
جواب:
صفیہ۔
غزوۂ
اُحد کے ختم ہونے کے بعد کس باوفا صحابی
نے اپنی آخری سانسوں میں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو
سلام بھجوایا اور اصحابِ پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو
وصیت کی کہ ایک لمحے کیلئے بھی پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی حفاظت سے غفلت و کوتاہی نہ کریں؟
جواب:
سعد
بن ربیع۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دیکھا کہ مدینے کے ہر گھر سے
اپنے شہیدوں پر گریہ کی آواز آرہی ہے
تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اشک بار آنکھوں سے کس کے
بارے میں کہا کہ اُس پر رونے والا کوئی
نہیں ہے؟
جواب:
حضرت
امیر حمز ہ علیہ السلام ۔
کس
صحابی نے مسلمان خواتین سے کہا کہ حضرت
حمزہ علیہ السلام پر گریہ کریں؟
جواب:
سعد
بن معاذ رضی اللہ عنہ۔
کس
خاتون نے اپنے شوہر، بھائی اور بیٹے کے
جنازوں کو اُونٹ پر رکھتے ہوئے کہا کہ خد
اکا شکر ہے کہ پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم زندہ ہیں اور خدا
نے کافروں کو غیظ و غضب کے عالم میں
پلٹادیا؟
جواب:
ہند
بنت عمرو بن حزام
(یہ
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کی پھوپھی
ہیں)۔
کن
دو دوستوں کو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک ساتھ دفن
کرنے کا حکم دیا؟
جواب:
عمرو
بن جموح اور عبداللہ بن عمرو
(حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری کے والد)۔
وہ
کونسے تین جنازے تھے جو جس اُونٹ پرتھے
وہ مدینے کی طرف تو چلنے کیلئے تیار نہ
ہوتا تھاجبکہ اُحد کی طرف پلٹنے کیلئے
چل پڑتا تھا؟
جواب:
عمرو
بن جموح، خلاد بن عمرو بن جموح ، عبداللہ
بن عمرو رضی اللہ عنہم۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے چہرے پر موجود زخم اور خون کو کس نے
دھو کر بند لگایا؟
جواب:
حضرت
فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے تمام جنگوں میں سب سے زیادہ کس جنگ میں
خود جنگ کی؟
جواب:
غزوۂ
اُحد ۔
مولاعلی
علیہ السلام کے بقول تمام غزوات میں
جب جنگ شعلہ ور ہوجاتی تھی تو دشمن سے سب
سے زیادہ نزدیک کون ہوتاتھااور مسلمان
کس کی پناہ لیا کرتے تھے؟
جواب:
حضرت
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
غزوۂ
اُحد سے واپسی کے بعد منافقین و کفّار کے
پلان کو خراب کرنے کیلئے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خدا
کے حکم سے اگلی ہی رات مدینے میں کیا اعلان
کروایا؟
جواب:
’’جو
کل احد میں آئے تھے وہ کل دوبارہ دشمن سے
لڑنے جائیں گے اور جو کل جان بوجھ کر نہیں
آئے تھے انہیں کوئی حق نہیں کہ کل کے جہاد
میں شرکت کرسکیں۔‘‘
غزوۂ
اُحد کے بعدمدینے میں ایک دن کے بعد
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جب اگلے دن دوبارہ جہادکا
اعلان کیا تو سب سے زیادہ کسے نقصان پہنچا
اور اس کے بنائے پلان پر پانی پھرگیا؟
جواب:
عبداللہ
بن ابی منافق۔
غزوۂ
اُحد کے ایک دن بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم دشمن کا پیچھا
کرنے کیلئے کہاں تک گئے؟
جواب:
حمراء
الاسد۔
کس
شخص نے غزوۂ حمراء الاسد میں ابوسفیان
کوواپس مکّہ پلٹنے پر مجبور کردیا؟
جواب:
معبد
بن ابی معبد الخزاعی۔
غزوۂ
حمراء الاسد سے واپسی پر پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس
پیمان شکن احسان فراموش کافر کو یہ جملہ
کہہ کر قتل کرنے کا حکم دیا کہ ’’مومن
ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا‘‘؟
جواب:
ابو
عرہ جمحی۔
مختلف
افراد کو اسلام کی تبلیغ پر بھیجنے کا
سلسلہ سب سے پہلے کس نے شروع کیا؟
جواب:
پیامبر
اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
ہجرت
سے پہلے مِنیٰ کے میدان میں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
جو بیعت لی تھی اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
بیعۃ
العقبہ۔
جس
بیعت میں جہاد میں ساتھ دینے کو شرط نہ
رکھا جائے اسے کون سی بیعت کہتے ہیں؟
جواب:
بیعۃ
النّساء۔
غزوۂ بنی
النضیر
غزوۂ
اُحد کے بعد کونسی ’’غزوہ‘‘ واقع ہوئی؟
جواب:
غزوۂ
بنی النضیر۔
بنی
النضیر کے کس شخص نے پیمان شکنی کرکے
کفّار قریش کے ساتھ سازش کی؟
جواب:
کعب
بن اشرف۔
کس
یہودی نے چھت پر چڑھ کر پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بھاری
پتھر سے شہید کرنے کا ارادہ کیا؟
جواب:
عمرو
بن جحاش۔
کعب
بن اشرف بنی النضیر کے یہودیوں کےسردار
کو کس مسلمان نے قتل کیا؟
جواب:
محمد
بن مسلمہ اوسی۔
غزوۂ
بنی النضیر میں کتنے یہودی قتل ہوئے؟
جواب:
دس
یہودی۔
غزوۂ خندق
5
ہجری میں کون سی غزوہ لڑی گئی؟
جواب:
غزوۂ
خندق۔
غزوۂ
خندق کا دوسرا نام کیا ہے؟
جواب:
غزوۂ
احزاب۔
کس
یہودی قبیلہ کے سردار نے مکّہ جاکر قریش
کو جنگِ خندق پر اُکسایا تھا؟
جواب:
بنی
النضیر۔
بنی
النضیر کے سردار سے کس نے پوچھا کہ کفّار
قریش حق پر ہیں یا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ؟
جواب:
ابوسفیان۔
بنی
النضیر کے سردار کی ابوسفیان سے گفتگو
کے بارےمیں کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
نساء آیت 51۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کو مدینے کے اطراف میں خندق کھودنے کا
مشورہ کس نے دیاتھا؟
جواب:
حضرت
سلمان فارسی۔
جب
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو
ایک دن میں چند افراد کے برابرکام کرتے
دیکھ کر مہاجرین نے کہا ، سلمان ہم میں
سے ہیں، انصار نے کہا سلمان ہم میں سے ہیں
تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ دیکھ کر کیا فرمایا؟
جواب:
السّلمان
منّا اھل البیت
(سلمان
ہمارے خاندان سے ہیں)۔
غزوۂ
خندق کیلئے مدینے کے اطراف میں سب سے
زیادہ خندق کس نے کھودی؟
جواب:
حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
کتنے
دن میں مدینے کے اطراف میں خندق کھودلی
گئی؟
جواب:
6
دن۔
یہودیوں
کے کس قبیلے نے غزوۂ خندق میں مسلمانوں
کے ساتھ پیمان شکنی کی؟
جواب:
بنی
قریظہ۔
غزوۂ
خندق میں جو پہلوان خندق کو پھلانگ کر
مسلمانوں سے لڑنے آگیاتھا اسکا نام کیا
تھا؟
جواب:
عمرو
بن عبدود۔
عمرو
بن عبدود سے لڑنے کیلئے مولاعلی علیہ
السلام جارہے تھے تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا
فرمایا؟
جواب
: برز
الايمان کلّه الیٰ الشرک کلّه’’
ایمان کامل ، شرک کامل کے مقابلے پر نکلا
ہے‘‘۔
جب
مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام
نے عمرو ابن عبدود کو جہنّم واصل کردیا
تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب
:ضربة
علیّ يوم
الخندق افضل من عبادة الثقلين ۔علی
کی خندق کے دن ایک ضربت ثقلین کی عبادت سے
افضل ہے۔
غزوۂ
خندق میں کس تازہ مسلمان نے اپنی حکمت
اور تدبیر سے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اجازت سے کفّارِ
قریش اور یہودیوں میں پھوٹ ڈلوائی؟
جواب:
نعیم
بن مسعود۔
کس
نے مولا علی علیہ السلام سے پوچھا
کہ عمرو بن عبدود کو مارنے کے بعد آپ نے
اسکی زِرہ اور لباس لوٹ کیوں نہ لیا؟
جواب:
عمر۔
عمرو
بن عبدود کی بہن نے کیا کہا کہ وہ اپنے
بھائی کی لا ش کو دیکھ کرکیوں نہ روئی؟
جواب:
جس
نے عمرو بن عبدود کو مارا ہے وہ کریم شخص
ہے۔
حضرت
سعد بن معاذکس جنگ میں زخمی ہونے کے کچھ
دن بعد شہید ہوئے؟
جواب:
غزوۂ
خندق۔
بنی
قریظہ اپنے لئے قضاوت پر کس صحابی کے
فیصلہ کو قبول کرنے پر راضی ہوئے؟
جواب:
سعد
بن معاذ۔
غزوۂ
خندق کے بعد کون سے صحابی کوپیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
بنی قریظہ کو تسلیم کرانے کیلئے بھیجا
تو وہ احساسات پر قابو نہ رکھ سکنے کی وجہ
سے غلطی کرگئے؟
جواب:
حضرت
ابولبابہ۔
حضرت
ابولبابہ نے توبہ قبول کرانے کیلئے کیا
کیا؟
جواب:
اپنے
آپ کو مسجد نبوی کے ستون سے باندھ دیا۔
حضرت
ابولبالبہ کی توبہ قبول ہونے کے بارے میں
کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
توبہ آیت 102۔
ابولبالبہ
کی توبہ قبول ہونے کی خبر مسلمانوں کو
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کس زوجہ نے دی؟
جواب:
حضرت
اُمِّ سلمیٰ رضی اللہ عنہا۔
جس
ستون سے ابولبالبہ نے اپنے آپ کو باندھا
تھا آج بھی اسکا نام کیا ہے؟
جواب:
اسطوانۃ
توبہ۔
صلح حدیبیہ
صُلح
حدیبیہ کس سال واقع ہوئی؟
جواب:
6
ہجری۔
6
ہجری میں مسلمان عمرہ کیلئے کیوں نکلے
تھے؟
جواب:
کیونکہ
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خواب دیکھا تھا کہ مسجد الحرام
میں مراسم اداکررہے ہیں۔
کفّار
قریش کے کس نمائندے نے دیکھا کہ مسلمان
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وضو کے پانی کے قطروں کوبھی
زمین پر گرنے نہیں دیتے اور اسے تبرّک کے
طور پر تقسیم کرتے ہیں؟
جواب:
عروہ
بن مسعود ثقفی۔
صلح
حدیبیہ کے موقع پرجب کفّار قریش سے صُلح
اورمعاہدہ کیلئے دیکھا جانے لگا کہ وہ
کونسا ایسا شخص ہے جس نے آج تک کسی جنگ
میں ایک بھی کافر کو قتل نہیں کیا ہے اور
کسی جنگ میں کافروں کا حتیٰ ایک قطرہ خون
بھی نہیں گرایا تو کس کا نام آیا؟
جواب:
عمر
بن خطاب۔
عمر
نے ڈر کر جب کہا کہ میں کفّار قریش سے
ڈرتا ہوں البتہ میں بتاتا ہوں کہ میری
جگہ پرکسے بھیجئے کیونکہ میں جس کا نام
لوں گا اس نے بھی کسی جنگ میں کسی کافر کو
نہیں مارا، اس نے کس کا نام لیا ؟
جواب:
عثمان
بن عفّان۔
جب
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عُثمان کو اپنا نمائندہ بناکر
مکّہ بھیجا تو کفّار نے کیا کیا؟
جواب:
کچھ
دن تک مکہ میں ہی روک لیا۔
کفّار
نے مسلمانوں میں کیا جھوٹ پھیلایا؟
جواب:
عثمان
کا قتل ہوگیاہے۔
عثمان
کے واپس نہ آنے کے بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
مسلمانوں سے جو دوبارہ بیعت لی اس کا نام
کیا ہے؟
جواب:
بیعت
رضوان یا بیعت شجرہ۔
بیعت
رضوان پر قرآن مجید میں کونسی آیت نازل
ہوئی؟
جواب:
سورہ
فتح آیت 18
کفّار
قریش کے کس نمائندہ کے ساتھ مسلمانوں کا
معاہدہ ہوا؟
جواب:
سھیل
بن عمرو۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے صلحِ حدیبیہ کا معاہدہ کس سے لکھوایا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
جب
سُھیل بن عمرو نے مولا علی ابن ابی طالب
علیہ السلام کو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نام کے
ساتھ لقبِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لکھنے پر اعتراض
کیا تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مولاعلی علیہ السلام
کو آئندہ کی کیا پیشگوئی کی؟
جواب
: اے
علی علیہ السلام !
آج
ابوسفیان کا گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا لقب مٹانے
پر مجبور کررہا ہے ، کل ان کے بچے (معاویہ
ابن ابوسفیان)تمہیں
امیر المؤمنین کا لقب مٹانے پر مجبور
کریں گے۔
جب
صلحِ حدیبیہ کے موقع پر سُھیل بن عمرو
اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے درمیان معاہدہ طے پارہاتھا
تو کون سا مسلمان پاؤں میں زنجیروں کے
ساتھ پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے آیا؟
جواب:
سُھیل
بن عمرو کا اپنا بیٹا ابوجندل۔
صلحِ
حدیبیہ کے بعد کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
إِنَّا
فَتَحۡنَا لَكَ فَتۡحٗا مُّبِينٗا ١ ۔
وہ
کون تھے جو کفّار مکّہ کے چُنگل سے نکل
کر عیص کے علاقے میں 70 مسلمانان مکّہ کے
ساتھ مل کر کفّار قریش کے تجارتی قافلوں
سےکفّار کا مال لُوٹ کر مسلمانوں کو دینے
لگے؟
جواب:
ابوبصیر
اور ابو جندل بن سُھیل بن عمرو۔
صلحِ
حدیبیہ میں مسلمان خواتین جو مکّہ سے
مدینے آجاتی تھیں انہیں استثناء حاصل
ہونے کے بارے میں قرآن مجید کی کون سی
آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
ممتحنہ آیت 10۔
صلحِ
حدیبیہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پیامبراسلام
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دنیا کے مختلف ممالک ، قبیلوں اور
سرداروں کو اسلام کی تبلیغ کیلئے کتنے
خط لکھے؟
جواب:
185۔
ایران/فارس
کے بادشاہ جسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسلام کی دعوت
دی اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
خسروپرویز۔
کس
ملک کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا خط پورا
پڑھے بغیر ہی پھاڑ دیا؟
جواب:
ایران/فارس
کا بادشاہ خسروپرویز۔
خسروپرویز
کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا بددعا کی؟
جواب:
خدایا
اسکی بادشاہت کا خاتمہ کردے۔
مُونچھوں
کا بڑا رکھنا کس ملک کے لوگوں کی عادت تھی
جو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ناپسندتھی؟
جواب:
ایران/فارس۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے ایرانیوں /فارسیوں
کی بڑی مُونچھوں کو دیکھ کر کیا ارشاد
فرمایا؟
جواب
: میرے
پروردگار کا حکم ہے کہ داڑھی کو بڑھاؤ
مگر مُونچھوں کو کم کرو۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایران کے بادشاہ کے نمائندے کو کیا
غیبی خبر دی؟
جواب:
خبر
دی کہ خسروپرویز کو اسکے بیٹےشیرویہ نے
قتل کردیا ہے۔
غزوۂ خیبر
غزوۂ
خیبر کس سال واقع ہوئی؟
جواب:
7
ہجری۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اُونٹوں کو تیز دوڑانے کیلئے نغمہ
پڑھنے کی اجازت کب دی؟
جواب:
غزوۂ
خیبر کے موقع پر ۔
غزوۂ
خیبر کیلئے کس صحابی نے اُونٹوں کو تیز
دوڑانے کیلئے نغمہ پڑھا ؟
جواب:
عامر
بن اکوع۔
اُونٹوں
کو تیز دوڑانے کیلئے نغمہ پڑھنے کو کیاکہتے
ہیں؟
جواب:
حداء۔
عامر
بن اکوع کی شہادت کس جنگ میں ہوئی؟
جواب:
غزوۂ
خیبر۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب سر درد کی وجہ سے خیمہ میں تھے
تو کون بغیر اجازت پرچم لے کر یہودیوں سے
جنگ لڑنے چلاگیا؟
جواب:
ابوبکر
بن ابی قحافہ۔
ابوبکر
نے جنگِ خیبر میں کیا کیا؟
جواب:
بغیر
لڑائی کے واپس آگیا۔
ابوبکر
کے بعد کون پرچم لے کر گیا؟
جواب:
عمر
بن خطاب۔
عُمر
نے خیبر میں کیا کیا؟
جواب:
بغیر
لڑائی کے واپس آگیا۔
عُمر
نے خیبر میں بغیر لڑے واپس آکر مسلمانوں
کو کیا کہہ کر ڈرا دیا؟
جواب:
مَرحب
(یہودیوں
کے پہلوان) کی
تعریفیں کرکے ۔
عُمر
کے واپس آجانے کے بعد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غزوۂ
خیبر کی فتح کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب
: فرمایا
کل میں ایسے مرد کو عَلم دوں گاجو اللہ
اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت کرتا ہےاور اللہ
اور اسکا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی اس سے محبت کرتا ہے
۔اللہ خیبر کے قلعے کو اس کے ہاتھ میں فتح
کروائے گا وہ دشمن پر حملہ کرنے والا ہے
اور بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے خیبر میں جو حدیث ارشاد فرمائی اُسے
کیا کہتے ہیں ؟
جواب:
حدیث
الرایہ۔
حدیث
رایہ سُننے کے بعد عُمر و ابوبکر کی کیا
حالت تھی؟
جواب:
گردن
کھینچ کر اشتیاق سے دیکھنے لگے کہ دیکھتے
ہیں پرچم کس کو ملتا ہے۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پرچم کس کے حوالے کیا؟
جواب:
مولا
علی علیہ السلام ۔
مولا
علی علیہ السلام کو خیبر کے بعد
پوری زندگی کبھی دردِ چشم کیوں نہ ہوا؟
جواب
: کیونکہ
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خیبر میں مولاعلی علیہ السلام
کی آنکھوں پر ہاتھ پھیر کر دعافرمائی
۔
عُمر
اور ابوبکر کے فرار کرکے آجانے سے اسلام
کو کیا نقصان ہواتھا؟
جواب
: یہودیوں
کے جوش میں اضافہ ہوا، مسلمانوں میں مَرحب
پہلوان کا خوف طاری ہوگیاتھا۔
مَرحب
کوکس نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
جب
مولاعلی علیہ السلام کی زِرہ ٹوٹ
گئی تو انہوں نے کیا کیا؟
جواب:
خیبر
کے دروازے کو اُکھاڑ کر اسے اپنی زِرہ کے
طور پر استعمال کیا۔
خیبر
کے جس دروازے کو امیر المؤمنین علیہ
السلام نے اکیلے اُکھاڑ دیا تھا اسے
کتنے افراد نے مِل کر اُٹھا نے کی کوشش
کی تو بھی نہ اُٹھا؟
جواب:
8
افراد۔
مولاعلی
علیہ السلام خیبر کے دروزے کو اُکھاڑ
کر زِرہ بنانے کے بارے میں کیا فرماتے
ہیں؟
جواب:
میں
نے خیبر کے دروازے کو انسانی قوّت سے نہیں
اُکھاڑا تھا بلکہ الٰہی قوّت سے اُکھاڑا
تھا اس حال میں کہ اپنے ربّ سے ملاقات پر
مطمئن اور راضی تھا۔
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام نے
خیبر کے دروازے کو زِرہ بنانے کے بعد اس
دروازے کو کہاں رکھ دیا؟
جواب:
خندق
پر رکھ دیا تاکہ پُل کا کام دے۔
فتح
خیبر کی خوشی کے وقت دوسری کونسی خوشی
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ملی؟
جواب:
حضرت
جعفر بن ابوطالب علیہ السلام کی
واپسی۔
خیبر
کی زمینوں کے محصول کو عدالت کے ساتھ کون
سے صحابی تقسیم کرتے تھے؟
جواب:
عبداللہ
رواحہ۔
عبداللہ
رواحہ کی شہادت کون سی جنگ میں ہوئی؟
جواب:
جنگ
موتہ۔
مسلمانوں کا
پہلا عُمرہ
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے صلح حدیبیہ کے بعد کس سال عمرہ کیا؟
جواب:
7
ہجری۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے مکّہ میں مسلمانوں کے ساتھ عُمرہ کرتے
وقت مسلمانوں کی کس صفت نے کفّار ومشرکین
کو وحشت زدہ کردیا؟
جواب:
اتحادکے
ساتھ لبیک اللھم لبیک کی صدا نے کفّار کو
وحشت زدہ اورمرعوب کردیا۔
کس
نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اُونٹ کی مھار کو پکڑ کر
اشعار پڑھتے ہوئے مکّہ میں داخل کیا؟
جواب:
عبداللہ
رواحہ رضی اللہ عنہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے خانۂ کعبہ کے طواف کے دوران عبداللہ
رواحہ کو کونسی دعا پڑھنے کا کہا؟
جواب:
دعائے
وحدت۔
خانۂ
کعبہ کی چھت پر چڑھ کر سب سے پہلی اذان کس
نے دی؟
جواب:
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے سعی کے دوران کونسا خاص عمل انجام دیا
جو آج بھی سُنّت ہے؟
جواب:
ھرولہ۔
7
ہجری میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہمراہی میں عُمرہ
ختم کرنے کے بعد مدینہ کی طرف واپسی پر
قرآن مجید کی کونسی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
فتح آیت 27۔
سریہ موتہ
جنگِ
موتہ کس سال پیش آئی؟
جواب:
8
ہجری۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے حکم کے مطابق جنگِ موتہ میں مسلمانوں
کے پہلے سپاہ سالارکون تھے؟
جواب:
حضرت
جعفر بن ابی طالب علیھما السلام ۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے حکم کے مطابق جنگِ موتہ میں مسلمانوں
کے سپاہ سالارِدوئم کون تھے؟
جواب:
حضرت
زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے حکم کے مطابق جنگِ موتہ میں مسلمانوں
کےسپاہ سالارِ سوئم کون تھے؟
جواب:
حضرت
عبداللہ رواحہ۔
وہ
کونسی سریہ جنگ ہے جس میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بھیجے
ہوئے تینوں سپاہ سالاروں نے ایک کے بعد
ایک جامِ شہادت نوش فرمایا؟
جواب:
جنگِ
موتہ۔
جنگِ
موتہ کس کے خلاف لڑی گئی؟
جواب:
مشرقی
روم ۔
جنگ
موتہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مقرّر کردہ تینوں سپاہ
سالاروں کی شہادت کے بعد مسلمانوں نے
اپنا سپاہ سالار اپنی مرضی سے کسے چُنا؟
جواب:
خالد
بن ولید جو تازہ مسلمان ہوا تھا۔
جنگ
موتہ میں آخر کار مسلمانوں نے کیا کیا؟
جواب:
رات
کے اندھیرے میں آوازوں کے ساتھ میسرہ کو
میمنہ اور میمنہ کو میسرہ اور مقدّم کو
قلبِ لشکر اور قلبِ لشکر کو مقدّم میں
منتقل کردیا۔ اور ایک گروہ کو کہا کہ لشکر
سے دور چلے جائے اور صبح کو لا الہ الااللہ
کا نعرہ لگاتے ہوئے دوبارہ ہم سے ملے۔
جنگ
کے دوران لشکر کے کتنے حصے ہواکرتے تھے؟
جواب:چار:میمنہ(دایاں
حصّہ)میسرہ(بایاں
حصّہ)مقدّمہ(آگے
کا حصّہ)قلبِ
لشکر(درمیانی
حصّہ)
جب
حضرت جعفر بن ابی طالب علیہماالسلام کی
شہادت کی خبر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ملی تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم گریہ
کرتے ہوئے کس کے گھر گئے؟
جواب:
حضرت
جعفر بن ابی طالب کی زوجہ اسماء بنت عمیس
کے گھر گئے۔
حضرت
جعفر ابن ابی طالب کا لقب کیا ہے؟
جواب:
جعفر
طیّار علیہ السلام ۔
حضرت
جعفر طیّار علیہ السلام اور اسماء
بنت عمیس کے کتنے فرزند تھے؟
جواب:
تین
فرزند عبداللہ ابن جعفر طیّار، عون ابن
جعفر طیّار ، محمد ابن جعفر طیّار۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت جعفر طیّار علیہ السلام
کی شہادت کے بعد جناب فاطمہ الزہرا سلام
اللہ علیہا سے کیا فرمایا؟
جواب:
تین
دن تک حضرت جعفر طیّار علیہ السلام
کے خاندان کو غذا بنا کر کھلائیں۔
حضرت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جنگ موتہ کے ختم ہونے کے بعدجب
بھی گھر میں وارد ہوتے تھے تو کس پر گریہ
کرتے تھے؟
جواب:
حضرت
جعفر بن ابی طالب علیھما السلام
اور زید حارثہ رضی اللہ عنہ۔
فتح ِمکہ
کفّار
قریش نے صلحِ حدیبیہ کی پیمان شکنی کس
سال کی؟
جواب:
8
ہجری۔
صلحِ
حدیبیہ کی پیمان شکنی کے بعد جب ابوسفیان
مدینے آیا تو کس کے گھر گیا؟
جواب:
اپنی
بیٹی اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا جو
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زوجہ تھیں۔
ابو
سفیان نے اپنی بیٹی کے گھر میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے
بستر پر بیٹھنا چاہا تو اُمِّ حبیبہ نے
کیا کیا؟
جواب:
بستر
اُٹھا کر طے کرکے رکھ دیا اور ابوسفیان
کو اس پر بیٹھنے نہ دیا۔
ابوسفیان
کے پوچھنے پر حضرت اُمِّ حبیبہ رضی
اللہ عنہا نے کیا جواب دیا؟
جواب:
یہ
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا بستر ہے اور تم کافر ہو اور
کافر نجس ہوتا ہے اسلئے اُسے حق نہیں کہ
پاک بستر پر بیٹھے۔
جب
فتح مکّہ کے لئے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے چاہا کہ قریش
کو خبر ہوئے بغیر اچانک سے مکّہ چلے جائیں
تو کس کے بھیجے ہوئے خط کی خبر حضرت جبرئیل
علیہ السلام نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دی؟
جواب:
حاطب
بن ابی بلتعہ۔
حاطب
بن ابی بلتعہ نے جس کے ساتھ خط قریش کو
بھجوانے کی کوشش کی اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
سارہ۔
سارہ
نام کی عورت نے حاطب بن ابی بلتعہ کا خط
کہاں چھپایا تھا؟
جواب:
اپنے
سر کے بالوں میں۔
سارہ
جب مسلمان نہ ہوئی تھی تو مکّہ سے مدینے
میں کیوں آئی تھی؟
جواب:
کیونکہ
مکّہ میں وہ نوحے کرنے کے پیسے لیتی تھی
اور چونکہ جنگِ بدر کے بعد مکّہ میں قریش
نے نوحے پر پابندی لگا دی تھی تا کہ مقتولو
ں کا بدلہ لینے کا جوش باقی رہے تو سارہ
کی رونق ختم ہوگئی تھی۔
سارہ
سے خط لینے کیلئے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کسے بھیجا
؟
جواب:
زبیر،
مقداد اور مولاعلی علیہ السلام ۔
جب
سارہ نے کہا کہ میرے پاس کوئی خط نہیں اور
سامان میں بھی نہ ملا تومولا علی علیہ
السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
کہا
جب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کہا ہے کہ تمہارے پاس خط ہے
تو یقیناً ہے کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتے
اور اگر تم خط نہ دوگی تو میں ہر قسمت پر
تمہارے پاس سے نکلواکررہوں گا کیونکہ
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا حکم ہے اس عورت سے خط لے کر
آؤ۔
حاطب
بن ابی بلتعہ کے واقعے کے بارے میں قرآن
مجید کی کونسی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
ممتحنہ آیت 1 سے 9۔
جب
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نےخط بھجوانے کی وجہ پوچھی تو
حاطب بن ابی بلتعہ نے کیا جواب دیا؟
جواب
: اس
نے جواب میں کہا کیونکہ میرا خاندان مکّہ
میں رہتا ہے تو کافر وں نے کہا کہ اگر میں
مسلمانوں کی خبر پہنچاتا رہوں تو وہ میرے
خاندان والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں
گے۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حاطب بن ابی بلتعہ کے ساتھ کیا کیا؟
جواب:
اُسے
آزاد کردیا کیونکہ اس نے جنگِ بدر میں
مسلمانوں کے ساتھ شرکت کی تھی۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فتح مکّہ کیلئے سفر شروع کیا
اُس وقت کیا تاریخ تھی؟
جواب:
10
رمضان 8 ہجری۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سفر کے دوران پانی پی کر روزہ
کھول دیا اور مسلمانوں سے بھی روزہ کھولنے
کا کہا تو جب مسلمانوں نے روزہ نہ کھولا
یہ سوچ کرکہ شاید روزہ کے ساتھ جہاد کرکے
زیادہ ثواب ملے تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب:
یہ
گروہ گنہگار اور سرکش ہے۔
بعض
مسلمانوں کی اپنی سوچ سے دین کو سمجھنے
پر کہ روزہ رکھ کر جہاد کا زیادہ ثواب ملے
گا اور پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خود افطار کے باوجود
روزہ نہ کھولنے پر کونسی آیت میں ایسے
لوگوں کو ملامت ہوئی ہے؟
جواب:
سورۂ
حجرات آیت 1۔
فتحِ
مکّہ کے لئے جاتے وقت پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کون
آکر ملا؟
جواب:
عباس
بن عبدالمطلب۔
عباس
بن عبدالمطلب مکّہ سے کس سردار کو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے پاس لائے؟
جواب:
ابوسفیان۔
طلقاء
کس کا لقب ہے؟
جواب:
ابوسفیان۔
بی
بی زینب بنت علی علیھما السلام نے
شام میں کسے ’’یا ابن طلقاء!‘‘
کہہ
کر خطاب کیا؟
جواب:
یزید
ابن معاویہ ابن ابی سفیان۔
مکّہ
میں وارد ہونے کے بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنا
خیمہ کہاں لگایا؟
جواب:
حضرت
ابوطالب علیہ السلام اور بی بی
خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قبر کے
برابر میں۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کس کو اپنے کندہوں پر بلند کرکے بُتوں
کو توڑا؟
جواب:
مولاعلی
ابن ابی طالب علیھما السلام۔
فتحِ
مکّہ کے بعد خانۂ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر
سب سے پہلے کس نے اذان دی؟
جواب:
حضرت
بلا ل رضی اللہ عنہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے فتحِ مکّہ کے بعد خواتین سے جو بیعت
لی اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:
بیعۃ
النّساء۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
خالد بن ولید کے کس عمل سے سخت ناراض ہوئے؟
جواب:
بنی
جزیمہ کو قتل کرنے کی وجہ سے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے خالد بن ولید کی حرکت کو دیکھ کر کیا
دعا کی؟
جواب:
خدایا،
میں خالد بن ولید کی جنایت سے بیزار ہوں۔
خالد
بن ولید کے بنی خزیمہ پر کئے گئے ایک ایک
نقصان اور قصاص کو کس نے عدالت کے ساتھ
ادا کیا؟
جواب:
مولا
علی علیہ السلام ۔
سریہ ذات السلاسل
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنی اور مولاعلی علیہ السلام
کی مثال کس سے دی؟
جواب:
حضرت
موسیٰ علیہ السلام اور ہارون
علیہ السلام سے مگر یہ کہ حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔
جنگ
ذات السلاسل کا نام ذات السلاسل کیوں
رکھا گیا؟
جواب:
اس
لئے کہ اس جنگ میں دشمنوں کے اسیروں کو
رسیوں سے زنجیر کی طرح باندھ کر لایا گیا
۔
ذات
السلاسل میں مولاعلی علیہ السلام
سے پہلے کن کو سپاہ سالار بنایا گیا تھا
جو فرارہوکر آ گئے؟
جواب:
ابوبکر
و عمر۔
سریہ
ذات السلاسل میں کس کی سرپرستی میں
مسلمانوں نے فتح پائی؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی ابن ابی طالب علیھما
السلام ۔
مولاعلی
علیہ السلام کی سریہ ذات السلاسل میں
فتح ہوتے ہی کون سی سورہ نازل ہوئی؟
جواب:
سورۂ
والعادیات۔
غزوہ حنین
قرآن
مجید میں کن غزوات کا نام صراحت کے ساتھ
آیاہے؟
جواب:
غزوۂ
بدر ، غزوۂ
أحزاب ،غزوۂ حُنین۔
قرآن
مجید میں وہ کونساسورہ ہے جو ایک غزوہ کے
نام پر ہے؟
جواب:
سورۂ
احزاب۔
غزوۂ
حُنین میں مسلمانوں کی تعداد کتنی تھی؟
جواب:
12000
مسلمان۔
غزوۂ
حُنین میں کتنے مسلمانوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی
حفاظت کی؟
جواب:
12000
مسلمانوں میں سے صرف (9)
افرادنے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے وفاداری کی ۔
وہ
افراد کون تھے جنہوں نےغزوۂ حُنین میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ وفاداری کی؟
جواب:علی
ابن ابی طالب علیھما السلام،سلمان
فارسی رضی اللہ عنہ، ابوذر غفاری
رضی اللہ عنہ، مقداد رضی اللہ
عنہ، عماررضی اللہ عنہ، عبّاس
بن عبدالمطلب، فضل بن عباس ، اسامہ،
ابوسفیان بن الحارث ۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کسے کہا کہ مسلمانوں کو آواز
دے کر بیعت شجرہ یاد دلاؤ؟
جواب:
عبّاس
بن عبدالمطلب۔
غزوۂ
حُنین میں کفّار کے سردار کو کس نے قتل
کیا؟
جواب:
امیر
المؤ منین علی علیہ السلام ۔
غزوہ طائف
مسلمانوں
نے سب سے پہلی مرتبہ منجنیق کس جنگ میں
استعمال کی؟
جواب:
غزوۂ
طائف۔
غزوۂ
طائف میں منجنیق استعمال کرنے کا مشورہ
کس نے دیاتھا؟
جواب:
حضرت
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ۔
غزوۂ
طائف میں مسلمانوں میں سے کس نے سب سے
پہلے منجنیق چلائی؟
جواب:
خود
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے۔
عامّ الوفود
9
ہجری کو تاریخِ اسلام میں کیا کہتے
ہیں؟
جواب:
عامّ
الوفود۔
9
ہجری کو عامّ الوفود کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
وفود
وفد کی جمع ہےجس کے معنی ’نمائندوں کا
گروہ‘ کے ہیں ۔ 9
ہجری کو عامّ الوفوداس لئے کہتے ہیں
کیونکہ اس سال کثیر تعداد میں مختلف قبائل
سے لوگ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملنے کیلئے آمدورفت
کرتے رہے۔
عامّ
الوفود میں جب قبیلوں کے قبیلےمسلمان
ہونے کیلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس آنے لگے
تو قرآن مجید کا کون سا سورہ نازل ہوا؟
جواب:
سورہ
نصر۔
غزوۂ تبوک
تبوک
کی جگہ کہاں واقع ہے؟
جواب:
حجر
اور شام کے درمیان۔
غزوۂ
تبوک کس سال واقع ہوئی ؟
جواب:
9
ہجری۔
مسلمانوں
نے غزوۂ تبوک کس کے خلاف لڑی؟
جواب:
مشرقی
روم۔
وہ
واحد غزوہ جس میں مولا علی علیہ السلام
نے شرکت نہیں کی تھی کونسی تھی؟
جواب:
غزوۂ
تبوک۔
غزوۂ
تبوک میں شرکت کرنے والے مسلمانوں کو کیا
نام دیا جاتا ہے؟
جواب:
جیش
العسرۃ(یعنی
مشکلات کا لشکر)۔
غزوۂ
تبوک میں شرکت کرنے والوں نے کیا مشکلات
برداشت کی تھیں کہ انہیں جیش العسرہ کہا
جاتا ہے؟
جواب
: (10)افرادمیں
ایک گھوڑے کو باری باری استعمال کیا جاتا
تھا۔ پیدل چلنے والوں کے پاس شدید دھوپ
میں تپتی ریت پر چلنے کیلئے جوتے تک نہ
تھے ، غذا اتنی کم تھی کہ ایک کھجور کو چند
افراد باری باری منہ میں چباتے تھے، ایک
پیالہ پانی کو باری باری قطرہ قطرہ پیتے
تھے۔
غزوۂ
تبوک کیلئے جب چلتے چلتے حضرت ابوذر
غفاری رضی اللہ عنہ پیچھے رہ گئے
تھے توجب حضرت ابوذررضی اللہ عنہ
شدید پیاس کے عالم میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تک پہنچے
تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت ابوذر غفاری رضی
اللہ عنہ کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:
ابوذر
غفاری رضی اللہ عنہ تنہا چلتا ہے
اور تنہا مَرے گا اور تنہا قیامت میں اُٹھے
گا
۔ آسمان نے سایہ نہیں کیا اور زمین نے
پناہ نہیں دی کسی ایسے کو جو ابوذر سے
زیادہ سچا ہو۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غزوۂ تبوک کے راستے میں کس قوم اور
نبی کے آثار دکھائے؟
جواب:
قومِ
ثمود، ناقۂ صالح اور حضرت صالح علیہ
السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حضرت سلما ن کی طرح اور کس صحابی کو
اہل بیت میں سے قرار دیا؟
جواب:
حضرت
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
کس
غزوہ کے راستے میں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کااُونٹ گُم
ہوا؟
جواب:
غزوۂ
تبوک۔
جب
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اُونٹ غزوۂ تبوک کے راستے
میں گُم ہوا اور منافقین نے علم غیب کا
طنز کیا تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا جواب دیا ؟
جواب:
میں
صرف وہ جانتا ہوں جسکا علم مجھے میرا اللہ
دیتا ہے اور ابھی ابھی میرے پروردگار نے
علم دیا ہے کہ میرا اُونٹ فلاں مقام پر ہے
اور اس کی رسّی فلاں درخت میں پھنسی ہوئی
ہے۔
غزوۂ
تبوک میں منافقین کس کی سرپرستی میں
مسلمانوں کو چھوڑ کر مدینہ آگئے ؟
جواب:
عبداللہ
بن ابی۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
غزوۂ تبوک میں مولا علی علیہ السلام
کو کیوں نہیں لے گئے ؟
جواب:
تاکہ
منافقین مدینہ میں تخریب کاری نہ کر سکیں
۔
حدیثِ
منزلت کیا ہے؟
جواب:
اے
علی تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون
علیہ السلام کی موسیٰ علیہ السلام
سے تھی سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی
نہیں۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حدیث منزلت کب ارشاد فرمائی؟
جواب:
جب
غزوۂ تبوک پر جاتے ہوئے مولاعلی علیہ
السلام کو مدینے میں اپنا جانشین
بنایا۔
جنگِ
تبوک پر واپسی پر کتنے منافقوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے قتل کا منصوبہ بنایا؟
جواب:
12
منافقوں نے۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جنگِ تبوک سے واپسی پر اُنکے
قتل کا منصوبہ بنانے والے 12 منافقوں کے
نام کس کو بتائے؟
جواب:
حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ و حضرت
حُذیفہ بن یَمان رضی اللہ عنہ ۔
وہ
آخری غزوہ کونسا تھا جس میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
شرکت کی اور اسکے بعد کسی جنگ میں شرکت
نہ کی ؟
جواب:
غزوۂ
تبوک۔
وہ
کون سے تین افراد تھےجنہوں نے سُستی و
کاھلی کی وجہ سے جنگِ تبوک میں شرکت نہ
کی تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انہیں تنبیہ کی خاطر تمام
مسلمانوں کو ان سے ایک لفظ بھی بات نہ
کرنے اور مکمل معاشرتی بائیکاٹ کا حکم
دیا؟
جواب:
کعب
بن مالک، مرارۃ بن ربیع اور ہلال بن اُمیہ۔
جب
کعب، مرارۃ اور ہلال نے مدینے کے اطراف
کے پہاڑوں میں جاکر خشوع و خضوع کے ساتھ
استغفارکیا تو کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورۂ
توبہ آیت 118۔
وہ
کونسا شخص ہے جس نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے درخواست کی
تو اس کو اللہ نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعا کی وجہ سے
بہت سی بھیڑیں عطا کی لیکن جب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
زکات مانگی تو انکار کردیا؟
جواب:
ثعلبہ
بن حاطب انصاری۔
ثعلبہ
بن حاطب انصاری کے بارے میں کونسی آیت
نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
توبہ آیت 75 سے 78۔
مسجد ضرار
وہ
مسجد جو منافقوں نے ابو عامر فاسق کے کہنے
پر اسلام کی نابودی کیلئےبنائی کونسی
تھی؟
جواب:
مسجد
ضرار ۔
قرآن
مجید کی کن آیتوں میں مسجد ضرار کا تذکرہ
ہے؟
جواب:
سورہ
توبہ آیت 107 سے 110۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے مسجد ضرار کے بارے میں کیا حکم صادر
فرمایا؟
جواب:
اِسے
جلا کر ویران کرکے کچڑا پھینکنے کی جگہ
میں تبدیل کردیا جائے۔
سریۂ علی ابن
ابی طالب علیھما السلام
قبیلہ
طیّ کے بُت کو توڑنے کیلئے ہونے والی جنگ
کا نام کیا ہے؟
جواب:
سریۂ
علی ابن ابی طالب علیھما السلام۔
حاتم
طائی کس قبیلہ کا تھا؟
جواب:
قبیلہ
طیّ۔
حاتم
طائی کے بیٹے کا نام کیا تھا؟
جواب:
عدی
بن حاتم ۔
قبیلہ
طیّ کے نمائندہ جس نے عامّ الوفود 9
ہجری میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ملاقات کی اس کا نام
کیا تھا؟
جواب:
زید
الخیل۔
زید
الخیل کے بارے میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب:
کتنا
بہتر ہو اگر اسے زید الخیل کی جگہ ’’زید
الخیر ‘‘پکارا جائے۔
قبیلہ
طیّ کے سب سے بڑے بُت کو توڑنے کیلئے
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس کو مسلمانوں کا سپاہ سالا
ر بنا کر بھیجا؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام ۔
قبیلہ
طیّ سے جنگ میں فتح حاصل ہونے کےبعداسیروں
میں کونسی خاتون شامل تھی؟
جواب:
سفّانہ
بنت حاتم طائی۔
سفّانہ
بنت حاتم طائی نے کس کے مشورے پر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
سے آزادی کی درخواست کی؟
جواب:
امیر
المؤ منین علی علیہ السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
حاتم طائی کی بیٹی کو انسانیت پر کس احسان
کی وجہ سے آزاد کیا؟
جواب:
اسکے
باپ حاتم طائی کی زمانۂ جاہلیت میں سخاوت
اور مکارم اخلاق کی نیکی کی بنا پر۔
جب
عدی بن حاتم نے شام میں اپنی بہن سے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے بارے میں پوچھا تو اس نے کیا جواب دیا؟
جواب:
جتنا
جلدی ہوسکے اس با فضیلت و صاحبِ کمال
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لے آؤ۔
عدی
بن حاتم نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سورہ توبہ کی آیت
٣٠کو سُنا اور کہا ہم تو اپنے احبار اور
رُھبان کو ربّ نہیں مانتے تو آپ کیسے
کہہ رہے ہیں تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب:
اگر
رُھبان و احبار حلالِ خدا کو حرام اور
حرامِ خدا کو حلال کریں تو تم مسیحی لوگ
مانوگے کہ نہیں ؟ عدی بن حاتم نے کہا جی
بالکل پیروی کریں گے تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا
یہ گواہی ہے کہ تم مسیحیوں نے رُھبان و
احبارکو اپنا ربّ اورصاحبِ اختیار اخذ
کرلیا ہے۔
عدی
بن حاتم نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کن خوبیوں کو دیکھ
کر اسلام قبول کرلیا؟
جواب:
تواضع
واخلاقِ حسنہ، علمِ غیب۔
قرآن
مجید کی کونسی آیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کےعلمِ غیب
پر واضح دلیل ہے؟
جواب:
سورۂ
جن آیت 27۔
قرأت آیات
برأت
9
ہجری کے آخر میں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سب سے
پہلے کس کی سرپرستی میں 40 مسلمانوں کو
مکّہ کے میدانِ منیٰ میں سورہ توبہ کی
آیاتِ برائت پڑھنے کیلئے بھیجا؟
جواب:
ابوبکر۔
جب
ابوبکر کو قرائت آیاتِ برائت کیلئے
بھیجا تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر کیا وحی نازل ہوئی؟
جواب:
اے
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، ضروری ہے کہ یا تو آپ خود آیاتِ
برائت کی تلاوت کیلئے جائیں یا اُسے بھیجیں
جو خود آپ میں سے ہو۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے ابوبکر کو واپس بُلوانے کا حکم دے کر
کسے مکّہ بھیجا؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام ۔
امیر
المؤ منین علی علیہ السلام نے کس
تاریخ کو مِنیٰ میں جمرہ عقبہ پر چڑھ کر
سورہ توبہ (برائت
)کی
(13)
آیتیں
پڑھیں؟
جواب:
10
ذی الحجہ، 9 ہجری۔
امیر
المؤ منین علی علیہ السلام نے10
ذی الحجہ کومنیٰ کے میدان میں کن 4 چیزوں
کا اعلان کیا تھا؟
جواب
:1۔
کوئی بُت پرست ، خدا کے گھر میں داخل نہیں
ہوسکتا۔ 2۔
برہنہ ہوکر طواف کرنا ممنوع ہے۔ 3۔
آج کے بعد کوئی بُت پرست حج میں شرکت
نہیں کرسکتا۔ 4۔
جن کے معاہدے کی تاریخ باقی ہے اگر انہوں
نے پیمان شکنی نہ کی ہوتو معاہدہ باقی ہے
لیکن جن کا مسلمانوں سے کوئی معاہدہ نہیں
یا جنہوں نے پیمان شکنی کی ہو ان کے پاس
صرف چار مہینے کی مہلت ہے یا مسلمان ہوجائیں
یا جنگ کیلئے آمادہ ہوجائیں۔
وفات ابراہیم
فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
حضرت
ماریہ قبطیہ سے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو جو فرزند ہوا
اس کانام کیا تھا؟
جواب:
ابراہیم۔
جب
ماریہ قبطیہ سے فرزند(ابراہیم)
کی
ولادت ہوئی تو ہجرت کا کون سا سال تھا؟
جواب:
8
ہجری۔
10
ہجری میں کس کی وفات نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو
غمگین کیا؟
جواب:
جناب
ابراہیم جو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بی بی ماریہ قبطیہ
سے فرزند تھے۔
مباہلہ
نجران
کے عیسائیوں کے نمائندے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کس سال
ملنے آئے؟
جواب:
10
ہجری۔
جب
نجران کے عیسائی مسجد نبوی میں آئے تو
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان سے کیوں منہ موڑ لیا؟
جواب:
اس
لئے کہ انہوں نے ریشم کے لباس ،سونے کی
انگوٹھیاں اورصلیب پہنی ہوئی تھی۔
جب
نجران کے عیسائیوں نے کہا کہ ہم حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کا بیٹا
اس لئے مانتے ہیں کہ ان کی ماں مریم سلام
اللہ علیہا نے بغیر شوہر کے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کو جنم دیا تو کون سی
آیت پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئی اور اس میں
کس نبی کاذکرہے؟
جواب:
سورہ
آلِ عمران آیت 59؛ حضرت آدم علیہ
السلام تو نہ صرف بغیر باپ کے بلکہ
بغیر ماں کے بھی پیدا کئے گئے۔
مُباہلہ
کیا ہے؟
جواب
: مباہلہ
یعنی جھوٹے پر خدا کی لعنت بھیجنا کہ خدا
جھوٹے کو نیست و نابود کردے۔
آیۂ
مباہلہ کیا ہے؟
جواب:
سورہ
آل عمران آیت 61۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
مباہلہ کیلئے اپنے ساتھ کن افراد کو لے
کر گئے؟
جواب
:علی
مرتضیٰ علیہ السلام ، فاطمہ
زہراسلام اللہ علیہا، حسن
مجتبیٰ علیہ السلام ، حسین
سید الشہدا علیہ السلام ۔
نجران
کے عیسائیوں کے سردار کا نام کیا تھا؟
جواب:
ابوحارثہ
بن علقمہ۔
ابوحارثہ
(أسقف
نجران) نے
جب پنجتن علیہم السلام کے نورانی
چہروں کو دیکھا تو کیا کہا؟
جواب:
میں
ایسے چہروں کو دیکھ رہاہوں کہ اگر یہ دعا
کریں تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نےحضرت اُمِّ سلمیٰ رضی اللہ
عنہ کے گھر میں علی علیہ السلام ،
فاطمہ سلام اللہ علیہا، حسن علیہ
السلام، حسین علیہ السلام کو
اپنی چادر کے نیچے بِٹھا کر دعا کی تو کون
سی آیت نازل ہوئی ؟
جواب:
آیۂ
تطہیر۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے مباہلہ میں علی علیہ السلام ،
فاطمہ سلام اللہ علیہا، حسن علیہ
السلام، حسین علیہ السلام کو
اپنی عبا کے نیچے بِٹھا کر کس آیت کی
تلاوت کی؟
جواب
:إِنَّمَا
يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُذۡهِبَ عَنكُمُ
ٱلرِّجۡسَ أَهۡلَ ٱلۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ
تَطۡهِيرٗا ٣٣ ۔
کسی
دو کتاب کا حوالہ دیجیئے جس میں شیعوں
کیلئے مُباہلہ کا طریقہ اور دعا بیان
ہوئی ہو؟
جواب
:نورالثقلین
،ج1،ص 291-292،
کافی ،ج2، کتاب دعا ،باب مباہلہ ،ص 513-514
حجۃ الوداع
حجّۃ
الوداع کیا ہے؟
جواب:
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا آخری حج۔
حُجۃ
الوداع کس سال واقع ہوا؟
جواب:
10
ہجری۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
حج کیلئے مدینہ سے کس تاریخ کو نکلے؟
جواب:
26
ذی القعدہ 10 ہجری ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حُجۃ الوداع کیلئے جاتے وقت احرام
کہاں باندھا؟
جواب:
مسجد
شجرہ(ذوالحلیفہ)۔
احرام
باندھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کونسی دعا
پڑھی؟
جواب:
دعائے
لبیک ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حُجۃ الوداع کے دوران دعائے لبیک کہنا
کہاں پہنچ کر چھوڑ دیا؟
جواب:
مکّہ
پہنچ کر۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
حُجۃ الوداع کے موقع پر مسجد الحرام میں
کس دروازے سے داخل ہوئے؟
جواب:
بابِ
بنی شیبہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنی پوری زندگی میں کتنے عُمرہ کئے؟
جواب:
تین۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنی پوری زندگی میں کتنے حج کئے؟
جواب:
ایک۔
طواف
سے پہلے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس پتھر پر اپنا ہاتھ
پھیرا؟
جواب:
حجرالاسود۔
حجر
الاسود پر ہاتھ پھیرنے کو کیاکہتے ہیں؟
جواب:
استلام۔
طواف
میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خانۂ کعبہ کے کتنے چکّر
لگائے؟
جواب:
7
چکّر لگائے۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے طواف کے بعد طواف کی نماز کہاں ادا کی؟
جواب:
مقامِ
ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے۔
سعی
کسے کہتے ہیں؟
جواب:
طواف
کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان چلنے کو
سعی کہتے ہیں۔
تقصیر
کیا ہے؟
جواب:
بالوں
کا کاٹنا یا ناخن کا کاٹنا۔
جو
مسلمان اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہ
لائے تھے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انہیں عُمرۂ تمتع
کے احرام سے نکلنے کیلئے کس چیز کا حکم
دیا؟
جواب:
تقصیر۔
تقصیر
کے ذریعےتمتع کے احرام سے نکلنے کا حکم
کس نے نہ مانا؟
جواب:
عمر۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حُکم کو عمر نے نہیں مانا تو
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب:
تم
صرف ابھی نہیں بلکہ ساری زندگی اپنے اس
عقیدہ پر باقی رہوگے۔
بعض
مسلمانوں کے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بات نہ ماننے کو
دیکھ کر پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب:اگر
تمہارے شک اور تردید میں پڑجانے کو جانتا
ہوتا تو میں بھی تمہاری طرح قربانی کاجانور
نہ لاتالیکن کیا کروں میں اپنے ساتھ قربانی
کا جانور لایا ہوں اور خدا کے حکم(حتی
یبلغ الھدی محلہ)کے
مطابق ضروری ہے منیٰ کے میدان میں قربانی
کروں لیکن جو شخص بھی اپنے ساتھ قربانی
کا جانور نہیں لایا ضروری ہے کہ پہلے احرام
سے خارج ہو اور جو کچھ انجام دیا ہے اُسے
عُمرہ قراردے اور پھر حج کیلئے دوبارہ
احرام باندھے۔
عرفات
کے میدان میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے جو خطبہ دیا اسے
کیا کہتے ہیں؟
جواب:
خطبۂ
حجۃ الوداع۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
9 ذی الحجہ کے غروب پر عرفات کے میدان سے
نکلنے کے بعد کس جگہ پر تشریف لے گئے؟
جواب:
مزدلفہ۔
مُزدلفہ
پر کچھ وقت توقف کرنے کے بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کس
جگہ پر تشریف لے گئے؟
جواب:
مشعر۔
10
ذی الحجہ کو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کس جگہ پر تشریف لے
گئے؟
جواب:
مِنیٰ۔
رمی
جمرہ کے بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کونسا عمل انجام
دیا؟
جواب:
قربانی۔
قربانی
کے بعد پیامبر گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کونسا عمل انجام
دیا؟
جواب:
حلق
و تقصیر۔
حجۃ
الوداع کا دوسرا نام کیا ہے؟
جواب:
حج
البلاغ، حج الاسلام۔
غدیر
غدیر
کس جگہ واقع ہے؟
جواب:
مکّہ
سے مدینے کی طرف جانے والے راستہ میں غدیر
خم واقع ہے۔
غدیر
کے مقام پر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کس تاریخ کو پہنچے؟
جواب:
18
ذی الحجہ 10 ہجری ۔
جب
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم غدیر کے مقام پر پہنچے تو قرآن
مجید کی کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
مائدہ آیت 67۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حدیث ثقلین کس موقع پر ارشادفرمائی؟
جواب:
غدیر
خم۔
حدیث
ثقلین کیا ہے؟
جواب:
اے
لوگوں میں تمہارے درمیان دو گرانبھا
چیزیں چھوڑکر جارہاہوں ایک کتابِ خدا اور
ایک عترت اہل بیت علیہم السلام ،یہ
دونوں ہر گز ایک دوسرے سے جُدا نہ ہوں
گےیہانتک کہ حوضِ کوثر پر مجھ سے ملیں،
اگر تم ان دونوں سے متمسک رہوگے تو کبھی
گمراہ نہ ہوگے۔
حدیث
ثقلین کو بیان کرنے کے بعد پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
مولاعلی علیہ السلام کا ہاتھ بُلند
کرکے تین دفعہ کیاارشاد فرمایا؟
جواب:
جس
جس کا میں مولا ہوں ، یہ علی اس کا مولا ہے
، پروردگار تو اس سے محبت رکھ جو اس سے
محبت رکھے اور تو اس سے دشمنی رکھ جو اس
سے دشمنی کرے۔
جب
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ولایت علی علیہ السلام
بیان فرمادی تو کون سی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
ٔ مائدہ آیت 3۔
ولایت
علی علیہ السلام کے اعلان کے بعد
مہاجروں میں سے کس نے مولاعلی علیہ
السلام کو بخ ِ ِبخ ِ ِ یا علی کہہ کر
مبارکباد دی اور بیعت کی؟
جواب:
ابوبکر
وعمر وعثمان وطلحہ و زبیر۔
جس
شخص نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے حدیث غدیر کا
انکارکرکے خدا سے عذاب مانگا اور اس پر
بجلی گر گئی اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
نعمان
بن حارث فھری۔
نعمان
بن حارث فھری پر عذاب کے بعد کون سی آیت
نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
معارج آیت 1۔
حدیث
غدیر کو اقسام حدیث میں سے کون سا مقام
حاصل ہے؟
جواب:
حدیث
متواتر۔
شیعہ
کتابوں میں حدیث غدیر پر سب سے جامع کتاب
کانام کیا ہے اور وہ کس نے تحریر کی؟
جواب:
الغدیر۔
علامہ امینی۔
حدیثِ
غدیر کو سُننے کے بعد کس شاعر نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی اجازت سے اشعار پڑھے؟
جواب:
حسّان
بن ثابت۔
جب
مقداد بن اسود نے بعض منافقوں کو یہ کہتے
ہوئے سُنا کہ پہلے ہی ہمیں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وجہ
سے ریشم اور نرم لباس چھوڑ کر سخت لباس
اور سادہ غذا کھانی پڑ رہی ہے اوپر سے اب
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے علی کو اپنا جانشین بنادیاہے
تو مقداد نے جب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بتایا اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے پوچھنے پر ان منافقوں نے جھوٹی قسم
کھا کر انکار کردیا تو کونسی آیت نازل
ہوئی؟
جواب:
سورہ
توبہ آیت 74۔
وفات رسول اکرم
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے مدینے پہنچنے کے بعد اپنی وفات سے پہلے
جو لشکر رومیوں سے لڑنے کیلئے بھیجا اس
کا سپہ سالار کسے بنایا؟
جواب:
اسامہ
بن زید۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنی وفات سے پہلے لشکرِ اسامہ میں کن
شخصیتوں کو شرکت کرنے کا لازمی حکم دیا؟
جواب:
ابوبکر
و عمر و ابی عبیدہ و سعد وقاص۔
بیماری
کے عالم میں جب پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو خبر ملی کہ
لشکرِ اُسامہ کو بعض لوگوں نے جانے سے
روک دیاہے تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسجد نبوی میں
پہنچ کر مسلمانوں کو کیا حکم دیا؟
جواب:
اُسامہ
اپنے والد زید کی طرح نیک ہے اس کے لشکر
میں شامل ہوجاؤ اور جلد از جلد رومیوں
سے جہاد کرو۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے لشکرِ اُسامہ میں جن لوگوں کو بھیجا
تھا اور وہ مدینہ میں ٹھرے رہے تو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کیا کیا؟
جواب:
ان
لوگوں پر لعنت بھیجی جنہیں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
خود لشکرِ اُسامہ کے ساتھ جانے کا حکم دیا
تھا مگر وہ نہ گئے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا ابوبکر و عمر کو لشکرِ اُسامہ میں
بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟
جواب:
تاکہ
مدینے میں ان کی وفات کے دن انکے جانشین
بلا فصل امیر المؤمنین علی علیہ السلام
کے خلاف کوئی سیاسی حرکت نہ ہوسکے۔
جب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے دیکھا کہ ان کی کچھ ازواج
جو بعض اصحاب کی بیٹیا ں ہیں مدینے کی
اطلاعات اسامہ کے لشکر میں بھیجے گئے
اپنے والد کو بھیج رہی ہیں توکیا فرمایا؟
جواب:
اے
لوگوں! آگ
روشن ہوگئی اور فتنے رات کی تاریکی کی طرح
چھاگئے۔
جب
بعض اصحاب، پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عیادت کیلئے آئے
اور پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ دیکھا کہ یہ لوگ ان کے
حکم کے باوجود لشکرِ اُسامہ میں نہیں گئے
تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا مانگا؟
جواب:
کاغذ
و دوات (سیاہی)
تاکہ
تمہارے لئے ایک ایسی چیز لکھ دوں جس کے
بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو ۔
جب
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کاغذ،قلم و دوات(سیاھی)
مانگی
تو عُمر نے کیا کہا؟
جواب:
(نعوذ
باللہ )پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
پر بیماری غالب آگئی ہے، ہمارے لئے کتاب
کافی ہے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کے بارے میں کیا حدیث بیان فرمائی؟
جواب:فاطمہ
سلام اللہ علیہا مجھ سے میرے بدن
کا حصّہ ہے جس نے اسے اذیت دی اس نے مجھے
اذیت دی۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے اپنے آخری لمحات میں بی بی فاطمہ
الزہراسلام اللہ علیہا کو کونسی
دو خبریں دی جن میں سے پہلی کو سُن کر وہ
بہت روئیں اور دوسری کوسُن کو مسکرائیں؟
جواب:
پہلی
خبر اپنی وفات کی اور دوسری خبر یہ کہ سب
سے پہلے تم مجھ سے آکر ملوگی۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کس کے سینے پر سر رکھ کر رحلت فرمائی؟
جواب:
مولاعلی
ابن ابی طالب علیہ السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کا آخری کلام کیا تھا؟
جواب:
لا،
مع الرفیق الاعلیٰ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی رحلت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
28
صفر، 11 ہجری۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے جسدِ مطھّر کو کس نے غسل و کفن دیا؟
جواب:
مولاعلی
علیہ السلام ۔
امام
علی علیہ
السلام
حضرت
امام علی علیہ السلام کی کنیت کیا
ہے؟
جواب:
ابو
تراب، ابو الحسن، ابوالحسین، ابوالریحانتین۔
’’ابوالرّیحانتین‘‘
کس کا لقب ہے؟
جواب:
امام
علی علیہ السلام ۔
ابوالرّیحانتین
کا کیا مطلب ہے؟
جواب:
دو
خوشبودار پھولوں کے والد یعنی حسن و حسین
علیھما السلام کے والد۔
ابوالرّیحانتین
کا لقب مولاعلی علیہ السلام کو کس
نے دیا؟
جواب:
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
حضرت
امام علی علیہ السلام کا لقب کیا
ہے؟
جواب:
امیر
المؤمنین، ولیّ اللہ، اسداللہ، یعسوب
الدّین، حیدر۔
حضرت
امام علی علیہ السلام کے والد کا
نام کیا ہے؟
جواب:
ابو
طالب علیہ السلام ۔
حضرت
امام علی علیہ السلام کی والدہ کا
کیا نام ہے؟
جواب:
فاطمہ
بنت اسد۔
حضرت
امام علی علیہ السلام کی تاریخ
ولادت کیا ہے؟
جواب:
13
رجب 30 عام الفیل، بعثت سے دس سال
پہلے، خانہ ٔ کعبہ میں ولادت ہوئی۔
مسجد
نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف جتنے بھی دروازے کُھلتے
تھے سب کوبند کروادیا گیا لیکن خدا کے
حکم سے کس کے گھر کے دروازے کو کُھلا رکھا
گیا؟
جواب:
مولا
علی ابن ابی طالب علیھما السلام ۔
امام
علی علیہ السلام کی شہادت کس تاریخ
کو واقع ہوئی؟
جواب:
21
رمضان 40 ہجری۔
امام
علی علیہ السلام کی شہادت کس مقام
پر ہوئی؟
جواب:
محرابِ
مسجدِ کوفہ۔
امام
علی علیہ السلام کی شہادت کس ملعون
کی ضربت سے ہوئی؟
جواب:
ابن
ملجم مرادی(لعنۃ
اللہ علیہ)۔
امام
علی علیہ السلام کو ابن ملجم ملعون
نے ضربت کس تاریخ کو لگائی؟
جواب:
19
رمضان 40 ہجری۔
امام
علی علیہ السلام کی جب شہادت ہوئی
اسوقت اُن کی عمُرِ مبارک کتنی تھی؟
جواب:
63
سال۔
امام
علی علیہ السلام کا مرقد کہاں ہے؟
جواب:
نجف
اشرف۔
امام
علی علیہ السلام کا نام رکھنے
کیلئے حضرت ابوطالب علیہ السلام
کے پاس ان کا نام کس چیز پر لکھا ہوا آیا
تھا جسے حضرت ابوطالب علیہ السلام
نے خانہ کعبہ کے دایاں کونے پر آویزان
کردیا تھا؟
جواب:
لوح
ِ سبز۔
مولا
علی علیہ السلام کا لقب ’’ظھیر‘‘کا
کیا معنی ہے؟
جواب:
’’ہمیشہ
جیتنے والا‘‘۔
مولا
علی علیہ السلام سے کس نے کہا کہ
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہمیشہ خیر کی طرف دعوت دیتے ہیں،
اس لئے ہمیشہ اُن کی اطاعت کرو؟
جواب:
حضرت
ابوطالب علیہ السلام ۔
جنگِ
جمل میں مولاعلی علیہ السلام سے
کون لڑنے آیا؟
جواب:
ناکثین(بیعت
کو توڑنے والے)(جناب
عائشہ، طلحہ اور زبیر)۔
جنگِ
صٖفین میں مولا علی علیہ السلام
سے کون لڑنے آیا؟
جواب:
قاسطین(حق
سے منحرف ہونے والے)(معاویہ،
عمرو عاص)۔
جنگِ
نہروان میں مولا علی علیہ السلام
سے کون لڑنے آیا؟
جواب:
مارقین(حق
سے دور ہونے والے)(خوارج)۔
ابنِ
ملجم لعین کو کس عورت نے لالچ دے کر مولاعلی
علیہ السلام کو قتل کرنے پر آمادہ
کیا؟
جواب:
قُطّام۔
جب
مولا علی علیہ السلام کو ضربت لگی
تو کیا فرمایا؟
جواب:
فُز
ْتُ وَرَبّ ِ الْکَعْبَۃ۔
مولا
علی علیہ السلام کے کتنے فرزند
تھے؟
جواب:
26
فرزند( 11
بیٹے اور 15 بیٹیاں)۔
مولاعلی
علیہ السلام کے بی بی فاطمہ سلام
اللہ علیہا سے کتنے فرزند تھے؟
جواب:
چار
:حسن
علیہ السلام ، حسین علیہ السلام
، زینب سلام اللہ علیہا، اُمِ کلثوم
سلام اللہ علیہا۔
مولا
علی علیہ السلام کے بی بی اُمّ
البنین سلام اللہ علیہا سے کتنے
فرزند تھے؟
جواب:
چار
بیٹے عبّاس علیہ السلام ، جعفر،
عبداللہ، عثمان علیہم السلام۔
مولاعلی
علیہ السلام کے فرزندوں میں سے کتنے
فرزند کربلا میں شہید ہوئے؟
جواب:
8
بیٹے۔
مولا
علی علیہ السلام کے کچھ اصحاب کے
نام بتائیں؟
جواب:
1۔
اصبغ بن نباتہ، 2۔ اویس قرنی، 3۔ حارث بن
عبداللہ الاعور، 4۔ حجر بن عدی الکندی،
5۔ عدی بن حاتم طائی، 6۔ مالک اشتر، 7۔
محمد بن ابی بکر، 8۔ میثم تمّار، 9۔ کمیل
بن زیادالنخعی الیمانی، 10۔ ابوالاسود
دوئلی، 11۔ صعصعہ بن صوحان۔
سیّدہ
فاطمہ الزہرا سلام
اللہ علیہا
آخری
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بیٹی اور حضرت امام علی علیہ
السلام کی زوجہ کا نام کیا ہے؟
جواب:
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا۔
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے
مشہور لقب کون سے ہیں؟
جواب:
فاطمہ،
صدیقہ، مبارکہ، طاہرہ، زکیّہ، راضیہ،
مرضیہ، محدّثہ، زہرا، بتول، حصان، حرّہ،
سیّدہ، عذراء، حوراء انسیہ، مریم الکبریٰ
، صدیقۃ الکبریٰ۔
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاکے
والد کا نام کیا ہے؟
جواب:
حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی
والدہ کا نام کیا ہے؟
جواب:
بی
بی خدیجہ کبری سلام اللہ علیہا۔
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی
کب اور کہاں ولادت ہوئی؟
جواب:
روز
جمعہ 20 جمادی الثانیہ سال 5 بعثت مدینہ
میں ولادت ہوئی۔
حضرت
فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی
شہادت کی کیا تاریخ ہے؟
جواب:دو
قول: 13 جمادی
الاولیٰ 11 ہجری یا 3
جمادی
الثانیہ 11 ہجری۔
جناب
سیدہ سلام اللہ علیہاکا لقب زہرا
کیوں ہے؟
جواب:
چونکہ
جب وہ عبادت کیلئے کھڑی ہوتی تھیں تو ان
کا نور اہلِ آسمان کو روشنی بخشتاتھا۔
رسول
خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا
میں سے کس درخت کی خوشبو آتی تھی؟
جواب:
شجرہ
طوبیٰ۔
بی
بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا
کا مھر ازدواج کتنا تھا؟
جواب:
پانچ
سو درھم۔
مھر
السُنّۃ کسے کہتے ہیں؟
جواب:
بی
بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا
کے مھر ازدواج کو مھر السُنّۃ کہتے ہیں۔
مھر
السُّنّۃ کتنا ہے؟
جواب:
500
درھم۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کتنے مہینے تک بی بی فاطمۃ الزہراء
سلام اللہ علیہا کے گھر کے دروازے
پر آکر آیۂ تطھیر کی تلاوت فرماتے
رہے؟
جواب:
چھ
مہینے۔
تسبیح
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کیا ہے؟
جواب:
34
بار اللہ اکبر، 33 بار الحمداللہ، 33 بار
سبحان اللہ۔
بی
بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو
تسبیحِ فاطمہ زہرا کس نے تعلیم کی تھی؟
جواب:
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
بی
بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے
مکّہ سے مدینہ ہجرت کس کی ہمراہی میں کی؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام ۔
وہ
کون سے تین افراد تھے جنہوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے
بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کا
رشتہ مانگا لیکن رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اُن میں سے کسی
ایک کو بھی مُثبت جواب نہ دیا؟
جواب:
ابوبکر،
عمر، عبدالرحمن بن عوف۔
جب
مولاعلی علیہ السلام نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے
بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کا رشتہ مانگا تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پوچھا کہ کس
چیز کو مھر کے طور پر قراردو گے تو مولاعلی
علیہ السلام نے بتایا میرے پاس تلوار،
گھوڑا، زِرہ اور پانی لانے کا اونٹ ہے تو
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس چیز کو قبول فرمایا؟
جواب:
زِرہ۔
مولاعلی
علیہ السلام نے بی بی فاطمہ زہرا سلام
اللہ علیہا سے ازدواج کیلئے اپنی زِرہ
بیچ کر کتنا مھر اداکیا؟
جواب:
500
درھم معمول حجاز۔
جب
بعض لوگوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کہا کہ آپ نے تو
بہت کم مہر میں بی بی فاطمہ زہرا سلام
اللہ علیہا کی شادی مولاعلی علیہ
السلام سے کردی تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا ارشاد
فرمایا؟
جواب:
میں
نے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کا عقد ازدواج اس وقت تک نہ کیا جب تک اللہ
نے مجھے حکم نہ دے دیا، میں نے علی علیہ
السلام کو فاطمہ سلام اللہ علیہا
کا شوہر نہیں بنایا بلکہ اللہ نے بہشت میں
شجرہ طُوبی کے برابر میں علی علیہ
السلام کو فاطمہ سلام اللہ علیہا
کا شوہر بنایاہے۔
سرزمین فدک
خیبر
کےاطراف میں جو سرزمین فدک ہےوہ تمام
مسلمانوں کامال کیوں نہیں ہے اور خاص
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کیوں ہے؟
جواب
: اس
لئے کہ قرآن مجید کے مطابق جو سرزمین
جہاد سے ملے وہ تمام مسلمانوں کی ہوتی ہے
لیکن جو سرزمین بغیر جہاد کے حاصل ہوجائے
وہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہوتی ہے۔
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فدک کس کو بخش دیاتھا؟
جواب:
بی
بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا۔
کس
آیت کے نازل ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
فدک بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کو بخش دیاتھا؟
جواب
: وَءَاتِ
ذَا ٱلۡقُرۡبَىٰ حَقَّهُۥ (سورہ
اسراء آیہ 26)۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی وفات کے کچھ ہی دنوں بعد سب سے پہلے
کون سی زمین غصب کی گئی؟
جواب:
فدکْ۔
کس
خلیفہ عبّاسی کے ارادے سے یہ ثابت ہوتا
ہے کہ فدک جنابِِ سیدہ علیہا السلام
اور اُن کی اولاد کا حق تھا مگر چھین لیا
گیا اسی لئے تو اس خلیفہ نے واپس کرنے کا
ارادہ کیا؟
جواب:
مأمون۔
مأمون
کے ہاتھوں فدک کے فرزندان زہرا سلام
اللہ علیہا کو ملنے پر کس نے شعر کہا
کہ آج زمانہ ہنس رہا ہے؟
جواب:
دعبل
خزاعی۔
مولاعلی
علیہ السلام نے کس کو خط میں لکھا کہ
فِدک ہماری ملکیت تھی جسے غیروں نے غصب
کرلیا؟
جواب:
بصرہ
کے گورنر عثمان حنیف۔
اسلام
میں اگر کسی کے اختیار اور تسلّط میں کوئی
چیز ہے تو یہ نشانی ہے کہ وہ اسکا مالک ہے
اسے گواہ لانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ
گواہ وہ پیش کرے گا جو مدّعی ہے ، اس قاعدے
کو کیا کہتے ہیں؟
جواب:
قاعدۃ
الید، قاعدۃ البیّنۃ علی المدّعی والیمین
علی من أنکر۔
کس
نے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کے عُمّال (
مزدوروں)کو
فدک سے نکال دیا؟
جواب:
ابو
بکر۔
اگرچہ
گواہ لانا بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ
علیہا کی ذمہ داری نہ تھی مگر مجبور
ہوکر بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
اپنے گواہ کے طور پر کسے لے کر گئیں؟
جواب:
مولاعلی
علیہ السلام ، اُمِّ ایمن۔
جب
ابوبکر نے نامہ لکھ کر دیا کہ فدک ملکِ
مطلقِ فاطمہ سلام اللہ علیہا ہے
تو کس نے پھاڑ دیا؟
جواب:
عمر۔
جب
خلیفہ نے کہا کہ انبیاء میراث میں کچھ
نہیں چھوڑتے سب صدقہ ہے تو بی بی فاطمہ
سلام اللہ علیہا نے قرآن مجید کی
کن آیتوں سے دلیل دی؟
جواب:
حضرت
زکریا علیہ السلام کی دعا کہ خدا
ایسا فرزند دے جو ان سے اور خاندانِ یعقوب
علیہ السلام سے وراثت پائے۔(سورہ
مریم آیت 6)،سُلیمان
علیہ السلام نے داؤد علیہ السلام
سے وراثت پائی۔(سورہ
نمل آیت 16)،
قرآن نے سب کیلئے وراثت کے قوانین بتائے
ہیں تو یہ کیا بات ہے کہ عام مسلمان کی
بیٹی تو اپنے باپ سے وراثت پائے لیکن
مسلمانوں کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی بیٹی کو وراثت نہ ملے۔(سورہ
نساء آیت 7)۔
جب
ایک مرتبہ ہارون اور دوسری مرتبہ مہدی
عباسی نے امام موسی کاظم علیہ السلام
سے فدک کی حدود اربعہ پوچھی تو امام علیہ
السلام نے کیا جواب دیا؟
جواب:
حدّ
اول کوہ ِ اُحد، حدّ دوم عریش مصر، حدّ
سوم سیف البحر(حدود
شام )،
حدّ چہارم دومۃ الجندل(شام
اور عراق کے درمیان)۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی وفات کے بعد بی بی فاطمہ سلام اللہ
علیہا ہرگز نہ مسکرائی تھی لیکن کس
چیز کو دیکھ کر مسکرائیں؟
جواب:
اس
تابوت کو دیکھ کر جس میں خواتین کےجنازے
کا حجم نمایاں نہ ہو۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی وفات کے بعد بی بی فاطمہ زہراسلام
اللہ علیہا کے پاس جو آئندہ کی خبریں
حضرت جبرئیل علیہ السلام لے کر
آتے تھےجسے کتاب میں مولاعلی علیہ
السلام لکھتے تھے اس کتاب کو کیا کہا
جاتا ہے؟
جواب:
مصحف
فاطمہ سلام اللہ علیہا۔
مصحفِ
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابھی
کس کے پاس ہے؟
جواب:
حضرت
امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ۔
جب
بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کی شہادت واقع ہوئی تو جناب سیّدہ سلام
اللہ علیہا کی عُمرِ مبارک کتنی تھی؟
جواب:
18
سال۔
ظالموں
نے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کے جس فرزند کو شکمِ مادر میں ہی شہید
کردیا اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
محسن
بن علی علیھما السلام۔
امام
حسن علیہ
السلام
امام
حسن علیہ السلام کے لقب کیاہیں؟
جواب:
مجتبیٰ،
سبط اکبر، سیّد شباب اھل الجنّۃ۔
امام
حسن علیہ السلام کی ولادت کس تاریخ
کو ہوئی؟
جواب:
15
رمضان 3 ہجری۔
امام
حسن علیہ السلام کی ولادت کس شہر
میں ہوئی؟
جواب:
مدینہ
منورہ۔
امام
حسن علیہ السلام کے والد کا نام
کیاہے؟
جواب:
امام
علی مرتضیٰ علیہ السلام ۔
امام
حسن علیہ السلام کی والدہ کا نام
کیا ہے؟
جواب:
بی
بی سیّدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ
علیہا۔
امام
حسن علیہ السلام کی شہادت کس تاریخ
کو واقع ہوئی؟
جواب:
28
صفر 50 ہجری۔
امام
حسن علیہ السلام کو زہر دینے کا
حکم کس نے دیاتھا؟
جواب:
معاویہ۔
امام
حسن علیہ السلام کی جب شہادت ہوئی
اُس وقت آپکی عُمرِ مبارک کیا تھی؟
جواب:
47
سال۔
امام
حسن علیہ السلام کی شہادت کہاں
واقع ہوئی؟
جواب:
مدینہ۔
امام
حسن علیہ السلام کا مرقد کہاں ہے؟
جواب:
جنّت
البقیع، مدینہ۔
امام
حسن علیہ السلام کی ولادت کے وقت
ان کے کانوں میں اذان و اقامت کس نے دی؟
جواب:
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس کے بارے میں فرمایا (اشبھتَ
خَلقی و خُلقی)
کہ
آپ صورت و سیرت میں مجھ سے مشابھت رکھتے
ہیں؟
جواب:
امام
حسن مجتبیٰ علیہ السلام ۔
جنگِ
جمل میں کون کوفے کے لوگوں کو سکوت اختیار
کرنے اور امیر المؤمنین علی علیہ
السلام کی حمایت سے روک رہاتھا جس کی
وجہ سے مولا علی علیہ السلام نےامام
حسن علیہ السلام کو کوفے بھیجا جو
اپنے ساتھ کوفے سے لشکر لے کر آئے؟
جواب:
ابو
موسیٰ اشعری۔
امام
حسن علیہ السلام جب جنگِ جمل میں
کوفہ سے لشکر لےکر آرہے تھے تو مولاعلی
علیہ السلام نے اپنے اصحاب میں پیشگوئی
کی اور کوفہ سے آنے والے لشکر کی دقیق
تعداد بتائی اور جب لشکر کے پہنچنے کے
بعدلوگوں نے گِنتی کی تو دقیقاً وہی تعداد
تھی، مولا علی علیہ السلام نے کیا
تعداد بتائی تھی؟
جواب:
(12001)بارہ
ہزار اور ایک نفر۔نہ اس سے کم نہ اس سے
زیادہ کالشکر کوفہ سے تمہاری حمایت کیلئے
آرہاہے۔
جب
امام حسن علیہ السلام نے جنگ جمل
کے دوران مسجد کوفہ میں دیکھا کہ ابوموسیٰ
اشعری لوگوں کوکنارہ گیری اور سکوت کیلئے
دعوت دے رہاہے اور نعوذباللہ مولا علی
علیہ السلام کی جنگ کو فتنہ شمار
کررہاہےتو امام حسن علیہ السلام
نے ابوموسیٰ اشعری کو کیا حکم دیا؟
جواب:
امام
حسن علیہ السلام نے ابوموسیٰ اشعری
سے کہااس مسجد سے نکل جاؤاور کوفہ سے
باہر ہوجاؤاور جہاں جانا چاہتے ہوچلے
جاؤمگر کوفہ میں نظر نہ آؤ۔
امام
حسن علیہ السلام نے جنگِ صفین میں
معاویہ کا ساتھ دینے والے کس شخص کے بارے
میں پیشگوئی کی تھی کہ میں اسے آج ہی قتل
ہوتاہوا دیکھ رہاہوں؟
جواب:
عبیداللہ
بن عمر بن خطاب۔
جب
امام حسن علیہ السلام کے دورِ
امامت میں معاویہ نے جنگ کیلئے لشکر
آمادہ کیا اور امام حسن علیہ السلام
نے دفاع کیلئے لوگوں کو دعوت دی تولوگوں
میں سے کسی نے بھی مثبت جواب نہ دیاتو کون
سے صحابی نے کھڑے ہوکر خطبہ دے کر لوگوں
کوبیدار کیا تاکہ امام حسن علیہ السلام
کا ساتھ دیں؟
جواب:
عدی
بن حاتم۔
امام
حسن علیہ السلام کے لشکر میں کتنے
قسم کے گروہ کے افراد تھے؟
جواب:
5
قسم کے گروہ۔
امام
حسن علیہ السلام کے لشکر میں جو 5
قسم کے گروہ موجود تھے وہ کون کون تھے؟
جواب:
1۔
ایک گروہ امام حسن علیہ السلام کے
وفادار شیعہ۔ 2۔
دوسرا گروہ خوارج جن کا مقصد معاویہ سے
جنگ تھا اور امام حسن علیہ السلام
سے کوئی سروکار نہ تھا۔ 3۔
تیسرا گروہ فتنہ جُو جو صرف مالِ غنیمت
کیلئے آیا تھا۔ 4۔
چوتھا گروہ مردّد اور مشکوک افراد جنہیں
معلوم ہی نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔ 5۔
پانچواں گروہ ان افراد کا تھا جو صرف اپنے
قبیلے کے رئیس کے کہنے پر آئے تھے اُن کا
کوئی دین و ایمان نہ تھا۔
جب
امام حسن علیہ السلام کا لشکر
ساباط (مدائن)
پہنچا
تو ان کے اپنے لشکر کے لوگوں نے امام حسن
علیہ السلام کے ساتھ کیا کیا؟
جواب:
کسی
نے نعوذباللہ اُنہیں کافر کہااور خیمہ
پر حملہ کرکے سب کچھ غارت کردیا اور کسی
نے اُن کے سجّادہ(جانماز)
کو
ان کے نیچے سے کھینچ لیا کسی نے ان کے
کاندھوں سے عبا کھینچ کر اُتار لی حتّیٰ
جراح بن سنان نے آپ علیہ السلام
کے گھوڑے پر قبضہ کرکے امام حسن علیہ
السلام کے پیر پر تلوار مار کر زخمی
کردیا۔
امام
حسن علیہ السلام جس کو بھی لشکر
کا سپہ سالار بنا کر جنگ کیلئے بھیجتے تو
کیا ہوتا؟
جواب:
معاویہ
مال و دولت کا لالچ دیتا اور ثروت کی لالچ
میں وہ سپہ سالار اپنے لشکر سمیت معاویہ
کی فوج میں شامل ہوجاتا۔
جب
معاویہ نے امام حسن علیہ السلام
کو صُلح کا پیغام بھیجا تو اس کے ساتھ کون
سے خطوط بھیجے؟
جواب:
وہ
خطوط جس میں خود امام حسن علیہ السلام
کے لشکر کے خیانت کار افراد نے معاویہ کو
خط لکھے تھے کہ ہم تمہارے فرمان کو ماننے
والے لوگ ہیں ہمارے نزدیک آؤ تو ہم وعدہ
کرتے ہیں حسن علیہ السلام کو قتل
کرکے تمہارے حوالے کردیں گے۔
صُلح
نامہ میں امام حسن علیہ السلام نے
کُل کتنی شرطیں رکھیں جن شرطوں کو دیکھ
کر حق اور باطل واضح ہوجاتاہے؟
جواب:
سات
شرائط۔
صُلح
نامہ میں جو سات شرائط امام حسن علیہ
السلام نے رکھی وہ کون کون سی تھیں؟
جواب:
1۔
معاویہ قرآن اور سنت پر عمل کرے۔ 2۔
معاویہ کسی کو اپنا جانشین نہ بنائے۔
3۔
شیعوں کی جان ، مال و ناموس امان میں
رہے۔ 4۔
حسن علیہ السلام اور حسین علیہ
السلام اورخاندانِ نبوت امنیت اور
آزادی میں رہے۔ 5۔
معاویہ امیر المؤمنین علی علیہ السلام
کو گالی اور لعنت دینے کا سلسلہ بندکرے۔ 6۔
ہزار ہزار درہم بین اولادِ شہدائے جنگِ
جمل و صفین جو مولاعلی علیہ السلام
کی رکاب میں تھے ،میں تقسیم کرے۔ 7۔
صاحبانِ حق کو اُنکا حق پلٹائے۔
معاویہ
نے امام حسن علیہ السلام کو زہر
کس کے ذریعے دلوایا؟
جواب:
امام
حسن علیہ السلام کی زوجہ جُعدہ بنت
اشعث۔
معاویہ
نے جُعدہ بنت اشعث (ملعونہ)
کو
کتنے درھم بھجوائے؟
جواب:
100
ہزار درھم اور وعدہ دیا کہ حسن علیہ
السلام کے قتل کے بعد معاویہ اُسے
یزید ملعون کی بیوی بنائے گا۔
جُعدہ
بنت اشعث (ملعونہ)نے
امام حسن علیہ السلام کو کس چیز
میں زہر ملا کر دیا؟
جواب:
دودھ
میں زہر ملا کردیا۔
جب
جُعدہ بنت اشعث ، امام حسن علیہ السلام
کی شہادت کے بعد معاویہ کے پاس گئی کہ
اپنے وعدہ کو پورا کرے اور یزید کی اُس
سے شادی کرائے تو معاویہ نے کیا جوا ب
دیا؟
جواب:
تُو
یہاں سے نکل جا! جو
عورت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فرزند حسن ابن علی علیھما
السلام جیسے عظیم انسان کی وفادار
زوجہ نہ رہی تو وہ میرے بیٹے یزید (ملعون)
کیلئے
کیسی ہو گی۔
امام
جعفرصادق علیہ السلام کے بقول
اشعث بن قیس کس کے قتل میں شریک تھا؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام ۔
امام
صادق علیہ السلام کے بقول اشعث بن
قیس کی بیٹی جُعدہ نے کس کو قتل کیا؟
جواب:
امام
حسن علیہ السلام ۔
امام
صادق علیہ السلام کے بقول اشعث بن
قیس کا بیٹا محمد کس کے قتل میں شریک تھا؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
امام
حسن علیہ السلام کو شہادت کے بعد
دفنانے کیلئے لے جایاجارہاتھا تو کیا
ہوا؟
جواب:
مخالفین
نے امام حسن علیہ السلام کے جنازے
پر تیروں کی بارش کردی۔
امام
حسن علیہ السلام کے کتنے فرزند
تھے؟
جواب:
15
فرزند( 8
بیٹے اور 7 بیٹیاں )۔
امام
حسن علیہ السلام کی دائمی زوجہ
کتنی تھیں؟
جواب:
3(تین)۔
امام
حسین علیہ
السلام
امام
حسین علیہ السلام کے لقب کیا ہیں؟
جواب:
سیّد
الشہداء، سیّد شباب اھل الجنّۃ۔
امام
حسین علیہ السلام کی کُنیت کیا
ہے؟
جواب:
ابوعبداللہ۔
امام
حسین علیہ السلام کی ولادت کس
تاریخ کوہوئی؟
جواب:
3
شعبان 4 ہجری۔
امام
حسین علیہ السلام کی ولادت کس شہر
میں واقع ہوئی؟
جواب:
مدینہ
منورہ۔
امام
حسین علیہ السلام کی والدہ کا کیا
نام ہے؟
جواب:
بی
بی سیّدہ فاطمۃ الزہراءسلا م اللہ علیہا۔
امام
حسین علیہ السلام کے والد کا نام
کیا ہے؟
جواب:
مولاعلی
علیہ السلام ۔
امام
حسین علیہ السلام کی شہادت کس
تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
10
محرم 61 ہجری۔
جب
امام حسین علیہ السلام کی شہادت
ہوئی تو اس وقت آپکی عُمر مبارک کتنی
تھی؟
جواب:
57
سال۔
امام
حسین علیہ السلام کی شہادت کس شہر
میں ہوئی؟
جواب:
کربلا۔
امام
حسین علیہ السلام کی ولادت کے بعد
ان کے کانوں میں اذان و اقامت کس نے دی؟
جواب:
رسول
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
نماز
میں سات تکبیر کا کہنا کب سے سُنّت ہوا؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام نے اس وقت زبان
کھولی جب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ساتویں مرتبہ اللہ
اکبر کہا۔
نماز
کے دوران پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پشت پر سوار ہونے
کا شرف کس امام کو حاصل ہوا؟
جواب:
امام
حسن علیہ السلام اور امام حسین
علیہ السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے کون سے صحابی پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سُنّت پر عمل
کرنے کیلئے امام حسین علیہ السلام
کو اپنی پُشت پر سوار کراتے تھے؟
جواب:
ابورافع۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے ایک مرتبہ چند بچوں میں سے کس ایک بچے
کے برابر بیٹھ کر اس سے بہت محبت کی اور
اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ میں بوسہ دیا
کیونکہ کھیل کے دوران امام حسین علیہ
السلام کے پیروں کے نیچے کی خاک کو
اُٹھاکر اپنے چہرے پر لگا رہاتھا اور
حضرت جبرئیل علیہ السلام نے خبر
دی کہ یہ بچہ امام حسین علیہ السلام
کے مددگاروں میں سے ہوگا؟
جواب:
حضرت
حبیب ابن مظاہر علیہ السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے امام حسین علیہ السلام کے مرقد
کی زیارت کا کتنا ثواب بیان فرمایا؟
جواب:
اللہ
تعالیٰ 90 حج رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہمراہی میں انکے
عُمرہ کے ساتھ کا ثواب امام حسین علیہ
السلام کے مرقد کی زیارت کرنے والے
کیلئے لکھتاہے۔
جب
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امام حسن علیہ السلام
اور امام حسین علیہ السلام کو اپنے
کاندھوں پر اُٹھاکر بی بی فاطمہ سلام
اللہ علیہا کے گھر تک لے جارہے تھے تو
جب کسی نے کہا کہ جس پر سوار ہواجارہاہے
وہ کتنا اچھا ہے تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا فرمایا؟
جواب
: جو
دو سوار ہوئے ہیں وہ بھی بہت اچھے ہیں اور
یہ دونوں میرے بیٹے اور خوشبودار پھول
ہیں۔
(9)نو
اماموں کے والد کا لقب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس امام
کو دیا؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کو جب حُذیفہ نے امام حسین علیہ السلام
کی پیشگوئی کے بارے میں بتایاتو پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کیا فرمایا؟
جواب:
میرا
عِلم حسین علیہ السلام کا عِلم
ہےاور حسین علیہ السلام کا عِلم
میرا عِلم ہے کیونکہ اہلبیت علیہم
السلام خدا کی اجازت سے بعد میں واقع
ہونے والے واقعات کے انجام پانے سے پہلے
ان واقعات کا عِلم رکھتے ہیں۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی وفات کے بعد امام حسن علیہ السلام
اور امام حسین علیہ السلام نے
پہلی گواہی کیا دی؟
جواب:
فدک
بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کا
ہے۔
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی
رحلت کے بعد جب دیکھا کہ خلافت کو غصب
کرلیاہے تو اذان دینا چھوڑ دی تھی پھر کس
کی درخواست پر ایک دفعہ اذان دی تو مدینہ
میں کہرام بپا ہوگیا؟
جواب:
امام
حسن علیہ السلام اور امام حسین
علیہ السلام ۔
مولاعلی
علیہ السلام نے کس جنگ میں فرمایا کہ
حسن اور حسین میری آنکھیں ہیں اور محمد
حنفیہ میرے دوہاتھ ہیں اور انسان اپنے
ہاتھوں سے اپنی آنکھوں کا دفاع کرتا ہے؟
جواب:
جنگِ
جمل۔
جنگِ
صفین کے موقع پر جب معاویہ نےمولا علی
علیہ السلام کے سپاہیوں پر پانی بند
کردیاتو کس کے ہاتھوں سب سے پہلی فتح
مولاعلی علیہ السلام کے لشکر کو
ملی؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
معاویہ
نے جب امام حسین علیہ السلام کو
خط لکھا تو امام حسین علیہ السلام
نے اُسے خط کےجواب میں کن افراد کو قتل
کرنے پر شدید سرزنش کی؟
جواب:
1۔
حُجَر بن عدی کندی۔ 2۔عمر
و بن حمق۔ 3۔
حضرمی۔
جب
معاویہ نے حج کے موقع پر امام حسین
علیہ السلام سے پوچھا کہ کیا معلوم
ہے ہم نے حُجر بن عدی کے ساتھ کیا کیا؟اور
امام حسین علیہ السلام نے پوچھا
کیا کیا؟ تو معاویہ نے بتایا پہلے اُسے
قتل کیا پھر کفن کرکے اس پر نماز جنازہ
پڑھی پھر دفن کردیا تو امام حسین علیہ
السلام نے مُسکراکرکیا جواب دیا؟
جواب:
اے
معاویہ لیکن اگر ہم تیرے ماننے والوں کو
قتل کرتے تو نہ کفن کرتے نہ اس پر نماز
پڑھتےاور نہ ہی انہیں دفن کرتے کیونکہ
کفن و دفن مسلمانوں کو کیا جاتاہے، خدا
کی قسم تو ایسے مرد(عمر
و عاص)کی
اطاعت کرتا ہے جس نے نہ اسلام میں سبقت کی
نہ اس کا منافق ہونا آج معلوم ہواہے۔
معاویہ
جب امام حسین علیہ السلام پر ظلم
کرنے کی کوشش کرتا تو امام حسین علیہ
السلام اُسے کس قسَم کی یاد دلا کر
تھدید کرتے تھے؟
جواب:
حِلفُ
الفضول۔
حِلفُ
الفضول کیاتھا؟
جواب:
حِلفُ
الفضول وہ عہدوقسم ہے جو عصر جاہلیت میں
بنی ہاشم ، بنی اسد و بنی زھرہ کے درمیان
مکّہ میں انجام پایاتھا کہ ظلم کو روکنے
کیلئے مظلوم کی حمایت کریں گے۔
ایک
دفعہ جب امام حسین علیہ السلام نے
دیکھا کہ یمن سے بہت زیادہ اموال کا کاروان
شام کی طرف معاویہ کیلئے جارہاہے تو امام
حسین علیہ السلام نے کیا کیا؟
جواب:
تمام
اموال اپنے قبضہ میں لے کر معاویہ کو خط
لکھا کہ تیرا سارا مال میں نے اپنے قبضہ
میں لے کرمدینے کے محتاج مسلمانوں میں
تقسیم کردیاہے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کس کو وزغ بن وزغ(چھپکلی
ابن چھپکلی)کہا؟
جواب:
مروان
بن حَکم۔
ابنِ
زرقاء کس کو کہا جاتاہے؟
جواب:
مروان
بن حکم۔
معاویہ
کے مرنے کے بعد اس پر نماز کس نے پڑھی؟
جواب:
مروان
بن حکم۔
امام
حسین علیہ السلام نے جب دیکھا
مروان بن حکم (مدینہ
کا گورنر) مسجد
نبوی میں امیر المؤمنین علی علیہ
السلام کو سبّ و شتم کررہاہے تو امام
علیہ السلام نے مروان کو کس نام سے
پُکارا؟
جواب:
اے
زنِ بدکار کے بیٹے! اے
جوئیں کھانے والی کے بیٹے!
کیا
تیری اتنی اوقات ہے کہ علی ابن ابی طالب
کو بُرا کہے!
جب
مدینہ کے گورنر مروان نے امام سجّاد
علیہ السلام سے گستاخی کی کہ امام
حسین علیہ السلا م نے اپنے بیٹوں
کے نام علی کیوں رکھے ہیں تو امام حسین
علیہ السلام نے کیاجواب دیا؟
جواب:
اللہ،
زنِ بدکار کے بیٹے ابن زرقاء پر سخت عذاب
کرے، اگر میرے 100 بیٹے ہوں تو بھی ہر ایک
کا نام علی رکھوں گا۔
ایک
دفعہ جب مروان نے امام حسین علیہ السلام
کے ساتھ ان کی امامت کے بارے میں گستاخی
کی تو امام حسین علیہ السلام نے
اس کے گریبان کو پکڑ کر اتنا دبایا کہ وہ
بے ہوش ہوکر گِر گیا پھر امام علیہ
السلام نے اپنی امامت کی صداقت کیلئے
کیا پیشگوئی کی اور تھوڑی ہی دیر میں وہ
پیشگوئی پوری ہوئی؟
جواب
:مروان
یہاں سے جب جائے گا تو غصے کی حالت میں اس
کی عَبا اُتر جائے گی اور ایسا ہی ہوا۔
جب
معاویہ نے اپنے بیٹے یزید کا نکاح عبداللہ
ابن جعفرطیّار علیہ السلام کی
بیٹی اُمّ کلثوم سے کرانے کا مروان کو
حکم دیا تو امام حسین علیہ السلام
نے کیا کیا؟
جواب:
اسی
وقت اُمّ کلثوم بنت عبداللہ بن جعفر طیار
علیہ السلام کا نکاح قاسم بن محمد بن
جعفر طیّار علیہ السلام کے ساتھ
پڑھ دیا اور مسجد نبوی میں مروان کے ایک
ایک جملہ کا منہ توڑ جواب دیا۔
یزید
ملعون نے حکومت میں آتے ہی کسے امام حسین
علیہ السلام سے بیعت لینے کا حکم دیا؟
جواب:
ولید
بن عُتبہ۔
ولید
بن عُتبہ کے بیعت کے مطالبے کے بعد امام
حسین علیہ السلام کس تاریخ کو
مدینے سے مکّہ کی طرف روانہ ہوئے؟
جواب:
28
رجب 60 ہجری۔
امام
حسین علیہ السلام 28 رجب کومدینے
سے مکّہ روانہ ہونے کے بعد مکّہ میں کتنے
دن رہے؟
جواب:
95
دن۔
حضرت
امام حسین علیہ السلام نے کوفے کی
طرف کس کو اپنا سفیر بناکر بھیجا؟
جواب:
حضرت
مسلم بن عقیل علیہ السلام ۔
حضرت
مسلم بن عقیل علیہ السلام کس تاریخ
کو کوفہ پہنچے؟
جواب:
5
شوال 60 ہجری۔
حضرت
مسلم بن عقیل کی شہادت کس تاریخ کوہوئی؟
جواب:
9
ذی الحجہ 60 ہجری۔
امام
حسین علیہ السلام نے مدینے سے
نکلتے وقت اپنا وصیت نامہ جس میں اپنے
خروج کا مقصد بیان کیا تھا مُھر لگا کر
کس کے حوالے کیا؟
جواب:
محمد
حنفیہ۔
امام
حسین علیہ السلام نے مدینے سے
نکلتے وقت کن افراد کی طرف خط لکھا کہ جو
مجھ سے ملحق ہوگا شہادت پائے گا ، جو مجھ
سے تخلّف کرے گا فتح نہ پائے گا؟
جواب:
بنی
ہاشم۔
امام
حسین علیہ السلام کے اس خطبہ کا
نام کیا ہے جو مکّہ سے نکلنے سے ایک دن
پہلے ارشاد فرمایا؟
جواب:
خُطّ
الموت۔
سپاہِ
حُرّ بن یزید ریاحی رضی اللہ عنہ
نے کس مقام پر امام حسین علیہ السلام
کا راستہ روکا؟
جواب:
مقام
’’بیضہ‘‘۔
امام
حسین علیہ السلام کی کس شاعر سے
مقامِ ’’صفاح‘‘ پر ملاقات ہوئی جس نے
بتایا کہ لوگوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں
لیکن تلواریں بنی اُمیّہ کا ساتھ دے رہی
ہیں؟
جواب:
فرزدق۔
امام
حسین علیہ السلام کے کتنے فرزند
تھے؟
جواب:
دس
فرزند تھے(چھے
بیٹے اور چار بیٹیاں)۔
امام
حسین علیہ السلام کے بیٹوں کے نام
کیا ہیں؟
جواب:
بیٹوں
کے نام علی اکبر علیہ السلام ، علی
اوسط( امام
سجّاد علیہ السلام )،
علی اصغر علیہ السلام ، محمد،
عبداللہ، جعفر علیہم السلام۔
امام
حسین علیہ السلام کی بیٹیوں کے
نام کیا ہیں؟
جواب:
بیٹیوں
کے نام فاطمہ کبریٰ،فاطمہ وسطیٰ، فاطمہ
صغریٰ، سکینہ( رقیہ)۔
اللہ
تعالیٰ نے خونِ حسین علیہ السلام
کا انتقام کس کے ذریعے لینے کا وعدہ
فرمایا؟
جواب:
حضرت
قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ۔
امام
حسین علیہ السلام کے کچھ اصحاب کے
نام بتائیں؟
جواب:
1۔
مسلم ابن عقیل، 2۔ حُر بن یزید ریاحی، 3۔
بریر بن خضیر، 4۔ وہب، 5۔ نافع بن ہلال،
6۔ مسلم بن عوسجہ،7۔ ابوثمامہ، 8۔ حبیب
ابن مظاہر، 9۔ سعید بن عبداللہ، 10۔
زھیر ابن قین۔
امام
سجّاد علیہ
السلام
چوتھے
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
علی۔
چوتھے
امام علیہ السلام کے القاب کیا
ہیں؟
جواب:
سجّاد،
زین العابدین۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کے والد
کا نام کیاہے؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کی والدہ
کا نام کیا ہے؟
جواب:
بی
بی شہر بانو۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کی ولادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب
: دو
قول: 5
شعبان 38 ہجری یا 15
جمادی الاول 36 ہجری۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے کتنے
بادشاہوں کے ادوار میں زندگی گزاری؟
جواب:
پانچ۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو واقع ہوئی؟
جواب
:تین
قول: 25
محرم 95 ہجری یا 12
محرم 95 ہجری یا 18
محرم 95 ہجری
امام
زین العابدین علیہ السلام کا مرقد
کہاں واقع ہے؟
جواب:
جنّت
البقیع، مدینہ۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کو حدیثِ
لوح میں اللہ تعالیٰ نے کس لقب سے نوازا؟
جواب:
سیّد
العابدین و زین اولیائی الماضین۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے امام سجاد علیہ السلام کو یاد
فرمایا کہ قیامت کے دن ندادی جائے گی کہ
زین العابدین (عبادت
کرنے والوں کی زینت)
کہاں
ہے،تو کیا مشاہدہ کریں گے؟
جواب:
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
دیکھیں گے کہ ان کے فرزند علی بن حسین بن
علی ابن ابی طالب علیھما السلام
تمام صفوف میں سے فخرو سَر بلندی کے ساتھ
تشریف لارہے ہیں۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کو ’’ابن
الخِیرَتَیْن‘‘ (دو
انتخاب شدہ کے فرزند)
کیوں
کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
خدا نے امام سجاد علیہ السلام کے
والدین کی نسبت کیلئے عربوں میں سے ہاشم
اور عجم میں سے فارس کو چُنا۔
وہ
کونسا پتھر ہے جس نے واضح الفاظ میں محمد
حنفیہ کے سامنے امام سجاد علیہ السلام
کی امامت کی گواہی دی؟
جواب:
حجر
الاسود۔
امام
سجّاد علیہ السلام کے زمانے میں
وہ کونسا واقعہ تھا جس میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر کے برابر میں مسلمانانِ
مدینہ کی کثیر تعداد کا خون بہادیاگیا،
مدینہ میں 10 ہزار افراد قتل کردیئے گئے
جن میں سے 700حافظان قرآن مہاجر و
انصارتھے، 80 صحابہ پیغمبر تھے، مدینہ
کی جوان خواتین کی ناموس پر تجاوز کیا
گیا ، حاملہ خواتین کے پیٹ کاٹ کر جنین
کو نکال دیا گیا، اس واقعے کے بعد مدینے
کا کوئی مرد سوائے اہل بیت علیہم السلام
کے اپنی بیٹی کے باکرہ ہونے کی ضمانت نہیں
دے سکتاتھا؟
جواب:
واقعہ
حرّہ۔
واقعہ
حرّہ میں یزیدملعون کی طرف سے کسے بھیجا
گیاتھا؟
جواب:
مسلم
بن عقبہ جسے خونریزی کی وجہ سے مسرف بن
عقبہ کہا جاتاہے۔
واقعہ
حرّہ میں یزید ملعون کی فوج کس کے خلاف
لڑنے مدینے آئی تھی؟
جواب:
جن
مسلمانوں نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے
عبداللہ بن زبیر کی بیعت کرلی تھی۔
امام
سجّاد علیہ السلام نے واقعہ حرّہ
کے دوران کیا حکمت عملی اپنائی تھی؟
جواب
: امام
سجّاد علیہ السلام نے اس قیام میں
عبداللہ بن زبیر کا ساتھ نہ دیا ، جس کی
وجہ سے امام نے خاندانِ اہلِ بیت علیہم
السلام اور ساداتِ علوی کے ساتھ مدینے
کے مردو خواتین میں سے400 افراد کی جان
اور ناموس بچا لی اور ان سب کو اپنے گھر
میں پناہ دی۔
یزید
ملعون کے اس بیٹے کا نام کیا تھا جس نے
خلافت کو یہ کہہ کر چھوڑ دیاکہ یہ امام
سجّاد علیہ السلام کا حق ہے اور
اپنے باپ یزید ملعون اور داد ا پر لعنت
بھیج کر منبر سے اُتر کر جب گھر گیا تو اس
کی ماں نے کہا کہ کاش تم میرے حیض کا خون
ہوتے اور ضائع ہوجاتے اور پیدا ہی نہ ہوتے
تو اِس نے کہا کاش میں ایسا ہی ہوتا اور
اولادِ علی و فاطمہعلیھما السلام
کا حق غصب نہ کرتا؟
جواب:
معاویہ
اصغر ابن یزید۔
روایات
کے مطابق امام حسین علیہ السلام
کی شہادت کے بعد کوئی بھی دین پر ثابت
قدم نہ رہ سکا سوائے چار افراد کے پھر لوگ
ملحق ہوئے اور اُنکی تعداد بڑھی ، وہ چار
افراد کون تھے؟
جواب:
ابوخالد
کا بلی، یحیی بن اُمّ الطویل ، جُبیر بن
مطعم، جابر بن عبداللہ انصاری۔
حجّاج
بن یوسف ثقفی نے امام سجّاد علیہ السلام
کے کس رضاعی بھائی کے دونوں ہاتھ اور
دونوں پاؤں کٹواکر اس لئے قتل کردیا
کیونکہ حجاج کے حکم پر علی بن ابی طالب
علیہ السلام کوگالی نہ دی؟
جواب:
یحیی
بن اُمّ الطویل۔
امام
سجّاد علیہ السلام کا کونسا رضاعی
بھائی تھا جو کوفہ میں محلّ کناسہ میں
جاکر لوگوں کو فریاد دے کر خطاب کرتا
تھا’’جو علی ابن ابی طالب علیہ السلام
کو گالی دے اس پر اللہ کی لعنت اور ہم
آلِ مروان سے بیزار ہیں اور قرآن میں
ہے’ ’انا اعتدنالظالمین نارا‘‘ ہم نے
دوزخ کی آگ کو ظالموں کیلئے آمادہ کر
رکھا ہے(کہف
29)؟
‘‘
جواب:
یحیی
بن ام الطویل۔
امام
سجّاد علیہ السلام نے بنی اُمیّہ
کے خطرناک ترین دور میں کتنے شاگردوں کی
پرورش کی؟
جواب:
170
شاگرد۔
امام
سجّاد علیہ السلام کے چار بڑے
شاگردوں کے نام کیا تھے؟
جواب:
سعید
بن جُبیر، سعید ابن مسیّب، محمد بن جبیر،
ابوحمزۂ ثمالی۔
اسلام
کا پہلا سکّہ عبدالملک بن مروان کی حکومت
میں کس کے مشورے سے رائج ہوا؟
جواب:
امام
زین العابدین علیہ السلام ۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے پہلے
اسلامی سکّہ پر کیا نقش کروایا؟
جواب:
ایک
طرف شَھِدَاللہُ اَنَّہ لا الہ الاّ اللہ
اور دوسری طرف محمد رَّسول اللہ نقش
کروایا۔
جب
عبدالملک بن مروان کو پتا چلا کہ رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تلوار امام سجّاد علیہ السلام
کے پاس ہے تو جب اس نے خطبہ میں تھدید
کرکے امام علیہ السلام سے وہ تلوار
منگوانے کی کوشش کی تو امام علیہ السلام
نے کونسی آیت لکھ کر انکار کردیا؟
جواب:
سورہ
حج آیت 38۔
جب
ھشام بن عبدالملک ہجوم کی وجہ سے خانۂ
کعبہ کے حجرالاسود کو ہاتھ نہ لگا سکا
اور اس نے امام زین العابدین علیہ
السلام کی عظمت کو دیکھا کہ لوگ خانۂ
کعبہ کے اطراف میں امام علیہ السلام
کے لئے جگہ چھوڑ رہے ہیں اور امام علیہ
السلام نے آسانی سے حجرالاسود کو
ہاتھ لگالیا اور شامیوں نے جب ھشام سے
پوچھا یہ کون ہیں تو جاننے کے باوجود اس
نے کہا میں ان کو نہیں جانتا تو کس شاعر
نے مشہور اشعار پڑھے؟
جواب:
فرزدق۔
ھشام
بن عبدالملک نے فرزدق کو امام سجّاد
علیہ السلام کی شان میں قصیدہ پڑھنے
پر کیا سزا دی؟
جواب:
پہلے
عسفان کے زندان پھر جب دیکھا کہ وہاں بھی
اشعار پڑھ رہے ہیں تو کوفہ کے زندان تبعید
کردیا۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے جب
فرزدق کو 12 ہزار درھم بھجوائےتو فرزدق
نے کیا جواب دے کر واپس کردیئے جس پر امام
علیہ السلام نے کہا کہ ہم تمہاری خالص
نیّت کی اطلاع رکھتے ہیں لیکن جو چیز بخش
دیتے ہیں وہ واپس نہیں لیتے،تمہیں قسم
ہے کہ اس ہدیہ کو ہم سے قبول کرلو تو فرزدق
نے قبول کرلیا؟
جواب:
فرزدق
نے کہامیں نے قصیدہ خالص صرف اور صرف اللہ
کے لئے پڑھا تھا۔
جب
حسن مثنّی بن حسن بن علی ابن ابی طالب
علیہ السلام کیلئے ولید بن عبدالملک
کی طرف سےحاکم مدینہ کو حکم ملا 500
تازیانہ حسنِ مثنّی کومارے تو امام زین
العابدین علیہ السلام نےاپنے
تایازاد بھائی حسنِ مثنّی کو کونسی دعا
سکھائی جس سے حسنِ مثنّی کی جان بچ گئی؟
جواب:
دعائے
دفع کرب۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کی
دعاؤں کی کتاب کا نام کیا ہے؟
جواب:
صحیفۂ
سجادیہ۔
صحیفۂ
سجادیہ کے دوسرے نام کیا ہیں؟
جواب:
صحیفۂ
کاملہ، زبور آلِ محمد علیہم السلام
، اُختُ القرآن، انجیل اہل بیت علیہم
السلام۔
صحیفۂ
سجادیہ میں کتنی دعائیں ہیں؟
جواب:
54
دعائیں۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کے اس
رسالے کا نام کیا ہے جس میں انہوں نے
اسلامی معاشرے کے افراد کے حقوق بیان کئے
ہیں؟
جواب:
رسالۃ
الحقوق۔
رسالۃ
الحقوق میں کتنے حقوق اسلامی ذکر ہوئے
ہیں؟
جواب:
50
حقوق اسلامی۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کو
’’صاحب الجراب‘‘ کیوں کہتے تھے؟
جواب:
کیونکہ
امام زین العابدین علیہ السلام
رات کی تاریکی میں نان سے بھری ہوئی بوری
اپنی پشت پر رکھ کر نا انجان طور پر فقیروں
اور محتاجوں کے گھروں تک پہنچاتے تھے،
یہاں تک کہ جب رات ہوتی تھی تو محتاج افراد
کے گھروں سے آواز آتی تھی صاحب الجراب(بوری
میں نان رکھ کر محتاجوں کو انجان طور پر
دینے والا) آگیا۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کی نظر
میں موت کے سفر کیلئے آمادگی کیسے کی
جائے؟
جواب:
حرام
سے بچنے اور اپنے اموال کو لوگوں کے درمیان
راہِ خیر میں خرچ کرکے۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے کتنے
حج کئے تھے؟
جواب:
20
حج۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے بستر
شہادت پر اپنے فرزند امام باقر علیہ
السلام کو اس اونٹ کے بارے میں جس پر
20 حج کئے تھے ، کیا وصیت فرمائی؟
جواب:
میں
نے اس اونٹ کو حتیٰ ایک تازیانہ بھی نہیں
مارا ،جب میں دنیا سے چلاجاؤں تو جب بھی
یہ اونٹ مرے اس کو دفن کردینا تاکہ درندے
اس کو نہ کھا جائیں ، کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
فرمایا ہر وہ اونٹ جو سات حج میں عرفات
میں توقف کرے خدا اسے شُترانِ بہشت میں
سے قرار دیتاہے اور اس کی نسل کو پر برکت
کرتا ہے ۔ امام باقر علیہ السلام
نے وصیت پر عمل کیا۔
امام
زین العابدین علیہ السلام نے امام
باقر علیہ السلام کواپنے آخری
لحظات میں کیا وصیّت کی؟
جواب
: میرے
بیٹے راہِ حق میں استقامت اختیار کرو
اگرچہ کڑوا ہی ہو اور ظلم کرنے سے بچو۔
امام
زین العابدین علیہ السلام کے کتنے
فرزند تھے؟
جواب:
15
فرزند(11
بیٹے اور 4 بیٹیاں)۔
امام
باقرعلیہ
السلام
پانچویں
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
محمد
بن علی۔
پانچویں
امام علیہ السلام کے القاب کیا
ہیں؟
جواب:
باقر،
شاکر، ہادی، امین، وشبیہ۔
امام
باقر علیہ السلام کی کُنیت کیاہے؟
جواب:
ابوجعفر۔
امام
باقر علیہ السلام کے والد کا نام
کیاہے؟
جواب:
امام
سجّاد علیہ السلام ۔
امام
باقر علیہ السلام کی والدہ کا نام
کیا ہے؟
جواب:
فاطمہ
بنت حسن مجتبیٰ علیہ السلام ۔
امام
باقر علیہ السلام کی ولادت کس
تاریخ کو واقع ہوئی؟
جواب
: دو
قول: پہلی
رجب 57 ہجری یا 3
صفر 57 ہجری۔
امام
باقر علیہ السلام کی ولادت کس شہر
میں ہوئی؟
جواب:
مدینہ۔
امام
باقر علیہ السلام کی شہادت کس
تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
7
ذی الحجہ 114 ہجری۔
امام
باقر علیہ السلام کی شہادت کے وقت
عُمر مبارک کیا تھی؟
جواب:
57
سال۔
امام
باقر علیہ السلام کو زہر کس کے حکم
سے دیاگیا؟
جواب:
ھشام
بن عبدالملک۔
امام
محمد باقر علیہ السلام کے اس بھائی
کا نام کیا تھا جس نے ھشام بن عبدالملک
کی حکومت کے خلاف قیام کیا؟
جواب:
زید
الشھید بن علی ابن الحسین علیھما
السلام۔
امام
باقر علیہ السلام نے اپنی ایک زوجہ
اُمِّ حکیم بنت اسید بن مغیرہ ثقفی کو
کیوں طلاق دی؟
جواب:
چونکہ
اُمِّ حکیم نے علی بن ابی طالب علیھما
السلام سے دشمنی اور بیزاری کا اظہار
کیاتھا۔
طاؤس
یمانی کے سوالات اور امام محمد باقر
علیہ السلام
کے دیئے گئےجوابات
کس
دن ایک چہارم انسا ن مر گئے؟
جواب:
جب
زمین پر آدم علیہ السلام ، حوّا
علیہا السلام، ہابیل اور قابیل تھے
پس قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تو زمین پر
ایک چہارم انسان مرگیا۔
ہابیل
علیہ السلام (مقتول)
اور
قابیل (قاتل)
میں
سے انسانوں کا باپ کون بنا؟
جواب:
ان
دونوں میں سے کوئی نہیں بلکہ سب کے باپ
شیث بن آدم علیھما السلام ہیں اور
شیث کے والد حضرت آدم علیہ السلام
ہیں۔
آدم
علیہ السلام کو آدم کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
ان کی مٹی سب سے نچلی زمین کی سطح سے لائی
گئی۔
حوّا
کو حوّا کیوں کہتے ہیں ؟
جواب:
کیونکہ
ان کو انسانِ حیّ یعنی زندہ انسان کی ہڈی
سے پیدا کیا گیا۔
ابلیس
کو ابلیس کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
وہ خدا کی رحمت سے مایوس ہوگیا اور اپنی
اُمید قطع کردی۔ بَلَسَ کا معنی رحمت خدا
سے نااُمیدی ہے۔
جنّات
کو جنّ کیوں کہا جاتاہے؟
جواب:
کیونکہ
وہ پوشیدہ ہیں دکھائی نہیں دیتے۔
وہ
کونسا جھوٹ ہے جس کی تکذیب قرآن نے اس
کے جھوٹ ہی کواستعمال کرکےکی؟
جواب:
وہ
ابلیس کا جھوٹ ہے جب اس نے کہا میں آدم
سے بہتر ہوں کیونکہ تو نے مجھے آگ سے پیدا
کیا اور ان کو مٹی سے خلق کیا۔
وہ
کونسا گروہ ہے جس نے حق کی گواہی دی حالانکہ
وہ خود جھوٹے ہیں؟
جواب:
وہ
منافقین ہیں جب انہوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے
کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے
رسول ہیں توخدانے آیت نازل کی منافقین
جھوٹے ہیں(سورہ
منافقین آیت 1)۔
وہ
کونسا اُڑنے والا ہے جو ایک بار اُڑا،
نہ اس سے پہلے اُڑا، نہ اس کے بعد اور
خدا نے قرآن میں اس کا ذکر کیا ہے؟
جواب:
وہ
کوہِ طور کا ایک حصہ ہے جسے اللہ نے اڑا
کر فضا میں معلّق کردیا یہانتک کہ بنی
اسرائیل پر اس کا سایہ ہوگیا کہ جس کے اندر
مختلف عذاب تھے یہانتک کہ بنی اسرائیل نے
تورات کو قبول کرلیا(سورہ
اعراف آیت 171) ۔
وہ
کونسا رسول(پیغام
پہنچانے والا) ہے
جسے اللہ نے پیغام دے کر بھیجا وہ نہ انسان
میں سے تھا نہ جنات میں سے اور نہ ہی
ملائکہ میں سے اور اس کا ذکر قرآن میں
کیا ہے؟
جواب:
وہ
کوّا ہے جسے خدا نے بھیجا تاکہ قابیل کو
دکھائے کہ وہ اپنے بھائی ہابیل کے جنازے
کو کس طرح پوشیدہ کرے(سورہ
مائدہ آیت 31)۔
وہ
کون سا موجود ہے جونہ جن تھا ، نہ انسان
اور نہ ہی فرشتہ مگر اس نے اپنی قوم کو
ڈرایااور خدا نے قرآن میں اس کا ذکر کیا
ہے؟
جواب:
وہ
چیونٹی ہے جس نے اپنی قوم سے کہا اپنے
بِلوں میں گھس جاؤ ایسا نہ ہوسُلیمان کا
لشکر عدم آگاہی کی بنا پر تمہیں روند
ڈالے(سورہ
نمل آیت 18)۔
وہ
کون سا موجود ہے جس پر بہتان اور تہمت
لگائی گئی جبکہ وہ نہ تو جنّات میں سے تھا
نہ ہی انسانوں میں سے اور نہ ہی فرشتہ،
جس کا ذکر قرآن میں ہے؟
جواب:
وہ
موجود، بھیڑیا تھا کہ برادرانِ یوسف
علیہ السلام نے اس سے جھوٹی نسبت دی۔
وہ
کونسی چیز ہے جس کا کم حلال اور زیادہ
حرام تھا اور خدا نے قرآن میں اس کا تذکرہ
کیا؟
جواب
: وہ
حضرت طالوت کی نہر کا پانی تھا جس کا کم
پینا حلال اور زیادہ پینا حرام تھا(سورہ
بقرہ آیت249)۔
وہ
کونسی صلاۃ ہے جسے بغیر وضو کے بھی پڑھنا
جائز ہے؟
جواب:
وہ
صلاۃ محمد وآلِ محمدعلیہم السلام
پر صلوات ہے۔
وہ
کونسا روزہ تھا جس میں کھانا پینا ممنوع
نہیں تھا؟
جواب:
وہ
بی بی مریم سلام اللہ علیہا کا روزہ
تھا جو سکوت اور خاموش رہنے کا روزہ
تھا(سورہ
مریم آیت 26)۔
وہ
کونسی شے ہے جو زیادہ بھی ہوتی ہے اور کم
بھی ؟
جواب:
وہ
چاند ہے۔
وہ
کونسی شے ہے جو زیادہ ہوتی ہے ،کم نہیں ؟
جواب:
وہ
سمندر۔
وہ
کونسی شے ہے جو کم ہوتی ہے مگر زیادہ نہیں
؟
جواب:
وہ
انسان کی عُمر ہے۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام
چھٹے
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
جعفر۔
چھٹے
امام علیہ السلام کا لقب کیا ہے؟
جواب:
صادق۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کی کُنیت
کیا ہے؟
جواب:
ابوعبداللہ۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کے والد کا
نام کیاہے؟
جواب:
امام
محمد باقر علیہ السلام ۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کی والدہ
کا نام کیا ہے؟
جواب:
اُمِّ
فروہ بنت قاسم بنت محمد بن ابی بکر۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
17
ربیع الاوّل 83 ہجری۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت
کس شہر میں واقع ہوئی؟
جواب:
مدینہ
منورہ۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب
: دو
قول: 25
شوال 148 ہجری یا 15
رجب
148ہجری۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کا مرقد
کہاں واقع ہے؟
جواب:
جنّت
البقیع، مدینہ۔
امام
جعفرصادق علیہ السلام کو صادق کا
لقب کس نے دیا؟
جواب:
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
’’جعفر‘‘کیا
ہے؟
جواب:
بہشت
کی نہروں میں ایک نہر کا نام جعفر ہے۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو
صادق کا لقب کیوں دیا؟
جواب:
اس
لئے کہ تشابہ اسمی نہ ہو ، رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
فرمایاجب میرے فرزند جعفر علیہ السلام
کی ولادت ہوتواس کا نام صادق رکھوکیونکہ
جعفر صادق علیہ السلام کے چوتھے
پوتے کا نام بھی جعفر ہوگا جو امامت کا
جھوٹا دعویٰ کرے گا جس کا نام اللہ تعالیٰ
کے نزدیک جعفر کذّاب ہے۔
جب
حضرت خضر علیہ السلام نے امام جعفر
صادق علیہ السلام سے سوال پوچھا
کہ اگر کسی مرد نے قتل سے بھی بڑا گناہ
کردیاہوتو کیا کرے؟ اور امام صادق
علیہ السلام نے جواب دیا کہ اگر وہ
علی علیہ السلام کے شیعوں میں سے
ہے تو خانۂ کعبہ کے پاس قسم کھائے کہ
آئندہ گناہ نہ کرے گاتو اس کا گناہ بخش
دیاجائے گا لیکن اگر علی علیہ السلام
کے شیعوں میں سے نہیں ہے اس کی توبہ قبول
نہیں ہے تو یہ جواب سُن کر حضرت خضر
علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
اے
فرزندِ فاطمہ سلام اللہ علیہا!
یہی
جواب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سُنا تھا۔
منصور
دوانیقی کو جب ایک مکھی نے تنگ کیا اور
بار بار آکر منصور کے ہاتھ پر بیٹھ جاتی
جس سے منصور کو غصہ آیا اور اس نے امام
جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا
آخر خدا نے مکھی کو کیوں پیدا کیا ہے؟تو
امام جعفر صادق علیہ السلام نے
کیا جواب دیا؟
جواب:
تاکہ
ظالم اور متکبّر بادشاہوں کو ذلیل و خوار
کرے۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کے اس جلیل
القدر شاگرد کا نام کیا تھاجسے داؤد بن
عروہ (مدینے
کے گورنر)نے
شیعوں کے نام لسٹ میں لکھ کر نہ دینے پر
شہید کردیاتھا؟
جواب:
معلّی
بن خنیس ۔
معلّیٰ
بن خنیس کی شہادت پر امام جعفر صادق
علیہ السلام نے کیا کیا؟
جواب:
امام
جعفرصادق علیہ السلام نے مدینے کے
گورنر داؤد بن عروہ کو اتنی شدید بد دُعا
دی کہ اسی وقت خدا نے ایک فرشتے کو بھیجا
جس نے داؤد بن عروہ کے سَر پر لوہے کا عصا
اتنے زور سے مارا کہ اس کی شرمگاہ پھٹ گئی
اور اسی وقت جہنّم واصل ہوگیا۔
اہل
سنت کے چاروں فرقے حنفی، مالکی، حنبلی
اور شافعی کے امام کس امام کے بلاواسطہ
یا بالواسطہ شاگرد ہیں؟
جواب:
امام
جعفر صادق علیہ السلام ۔
امام
جعفرصادق علیہ السلام کے اس بڑے
بیٹے کا نام کیا تھا جس کا انتقال امام
جعفرصادق علیہ السلا م کی زندگی
میں ہی ہوگیااور امام علیہ السلام
نے اس کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ،بہت
محزون و غمگین ہوئے اور بغیر عبا و بغیر
جوتوں کے جنازے کے آگے آئے اور بہت
مرتبہ حکم دیا کہ جنازے کو زمین پر رکھا
جائے پھر جنازے کے چہرے کو کھولتے اور سب
کو بتاتے دیکھو میرے اس بیٹے کا میری
زندگی میں ہی انتقال ہوگیاہے تاکہ جو
امام صادق علیہ السلام کے بعد اس
بیٹے کو امام ماننےکا گمان رکھتے ہیں ان
کیلئے ثابت ہوجائے کہ ان کا سب سے بڑا
بیٹا ان کی زندگی میں ہی فوت ہوگیا؟
جواب:
اسماعیل
بن جعفر صادق علیہ السلام ۔
اسماعیلیہ
فرقہ امام صادق علیہ السلام کے
بعد کس کو امام مانتا ہے؟
جواب:
اسماعیل
بن جعفر صادق علیہ السلام اور محمد
بن اسماعیل علیہ السلام ۔
امإ
م جعفرصادق علیہ السلام کے چند
اصحاب کے نام کیا ہیں؟
جواب:
ھشام
بن حکم، ھشام بن سالم، زرارہ بن اعین،
مؤمن الطاق ، جمیل درّاج، حماد بن عیسیٰ
ابان بن تغلب ، جابر بن حیان، مفضل بن
عمرو۔
امام
موسیٰ کاظم
علیہ السلام
ساتویں
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
موسیٰ۔
ساتویں
امام علیہ السلام کے القاب کیا
ہیں؟
جواب:
عبد
صالح، کاظم، باب الحوائج، صابر، امین۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی کُنیت
کیا ہے؟
جواب:
ابوالحسن،
ابوالحسن الاوّل، ابوابراہیم۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے والد
کانام کیاہے؟
جواب:
امام
جعفر صادق علیہ السلام ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی والدہ
کا نام کیا ہے؟
جواب:
حمیدہ
خاتون۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
7
صفر 128 ہجری۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت
کس مقام پر ہوئی؟
جواب:
ابواء
جو مکّہ اور مدینہ کے درمیان ہے ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو واقع ہوئی؟
جواب:
25
رجب 183 ہجری۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت
کس شہر میں واقع ہوئی؟
جواب:
بغداد۔
جب
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی
شہادت ہوئی تو اس وقت امام رضا علیہ
السلام کا سِنِّ مبارک کیا تھا؟
جواب:
55
سال۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کا مرقد
کہاں واقع ہے؟
جواب:
کاظمین۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے کتنے
طاغوتی بادشاہوں کے ادوار میں زندگی
گزاری؟
جواب:
پانچ
طاغوتی بادشاہوں کے ادوار میں زندگی
گزاری۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے کس
صحابی نے امام علیہ السلام کے حکم
پر ہارون کو اُونٹ کرایہ پر دینا چھوڑ کر
اپنے سارے اُونٹ بیچ دیئے؟
جواب:
صفوان
بن مھران جمّال۔
کس
صحابی نے بغیر جوتے پہنے ننگے پیر جاکر
امام علیہ السلام کے ہاتھ پر توبہ
کی؟
جواب:
بشر
حافی۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے نیشاپور
کے شیعوں میں سے صرف کس خاتون کا خمس قبول
فرمایا؟
جواب:
بی
بی شطیطہ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے زمانے
میں شیعوں کے کون سے دو فرقے بنے؟
جواب:
فَطَحِیّہ
اور اسماعیلیہ۔
اسماعیلیہ
کون تھے؟
جواب:
وہ
جنہوں نے امام صادق علیہ السلام
کے بعد اُنکے سب سے بڑے فرزند اسماعیل کو
امام مانا جبکہ اسماعیل کا انتقال امام
جعفرصادق علیہ السلام کی زندگی
میں ہی ہوچکا تھا۔
فَطَحِیّہ
کون تھے؟
جواب:
وہ
جنہوں نے امام صادق علیہ السلام
کے بعد انکے دوسرے بیٹے عبداللہ أفْطَح
کو امام مانا۔
کس
طاغوتی بادشاہ نے اپنی میراث میں 100 سے
زیادہ ساداتِ علوی کے آپس میں چپکے ہوئے
جنازے قفل ہوئے صندوق میں رکھ کر اپنے
جانشین کیلئے وراثت کے طور پر چھوڑے جن
میں ہر سیّد کے پیکر پر اس کا نام و نشا ن
لکھا ہواتھا؟
جواب:
منصور
دوانیقی۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کا وہ
کونسا شاگرد تھا جس نے اپنی جان کی حفاظت
کیلئے امام کاظم علیہ السلام کے
ارشاد پر اپنے آپ کو دیوانہ ظاہر کیا ؟
جواب:
بھلول
بن عمرو۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے کتنے
فرزند تھے؟
جواب:
18
بیٹےاور 19 بیٹیاں۔
اس
کتاب کا نام کیا ہے جو امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام سے ان کے بھائی نے سوالات
پوچھے اور آج بھی ہمار ے فقہاء استنباط
احکام کیلئے اس کتاب سے مراجعہ کرتے ہیں؟
جواب:
مسائل
علی بن جعفر۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے زمانے
میں ہارون عباسی نے کسے حکم دے کر زندان
میں موجود 60 شیعیان ِ ساداتِ علوی کی
گردنیں اُڑواکر زندان میں ہی موجود کنویں
میں ان کی لاشیں گرادیں؟
جواب:
حمید
بن قحطبہ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے کس رشتہ
دار کو نصیحت کی کہ دیکھو میرے خون گرنے
کا باعث نہ بننا اور اللہ سے ڈرنا مگر اس
نے پھر بھی ہارون کے پاس جاکر امام موسیٰ
کاظم علیہ السلام کی بدگوئی کی،
جس کی وجہ سے ہارون نے امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام کے قتل کا قطعی فیصلہ
کیا؟
جواب:
محمد
بن اسماعیل بن جعفر صادق جو امام موسیٰ
کاظم علیہ السلام کا تایازاد بھائی
تھا ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کا جنازہ
چند دنوں تک بغداد کے پُل پر کیوں پڑا
رہا؟
جواب
:دو
وجہ تھیں ایک یہ کہ :جن
واقفی مذہب والوں کا عقیدہ تھا کہ امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام زندہ ہیں
انہیں نظر آجائے کہ امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام کی شہادت ہوچکی ہے اس لئے
قُضاۃ اور شُھود کو لایا جاتا تاکہ وہ
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے
جنازے کو دیکھ سکیں۔اور دوسری وجہ یہ تھی
کہ لوگوں کو یہ دھوکہ دیا جاسکے کہ امام
علیہ السلام کی شہادت طبیعی ہوئی
ہے اور انہیں قتل نہیں کیا گیا ہے۔
امام رضا
علیہ السلام
آٹھویں
امام علیہ السلام کا نام کیاہے؟
جواب:
علی۔
آٹھویں
امام علیہ السلام کے القاب کیا
ہیں؟
جواب:
رضا،
صابر، رضیّ، وفیّ۔
آٹھویں
امام علیہ السلام کی کُنیت کیا
ہے؟
جواب:
ابوالحسن،
ابوالحسن الرضا، ابوالحسن ثانی۔
امام
رضا علیہ السلام کے والد کا نام
کیا ہے؟
جواب:
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام ۔
امام
رضا علیہ السلام کی والدہ کا کیا
نام ہے؟
جواب:
بی
بی نجمہ خاتون۔
امام
رضا علیہ السلام کی ولادت کس تاریخ
کو واقع ہوئی؟
جواب:
11
ذی القعدہ 148 ہجری۔
امام
رضا علیہ السلام کی ولادت کس شھر
میں واقع ہوئی؟
جواب:
مدینہ۔
امام
رضا علیہ السلام کی شہادت کس تاریخ
کو واقع ہوئی؟
جواب
: دو
قول: 17
صفر 203 ہجری یا آخر صفر 203
ہجری۔
امام
رضا علیہ السلام کی شہادت کے وقت
اُن کی عُمر مبارک کتنی تھی؟
جواب:
55
سال۔
امام
رضا علیہ السلام کا مرقد کہاں واقع
ہے؟
جواب:
مشھد
مقدّس۔
جب
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی
شہادت ہوئی تو امام رضا علیہ السلام
کی عُمر مبارک کتنی تھی؟
جواب:
35
سال۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ اسلام کی وفات کے بعدایک
گروہ نے شیعوں میں جو نیا فرقہ بنا ڈالا
اس فرقہ کا کیا نام تھا؟
جواب:
واقفیہ۔
واقفیہ
کے بانیوں کے نام کیا تھے؟
جواب
: علی
بن حمزہ بطائنی، زیادبن مروان قندی، عثمان
بن عیسیٰ رواسی، احمد بن ابی بشر سراج۔
واقفیہ
کے بانیوں نے نیا فرقہ کیوں بنادیا؟
جواب:
جب
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام زندان
میں تھےتو ان لوگوں کو اپنا وکیل بنایا
تھا ۔ اس لئے ان لوگوں کے پاس کثیر تعداد
میں سہمِ امام علیہ السلام اور
وجوہاتِ شرعیہ کی بڑی مقدار جمع ہوگئی
تھی۔ جب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
کی شہادت ہوئی تو جب امام رضا علیہ
السلام نے ان سے تمام اموال منگوایا
تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام زندہ ہیں
اور ان کی شہادت نہیں ہوئی ۔ اگر وہ زندہ
ہیں تو آپ کو مال منگوانے کا حق نہیں اور
اگر وہ زندہ نہیں ہیں تو انہوں نے ہمیں
ایسی کوئی وصیت نہیں کی تھی کہ ان کی شہادت
کے بعد ہم یہ اموال آپ کو دے دیں۔
واقفیہ
کو واقفیہ کیوں کہتے ہیں ؟
جواب
: کیونکہ
ان لوگوں نے امام کاظم علیہ السلام
کے بعد توقف کرلیا اور امام رضا علیہ
السلام کو امام نہ مانا ۔
جب
علی بن اسباط نے امام رضا علیہ السلام
سے کہا کہ آپ کا اپنا بھائی آپ کے خلاف
ہے اور واقفی مذہب اپنالیا ہے تو امام
علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:میں
نے اپنے بھائی پر احسا ن کیا اور اُس کے
1000 دینار قرض کو چُکایا مگر جس طرح
برادرانِ یوسف علیہ السلام نے یوسف
علیہ السلام کو سخت اذیت دی ویسے ہی
میرا بھائی مجھے اذیت دے رہاہے۔
امام
رضا علیہ السلام نے کس واقفی مذہب
کے بانی کے بارے میں اس کی موت کی خبر دی
اور بتایا کہ قبر میں منکر و نکیر نے جب
اس سے خدا ، رسول اور آئمہ کے بارے میں
سوال کیے یہانتک کہ پوچھا امام موسیٰ
کاظم علیہ السلام کے بعد کو ن امام
ہے تو اس کی زبان گنگ ہوگئی اور کچھ نہ
کہہ سکا (کیونکہ
دنیا میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
کے بعد کسی کو امام نہ مانتا تھا )تو
منکر و نکیر نے اُسے آگ سے شُعلہ ور گُرز
مارا یہاں تک کہ اُس کی قبر آگ سے شُعلہ
ور ہوگئی اور قیامت تک جلتا رہے گا؟
جواب:
علی
بن حمزہ بطائنی۔
زید
النار کون تھا؟
جواب:
امام
رضا علیہ السلام کابھائی تھا ۔
امام
محمد تقی
علیہ السلام
نویں
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
محمد۔
نویں
امام علیہ السلام کے القاب کیا
ہیں؟
جواب:
جواد،
تقی، ابن الرضا۔
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام کی
کُنیت کیا ہے؟
جواب:
ابوجعفر،
ابوجعفر ثانی۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کے والد
کانام کیا ہے؟
جواب:
امام
علی رضا علیہ السلام ۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کی والدہ کا
نام کیا ہے؟
جواب:
خیزران۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کی ولادت کس
تاریخ کو واقع ہوئی؟
جواب:
تین
قول ہیں: 10
رجب 195 ہجری یا 9رمضان
195 ہجری یا 15رمضان 195
امام
محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کس
تاریخ کو واقع ہوئی؟
جواب:
آخر
ذی القعدہ 220 ہجری۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کو زہر کس
نے دیا؟
جواب:
ان
کی زوجہ اُمّ الفضل۔
اُمّ
الفضل کو کس نے حکم دیا تھا کہ امام محمد
تقی علیہ السلام کو زہر دے؟
جواب:
معتصم
عباسی۔
اُمّ
الفضل کس کی بیٹی تھی؟
جواب:
مامون
۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کس
شہر میں واقع ہوئی؟
جواب:
بغداد۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کا مرقد کہاں
پر واقع ہے؟
جواب:
کاظمین۔
امام
جواد علیہ السلام سے جب یحیی بن
اکثم نے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حدیث
ہے کہ ’’عمر جنت کے بوڑھوں کا سردار
ہے‘‘، کیا یہ صحیح ہے تو امام علیہ
السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
جنت
میں سب جوا ن ہوکر جائیں گے تو عمر جنت کے
بوڑھوں کا سردار کیسے ہو سکتا ہے۔
جب
یحیی بن اکثم نے پوچھا کہ’’عمر جنت کے
لوگوں کا چراغ ہے‘‘ کیا یہ صحیح ہے تو
امام علیہ السلام نے کیا جواب دیا؟
جواب:
جنّت
رسول اور انبیاء علیہم السلام کے
نور سے روشن ہوگی نہ کہ نورِ عمر سے۔
امام
محمد تقی علیہ السلام نے کتنے سال
تک اپنے والد کے زیر سایہ مدینے میں زندگی
گزاری؟
جواب:
پانچ
سال۔
زکریّا
بن آدم رحمۃ اللہ علیہ کے بقول امام محمد
تقی علیہ السلام چار سال کی عُمر
میں گہری سوچ میں کیا فکر کررہے تھے؟
جواب:
بی
بی زہرا سلام اللہ علیہا پر ہونے
والے مصائب کے بارے میں غوروفکر کررہے
تھے۔
جب
امام رضا علیہ السلام نے امام محمد
تقی علیہ السلام سے پوچھا کہ اتنی
گہری سوچ میں کیوں ہوتو انہو ں نے کیا
جواب دیا؟
جواب:
خدا
کی قسم، اُن دونوں کو جنہوں نے بی بی فاطمۃ
الزہرا سلام اللہ علیہا پر ظلم و
ستم کیا قبر سے باہر نکالوں گا اور جلادوں
گا پھر اُن کی راکھ کو ہَوا میں اُڑا
کردریا میں ڈال دوں گا۔
جب
امام رضا علیہ السلام نے امام محمد
تقی علیہ السلام کا جواب سُنا تو
کیا فرمایا؟
جواب:
بے
شک تم امامت کے مقام کے سزاوار ہو۔
جب
امام محمد تقی علیہ السلام نے امام
رضا علیہ السلام کی نمازِ جنازہ
پڑھائی تو اُسوقت ان کی عُمر مبارک کیا
تھی؟
جواب:
8
سال۔
اباصلت
ھروی کو کس نے زندان سے آزاد کراکر شہرِ
ھرات بھیجا؟
جواب:
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام نے۔
آئمہ
معصومین علیہم السلام کی تاریخ
میں وہ کون سے امام ہیں کہ جب انہیں امامت
ملی وہ سب اماموں کی عُمرِ آغاز امامت
سے کم سِن رکھتے تھے؟
جواب:
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام ۔
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام کو
کس سال مدینے سے بغداد آنے پر مجبور کیا
گیا؟
جواب:
204
ہجری۔
مامون
نے امام محمد تقی علیہ السلام کا
عقدِ ازدواج کس سے کرایا؟
جواب:
اپنی
بیٹی زینب جس کی کُنیت اُمّ الفضل تھی۔
شیعوں
میں عمومی طور پر آج کل جو خطبۂ نکاح
پڑھا جاتا ہے وہ کس امام سے منسوب ہے؟
جواب:
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام ۔
عباسیوں
نے کس عالم کو امام محمد تقی علیہ
السلام سے مناظرہ کیلئے بُلایا ، جس
نے حج کے بارے میں ایک مسئلہ کا سوال کیا
تو امام علیہ السلام نے اگیارہ
شِقیں نکالی جس میں ایک بھی جواب سوائے
امام علیہ السلام کے کسی کو نہیں
آتاتھا پھر امام نے جو سوال کیا اس کا
جواب بھی سوائے امام کے کسی کو نہیں
آتاتھا؟
جواب:
یحیی
بن اکثم۔
امام
محمد تقی علیہ السلام نے یحیی بن
اکثم سے جو سوال کیا جس کا یحیی بن اکثم
جواب نہ دے سکا اس کا جواب کیا تھا کہ اس
مرد کے بارے میں مسئلہ بتاؤ جو ایک عورت
کو صبح سویرے دیکھے تو اس کی نگاہ حرام ،
کچھ گھنٹوں بعد دیکھے تو نگاہ حلال، ظہر
کے وقت پھر نگاہ حرام، عصر پر پھر جائز،
غروب پر پھر حرام، آخرِ شب پھر جائز،
آدھی رات کو پھر حرام، طلوعِ فجر کے وقت
پھر جائز ہوگئی؟
جواب:
وہ
ایک مرد کی کنیز تھی۔(جس
کو ایک نامحرم مرد نے صبح سویرے دیکھاتو
اس نامحرم مرد کی نگاہ حرام تھی پھر اس نے
چند گھنٹوں بعد اس کنیز کو خرید لیا تو اس
کی نگاہ جائز ہوگئی ، ظہر پر اس نے اسے
غلامی اور کنیزی سے آزاد کردیا تو اس کی
نگاہ حرام ہوگئی ، عصر کے وقت اس نے اس سے
نکاح کرلیا تو نگاہ جائز ہوگئی ، غروب پر
اس نے ظِھار کیا تو نگاہ حرام آخرِ شب
ظِھار کا کفارہ دے دیا تو نگاہ جائز ہوگئی
، آدھی رات کو اس نے طلاق دے دی تو اس کی
نگاہ حرام ہوگئی ، طلوعِ فجر پر اس نے اس
عورت سے رُجوع کرلیا تو اس کی نگاہ جائز
ہوگئی۔)
جب
امام محمد تقی الجواد علیہ السلام
نےاپنی کنیز سمانہ مغربیہ سلام اللہ
علیہا سے ازدواج کیا تو اُمّ الفضل
کو حسد ہوا کہ امام نے دوسری شادی کیوں
کرلی تو جب مامون کو خط لکھا تو مامون نے
اپنا مقصد حاصل کرنے کیلئے کیا جواب دیا؟
جواب:
ہم
نے تمہیں امام جواد علیہ السلام
کی زوجہ اس لئے نہیں بنایاکہ حلالِ خدا
کو حرام کردیں،آئندہ اپنے شوہر کے بارے
میں ایسی شکایتوں کی تکرار نہ کرنا۔
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام کو
معتصم اور جعفر ابنِ مامون کے حکم پر کس
نے زہر دیا؟
جواب:
اُمّ
الفضل (امام
محمد تقی علیہ السلام کی زوجہ جو
مامون کی بیٹی تھی)۔
جب
اُمّ الفضل نے امام جواد علیہ السلام
کو سمانہ مغربیہ سے ازدواج کرنے پر حسد
کی وجہ سے زہر دیا اور امام جواد علیہ
السلام نے اُسے خبر دی کہ تو ایسی
فقیری میں گرفتار ہوگی کہ جو چُھپے گی
نہیں تو اُمّ الفضل کا کیا انجام ہوا؟
جواب:
اُسکی
ناف کے نیچے اُسے ایسا زخم ہوا جسکے علاج
کیلئے اسکی ساری دولت ختم ہوگئی مگر پھر
بھی اس کی بیماری ٹھیک نہ ہوئی اور لوگوں
کے سامنےبھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی اور
اس کا بھائی جعفر ابنِ مامون شراب کے نشے
میں کنویں میں گِر کر مرگیا۔
وہ
کونسے امام ہیں جنہوں نے تمام اماموں میں
سے سب سے کم عُمری میں شہادت پائی؟
جواب:
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام ۔
امام
محمد تقی علیہ السلام کی شہادت
ہوئی تو اس وقت امام محمد تقی علیہ
السلام کی کتنی عُمر تھی؟
جواب:
25
سال۔
امام
علی النقی
علیہ السلام
دسویں
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
علی۔
دسویں
امام کے لقب کیا ہیں؟
جواب:
ہادی،
ابن الرضا، نقی۔
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام کی
کُنیت کیا ہے؟
جواب:
ابوالحسن،
ابوالحسن الثالث ۔
امام
علی النقی علیہ السلام اور امام
حسن عسکری علیہ السلام کو عسکری
کا لقب کیوں ملا؟
جواب
: سامرّا(سرّ
من رأی)کے
شہر کو لشکر کیلئے بنایاگیاتو اس شہر کو
عسکر کہاجانے لگا اور چونکہ امام علی
النقی علیہ السلام اور امام حسن
عسکری علیہ السلام اس شہر میں رہتے
تھے اس لئے اُنہیں عسکری کہا جاتاتھا۔
امام
علی النقی علیہ السلام کے والد کا
نام کیا ہے؟
جواب:
امام
محمد تقی الجواد علیہ السلام ۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی والدہ
کا نام کیا ہے؟
جواب
: سمانہ
مغربیہ۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی ولادت
کی تاریخ کیاہے؟
جواب:
15
ذی الحجہ 212 ہجری۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی ولادت
کس شہر میں ہوئی؟
جواب:
مدینہ۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
3
رجب 254 ہجری۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی جب شہادت
واقع ہوئی تو انکی عُمرِ مبارک کیا تھی؟
جواب:
41
سال۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی شہادت
کس شہر میں واقع ہوئی؟
جواب:
سامرا۔
امام
علی النقی علیہ السلام نے کتنے
طاغوتی بادشاہوں کے دور میں زندگی گزاری؟
جواب:
چھ
طاغوتی بادشاہوں کے دور میں زندگی گزاری۔
اس
قاضی کا نام کیا تھا جس نے امام علی النقی
ھادی علیہ السلام سے پیچیدہ سوالات
کئے اور امام علیہ السلام نے سب
کے صحیح جواب دیئے؟
جواب:
یحیی
بن اکثم۔
ہمارے
آئمہ علیہم السلام میں سے کتنے
اماموں کے نام ’’علی ‘‘ہیں؟
جواب:
چار
اماموں کے نام علی ہیں۔
ہمارے
آئمہ علیہم السلام میں کتنے اماموں
کی کُنیت ’’ابوالحسن ‘‘ہے؟
جواب:
چار
اماموں کی کُنیت ابوالحسن ہے۔
جب
امام محمد تقی الجواد علیہ السلام
نے مدینہ سے بغداد جاتے ہوئے امام علی
النقی علیہ السلام سے پوچھا کہ
میں بغداد سے آپ کیلئے کیا لے کر آؤں
تو امام علی النقی علیہ السلام نے
کیا جواب دیا؟
جواب:
ایسی
تلوار جو بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ہو۔
جب
امام محمد تقی الجواد علیہ السلام
نے اپنے دوسرے فرزندموسیٰ مبرقع سے پوچھا
کہ میں بغداد سے آپ کیلئے کیا لاؤں
توموسیٰ مبرقع نے کیا جواب دیا؟
جواب:
گھر
کے لئے قالین یا ایک گھوڑا۔
جب
امام تقی الجواد علیہ السلام نے
امام علی النقی علیہ السلام اور
موسیٰ مبرقع کی خواہش میں فرق دیکھا تو
کیا فرمایا؟
جواب:
ابوالحسن
علی النقی علیہ السلام مجھ سے شباھت
رکھتے ہیں جبکہ موسیٰ مبرقع اپنی ماں سے
شباھت رکھتے ہیں۔
جب
متوکل نے اعتراض کیا کہ امام نے 500 درھم
کا عمامہ کیوں پہنا ہے، اسراف ہے تو امام
نے کیا جواب دیا؟
جواب:
کہا
تو نے جو کنیز خریدی ہے وہ 1000 دینار کی
خریدی یعنی تو نے اپنی شرمگاہ جو تیرا سب
سے پست حصہ ہے اس کے لئے 1000 دینار خرچ
کردیئے جبکہ میں نے اپنا سَر اور پیشانی
جو سب سے اعلیٰ حصّہ ہے اس کیلئے 500 درہم
عمامہ کیلئے خرچ کئے ہیں تو بتا اسراف کس
نے کیا۔
جب
قیصر روم نے عباسی خلیفہ کے نام خط بھیجا
جس میں سوال تھا کہ ہم نے انجیل میں دیکھا
جو بھی معرفت کے ساتھ ایسا سورہ پڑھے جس
میں سات حروف نہ ہو ں خدا اس کے بدن کو
آتشِ دوزخ پر حرام کردے گا اور وہ سات
حروف یہ ہیں ث، ج، خ، ز، ش، ظ، ف، ہم نے
جتنا ڈھونڈا ہمیں تورات زبور و انجیل
میں ایساکوئی سورہ نہ ملا، کیا قرآن
میں کوئی ایسا سورہ ہے اور عباسی خلیفہ
کے درباری جواب نہ دے سکے تو عباسی خلیفہ
نے امام علی النقی الھادی علیہ السلام
سے پوچھا تو امام علیہ السلام نے
کیا جواب دیا؟
جواب:
سورۂ
فاتحہ (سورہ
الحمد) وہ
سورہ ہے جس میں یہ سات حروف نہیں ہیں۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی تفسیر
قرآن کتنے جلد کی تھی جو ناپدید ہوچکی
ہے؟
جواب:
120
جلد ۔
امام
علی النقی علیہ السلام کی 120 جلدی
تفسیر قرآن کس سے منقول تھی؟
جواب:
حسن
بن خالد برقی۔
جب
ایک عورت نے امام علی النقی الھادی
علیہ السلام کے زمانے میں بی بی زینب
سلام اللہ علیہا ہونے کا دعویٰ کیا
تو امام نے یہ فتنہ کس طرح حل کیا؟
جواب:
کہا
کہ اس عورت کو درندوں (وحشی
جانوروں) کے
درمیان بھیج دو، اگر یہ سچی ہے تواولاد
فاطمہ علیہا السلام کا گوشت درندوں
پر حرام ہے،تو اس عورت کو کچھ نہ ہوگا اگر
یہ جھوٹی ہے تو درندے اسے کھا لے جائیں
گے۔ یہ سُن کر وہ عورت ڈر گئی اور اپنے
جھوٹ کا اعتراف کرلیا۔
کس
قاضی نے 13 پیچیدہ سوالات بنا کر موسیٰ
مبرقع کے ذریعے امام علی النقی علیہ
السلام کو بھیجے تاکہ کوئی نقطۂ ضعف
دیکھ کر امام علیہ السلام کی عیب
جوئی کرسکے؟
جواب:
یحیی
بن اکثم ۔
یحیی بن اکثم
کے سوالات اور امام علی النقی علیہ
السلام کے جوابات
جب
حضرت سُلیمان علیہ السلا م نبی تھے
تو جناب آصف بن برخیا سے پلک جھپکنے سے
پہلے تخت منگوانے کی کیا ضرورت تھی؟
جواب:
امام
علی النقی علیہ السلام نے فرمایا
تاکہ اپنی اُمّت جنّ و انس پر حجت تمام
کرسکیں کہ میرے بعد آصف بن برخیا حجتِ
خدا ہے۔
حضرت
یعقوب علیہ السلام اور اُنکے
فرزندوں نے یوسف علیہ السلام کو
سجدہ کیوں کیا؟
جواب:
امام
علی النقی علیہ السلام نے فرمایایعقوب
علیہ السلام نے یوسف علیہ السلام
کو سجدہ نہیں کیا تھا بلکہ سجدہ شکرِ خدا
کیلئے کیا تھا مگر حضرت یوسف علیہ
السلام کے سامنے سجدہ کیا تھا اطاعتِ
الٰھی کو انجام دینے کیلئے۔
بُلند
آواز سے قرائت کرنا (جھری)رات
کی نمازوں میں ہے تو کیوں فجر کی نما ز جو
دن میں ہے جھری (بُلند
آواز سے قرائت )
کا
حکم رکھتی ہے؟
جواب:
امام
علی النقی علیہ السلام نے فرمایااس
لئے کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فجر کی نماز اُسوقت پڑھ
لیتے تھے کہ ابھی اندھیرا چھایا ہوا
ہوتاتھا ، اس لئے فجر کی نما ز کا حکم رات
کی نمازوں کے حکم کی طرح ہے ۔
امام
حسن عسکری
علیہ السلام
اگیارہویں
امام علیہ السلام کا نام کیا ہے؟
جواب:
حسن۔
اگیارہویں
امام کے لقب کیا ہیں؟
جواب:
عسکری،
زکی، ہادی، ابن الرضا۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی کُنیت
کیا ہے؟
جواب:
ابومحمد
علیہ السلام ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کے والد کا
نام کیا ہے؟
جواب:
امام
علی النقی علیہ السلام ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی والدہ
کا نام کیا ہے؟
جواب:
سوسن(سلیل)(حدیث)۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت
کی تاریخ کیا ہے؟
جواب:
8
ربیع الثانی 232 ہجری
یا 24 ربیع الاول 232 ہجری۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت
کس شہر میں ہوئی؟
جواب:
مدینہ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
8
ربیع الاول 260 ہجری۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
کس شہر میں ہوئی؟
جواب:
سامرا۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کو کس بادشاہ
نے قتل کروایا؟
جواب:
معتمد
عباسی۔
جب
امام حسن عسکری علیہ السلام کی
شہادت ہوئی اُس وقت آپ کی عُمرِ مبارک
کتنی تھی؟
جواب:
28
سال۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کے زمانے
میں کتنے طاغوتی ظالم بادشاہو ں کا دور
آیا؟
جواب:
تین۔
کس
امام نے جن تین ظالم طاغوتی بادشاہوں کو
بد دُعا دی تو تینوں ذلّت کے ساتھ ہلاک
ہوئے؟
جواب:
امام
حسن عسکری علیہ السلام ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے کس
جلیل القدر صحابی کو سادات میں سے ایک
سیّد کا احترام نہ کرنے پر اپنے گھر میں
داخل ہونے کی اجازت نہ دی پھر جب انہوں
نے سیّدکا احترام کیا تو امام علیہ
السلام نے انہیں اپنے گھر میں آنے
کی اجازت دی؟
جواب:
احمد
بن اسحاق قمی۔
کونسی
کتاب ہے جو امام حسن عسکری علیہ السلام
سے منسوب ہے؟
جواب:
تفسیر
منسوب بہ امام حسن عسکری علیہ السلام
۔
جب
امام حسن عسکری علیہ السلام نے
اپنے والد امام علی النقی علیہ السلام
اور والدہ جنابِ سوسن کے ساتھ مدینہ سے
سامرّا ہجرت کی تو وہ کتنے برس کے تھے؟
جواب:
چار
سال۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کو عسکری
کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
سامرّالشکر کا مرکز ہوتاتھا اس لئے سامرّا
کو عسکر کہتے تھے اور چونکہ امام علی النقی
علیہ السلام اور امام حسن عسکری
علیہ السلام اسی شہر میں رہتے تھےاس
لئے انہیں عسکری کہتے ہیں۔
اس
مسیحی کا کیا نام تھا جس نے اپنی انگلیوں
کے درمیان کسی نبی کے بدن کی ہڈی رکھی
ہوئی تھی اس لئے جب بھی دعا کے لئے ہاتھ
اُٹھاتا تھا تو بارش ہوجایا کرتی تھی،
لیکن جیسے ہی امام حسن عسکری علیہ
السلام نے وہ ہڈی اس سے لے لی تو کوئی
بارش نہ ہوئی؟
جواب:
جاثلیق۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کس سال
منصبِ امامت پر فائز ہوئے؟
جواب:
254
ہجری۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی مدّت
امامت کتنے سال تک رہی؟
جواب:
چھ
سال۔
جب
امام حسن عسکری علیہ السلام کی
شہادت ہوئی اس وقت آپ کی عمرِ مبارک کیا
تھی؟
جواب:
28
سال۔
سامرّا
کے نزدیک کس امامزادہ کی قبر مبارک ہے جو
امام حسن عسکری علیہ السلام کے
بھائی اور امام علی النقی علیہ السلام
کے فرزند ہیں؟
جواب:
امامزادہ
سیّد محمد۔
امامزادہ
سیّد محمد کو دشمنوں نے کیوں زہر دے کر
شہید کیا؟
جواب:
کیونکہ
دشمنوں نے سُن رکھا تھا کہ امام حسن عسکری
علیہ السلام کے بعد جو آخری امام
آئے گا اس کا نام ہمنام پیامبر (م
–ح- م
-د)ہوگاتو
انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلام
کے بھائی امامزادہ سیّد محمد کو آخری
امام سمجھ کر قتل کیا ۔ اس طرح امامزادہ
سیّد محمد کی شہادت اپنے والد امام علی
النقی علیہ السلام کے زمانے میں
ہی ہوگئی۔
روایات
میں امامزادہ سیّد محمد کی امام علی النقی
علیہ السلام کی زندگی میں شہادت اور
امام حسن عسکری علیہ السلام کی
امامت کو کس واقعے سے شباھت دی گئی ہے؟
جواب:
حضرت
اسماعیل بن جعفر صادق علیہ السلام
کی امام جعفر صادق علیہ السلام کی
زندگی میں وفات اور امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام کی امامت سے تشبیہ دی گئی
ہے۔
کس
امام نے فرمایا کہ شیعوں کے درمیان میرے
آباء واجدداد میں کسی امام کے بارے میں
اتنا لوگوں میں شک وتردید پیدا نہیں ہوا
جتنا میری امامت کے بارے میں ہوا؟
جواب:
امام
حسن عسکری علیہ السلام ۔
جب
شاھویہ بن عبداللہ جلّاب، امامزادہ سیّد
محمد بن امام علی النقی الھادی علیہ
السلام کی شہادت کے بعد پریشان ہوکر
کہ اب امام علی النقی علیہ السلام
کے بعد کون امام ہوگا امام علی النقی
علیہ السلام کو خط لکھتاہے تو جواب
میں امام علی النقی علیہ السلام
نے اپنے فرزند امام حسن عسکری علیہ
السلام کی کُنیت کا تذکرہ کرنے کے
بعد قرآن مجید کی کونسی آیت لکھی ہوتی
ہے؟
جواب
: مَا
نَنسَخۡ مِنۡ ءَايَةٍ أَوۡ نُنسِهَا
نَأۡتِ بِخَيۡرٖ مِّنۡهَآ أَوۡ مِثۡلِهَآۗ
۔
کس
شخص نے شیعوں میں فرقہ پیدا کیا کہ امام
علی النقی علیہ السلام کے بعد
امامزادہ سیّد محمد امامِ وقت ہیں اور
میں ان کا نمائندہ ہوں جبکہ امامزادہ
سیّد محمد کا انتقال امام علی النقی
علیہ السلام کے زمانے میں ہی ہوچکا
تھا؟
جواب:
فارس
بن حاتم ابن ماھویہ قزوینی۔
فارس
بن حاتم ابن ماھویہ قزوینی کو کس امام نے
لعنت کی توقیع بھیجی ؟
جواب:
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام ۔
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام نے
کن تین افراد کو لعنت کی توقیع بھیجی؟
جواب:
1۔
حسن بن محمد بن بابا قمی(ابنِ
بابا قمی) 2۔
محمد بن نظیر نمیری3۔ فارس بن حاتم بن
ماھویہ قزوینی۔
ابن
ماھویہ کو کس نے امام علی النقی الھادی
علیہ السلام کے حکم سے فتنہ کو ختم
کرنے کیلئے قتل کیا؟
جواب:
جُنید۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کو خدا کی
اجازت سے علمِ غیب کی مختلف پیشگوئیاں
کیوں کرنی پڑی؟
جواب:
ابن
ماھویہ کے فتنہ کی وجہ سے اپنی امامت ثابت
کرنے کیلئے ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی دی ہوئی
غیبی خبروں کی کُل تعداد جو تاریخ میں
ثبت ہوئی ہیں کتنی ہیں؟
جواب:
391
مورد ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی
امامت کو ثابت کرنے کیلئے کس شخص کے سامنے
ترکی، رومی اور صقالبی(سلاوی
زبان)میں
گفتگو کی؟
جواب:
ابوحمزہ
نصیر خادم۔
عیسائیوں
کا طبیب جس کے جیسا کوئی طبیب نہیں تھا
جو حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
کے علمِ طبّ کو دیکھ کر ایمان لا کر شیعہ
مسلمان ہوگیا ، کس نام سے مشہور تھا ؟
جواب:
راھب
دیر عاقول۔
سامرّا
کے حوزہ علمیہ کا آغاز کن دو اماموں نے
کیا تھا؟
جواب:
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام اور
امام حسن عسکری علیہ السلام ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام سے کتنی
تألیفات منسوب ہیں؟
جواب:
پانچ۔
عراق
کے اس فلسفی کانام کیا تھا جس نے کتاب
التناقض فی القرآن لکھی تھی تاکہ قرآن
میں ایک آیت کے دوسرے آیت سے تناقض کو
ظاہر کرے مگر جب امام نے اسے پیغام دیا
کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ جومعنی تم نے قرآن
سے لیاہے اللہ تعالیٰ کی وہ مُراد نہ ہوتو
یہ سُن کر اس نے اپنی کتاب کو جلادیا؟
جواب:
اسحاق
کِنْدی۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے
میں کس نے صوفیوں کے گمراہ گروہ کی بُنیاد
رکھی جو امام حسن عسکری علیہ السلام
کے زمانے تک چلتارہا؟
جواب:
سُفیان
ثوری۔
وہ
کون تھا جس نے اما م جعفر صادق علیہ
السلام پر اعتراض کیا کہ آپ خود نرم
لبا س پہنتے ہیں جبکہ دوسروں کو سادگی کا
حکم دیتے ہیں، تو امام نے جواب دیا میرا
اوپر والا نرم لباس تیرے لئے ہے اور اندر
والا سخت لباس خدا کیلئے جبکہ تیرا اوپر
والا سخت لباس لوگوں کیلئے ہے اور اندر
والا نرم لباس خود اپنے دل کی تسکین کیلئے
؟
جواب:
سُفیان
ثوری۔
وہی
اعتراض جو سُفیان ثوری نے امام جعفر صادق
علیہ السلام سے ان کے لباس کے بارے
میں کیا تھاکس نے امام حسن عسکری علیہ
السلام سے کیا تو امام حسن عسکری
علیہ السلام نے مسکراتے ہوئے وہی
جواب دیا جو امام جعفر صادق علیہ السلام
نے سُفیان ثوری کو دیاتھا؟
جواب:
کامل
بن ابراہیم۔
گمراہ
صوفی گروہ کے کس شخص نے جب امام جعفر صادق
علیہ السلام سے حدیث لکھوائی اور جب
حدیث میں امیر المؤمنین علی علیہ
السلام کے بارے میں پڑھا تو اسی وقت
کا غذ کو پھاڑ ڈالا؟
جواب:
سُفیان
ثوری۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے کس صوفی
کے بارے میں کہا کہ ان جھوٹے اور دھوکے
باز صوفیوں سے دوری کرو؟
جواب:
احمد
بن ھلال۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے کس گروہ
کو مومنین کے ایمان کا ڈاکو قراردیا؟
جواب:
صوفی
مسلک کے گروہ کو۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے ایران
کے زرتشتی مذہب سے آئے ہوئے کس نظریہ کو
واضح طور پر رَدّ کرتے ہوئے اس نظریہ کو
ماننے والے کیلئے دعا کرنے سے بھی گریز
کیا؟
جواب:
نظریۂ
ثنویت(دوگانہ
پرستی)۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے
اصحاب کو کس فرقے کے لوگوں سے معاشرت کا
بالکل منع کردیا حتیٰ ان کے جنازوں پر
نماز پڑھنے سے بھی منع فرمایا؟
جواب:
واقفیہ
اور مفوّضہ۔
کن
دو اماموں کے بارے میں تاریخ نے یہ جملہ
لکھا کہ وہ اپنی زندگی میں مسلسل ایک
زندان (قید
خانہ) سے
دوسرے زندان میں منتقل ہوئے؟
جواب:
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام
حسن عسکری علیہ السلام ۔
جب
شیعہ یہ سُن کر گھبراگئے کہ معتز عبّاسی
نے اپنے جلاّد سعید حاجب کو حکم دیا ہے
کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کو
کوفہ لے جا کر ان کی گردن اُڑادو تو امام
حسن عسکری علیہ السلام نے شیعوں
کو کیاخوشخبری دی؟
جواب:
پریشان
نہ ہو چند ہی دنو ں میں معتز عبّاسی قتل
کردیا جائے گا۔
مھتدی
عبّاسی نے جب امام حسن عسکری علیہ
السلام کے قتل کا منصوبہ بنایا اور
شیعہ پریشان ہوئے تو امام علیہ السلام
نے شیعوں کو کیاپیشگوئی کی؟
جواب:
فرمایا
آج کے دن سے گِنتے جاؤ ، چھٹے دن مھتدی
عباسی کا قتل کردیاجائے گا۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے
شیعوں کو نماز کے کس حصّے میں ظالم طاغوتی
بادشاہ کے خلاف دعا کی تلقین فرمائی؟
جواب:
قنوت۔
وہ
کونسا رئیسِ زندان تھا جو آلِ علی
علیہ السلام کا بدترین دشمن تھا لیکن
جب اس کے زندان میں امام حسن عسکری
علیہ السلام صرف ایک دن ہی رہے تو وہ
امام حسن عسکری علیہ السلام کے
کردار اور رفتار کو دیکھ کر ایسا تبدیل
ہوا کہ تمام لوگوں سے زیادہ امام حسن
عسکری علیہ السلام کا شیفتہ محبّ
با بصیرت اور ہمیشہ امام حسن عسکری
علیہ السلام کی تعریف کرنے والا
ہوگیا؟
جواب:
علی
بن نارمش۔
وہ
کونسا رئیس زندان تھا جو طاغوتی خلیفہ
کے وحشی درندے اور کتّوں کو پالتاتھاجس
نے امام حسن عسکری علیہ السلام کو
اپنی زوجہ کے منع کرنے کے باوجود خونخوار
درندوں کے درمیان بھیج دیا مگر کیا دیکھا
کہ کسی درندے نے امام حسن عسکری علیہ
السلام کو آنچ تک اذیت نہ پہنچائی
جبکہ امام حسن عسکری علیہ السلام
نماز پڑھ رہے تھے اور درندے ان کے گِرد
حلقہ بنا کر بیٹھ گئے؟
جواب:
نِحریر
لعین۔
جب
رات کی تاریکی میں امام حسن عسکری علیہ
السلام کو زندان میں ڈال دیا گیا تو
امام علی علیہ السلام نے کونسی
آیت لکھ کر اپنے شیعوں کو زندان میں ہونے
کی خبر دی؟
جواب:
سورہ
صف آیت 8۔
تمام
اماموں میں سے سب سے زیادہ کون سے امام
زندان میں ڈالے گئے؟
جواب:
امام
حسن عسکری علیہ السلام ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلا م کے بقول مومن کی
ظاہری نشانیاں کتنی ہیں؟
جواب:
(5)پانچ۔
انگوٹھی
کو سیدھے ہاتھ میں پہننا کس کی سُنّت تھی؟
جواب:
پیغمبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
جعفر
کذّاب کون تھا؟
جواب:
جعفر
کذّاب امام علی النقی علیہ السلام
کا فرزند اور امام حسن عسکری علیہ
السلام کا بھائی تھا۔
جعفر
کو جعفر کذّاب کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
کے بعد اس نے امام ہونے کا جھوٹا دعویٰ
کیا۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
کے بعد ان کی نماز جنازہ کس نے پڑھی؟
جواب:
امامِ
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ۔
امام
مہدی عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کا
اصلی نام اور کُنیت کس رسول کے ہمنام ہے؟
جواب:
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
کس
امام کا اصلی نام لینے کا روایات میں منع
کیا گیا ہے جس کی حکمت مخفی ہے؟
جواب:
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے
معروف القاب کیا ہیں؟
جواب:
القائم،
حجّت، بقیّۃ اللہ، صاحب الزمان، امام
العصر، المھدی، الموعود ، خاتم، منتظر۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے
والدکا کیا نام ہے؟
جواب:
امام
حسن عسکری علیہ السلام ۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی
والدہ کا کیا نام ہے؟
جواب:
بی
بی نرجس خاتون۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالی ٰ کی ولادت کس تاریخ
کو ہوئی؟
جواب:
15
شعبان 255 ہجری۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی
ولادت کس شہر میں ہوئی؟
جواب:
سرّ
من رائ (سامرّا)عراق۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کتنے
سال تک اپنے والد کی کفالت میں رہے؟
جواب:
5
سال ۔
امام
ِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کس
سال مقامِ امامت پر فائز ہوئے؟
جواب:
260
ہجری۔
غیبتِ
صغریٰ کس سال واقع ہوئی؟
جواب:
260
ہجری ۔
غیبتِ
صغریٰ کتنے عرصہ رہی؟
جواب:
70
سال کے عرصہ تک۔
غیبتِ
کبریٰ کس سال سے شروع ہوئی؟
جواب:
329
ہجری۔
ظہور
کے بعد کونسے نبی، امامِ زمانہ عجل اللہ
تعالیٰ فرجہ کی اقتداء میں نماز پڑھیں
گے؟
جواب:
حضرت
عیسی علیہ السلام ۔
امام
صادق علیہ السلام کی یہ حدیث کہ
’’لَو اَدْرَکْتُہ لِخَدَمْتَہُ اَیّامَ
حَیَاتِیْ‘‘یعنی اگر میں اُنکے زمانے
کو درک کرتاتو اپنی ساری زندگی ان کی خدمت
کرتا ، کس کے بارے میں ہے؟
جواب:
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ سے
غیبت میں ہدایت پہنچنے کی مثال کس چیز سے
دی گئی ہے؟
جواب
: سورج
جب بادلوں کی اوٹ میں ہو پھر بھی روشنی
پہنچاتا ہے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی
حدیث کے مطابق منجی بشریت عجل اللہ
تعالیٰ فرجہ کس امام کی نسل میں سے
ہیں، امام حسن علیہ السلام کی یا
امام حسین علیہ السلام کی؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
قرآن
مجید کی کس آیت میں ہے کہ ہم نے تورات
اور زبور میں لکھ دیا ہے کہ بالآخر پوری
زمین پر خداکے نیک بندوں کی حکومت ہوگی؟
جواب:
سورہ
انبیاء آیت 105۔
امام
عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی عدالت کے
بارے میں روایات میں کیامشترک جملہ ملتا
ہے؟
جواب
: دنیا
جو ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی اسے امامعجل
اللہ تعالیٰ فرجہ عدل و قسط سے بھر دیں
گے۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کی ولادت کے وقت
اُن کے دائیں ہاتھ میں کیا لکھا ہواتھا؟
جواب:
جاء
الحق وزھق الباطل انّ الباطل کان زھوقا۔(سورہ
اسراء آیت 81)۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے
فرزند امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ
کے عقیقے میں کتنے گوسفند(دُنبے/بھیڑ)کی
قربانی کی؟
جواب:
300(تین
سو)۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے کیوں
300 گوسفند کی قربانی کی؟
جواب:
تاکہ
اپنے شیعوں کو امام زمانہ عجل اللہ
تعالیٰ فرجہ کی خبر دے سکیں۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے کس
نمائندے سے کہا کہ 3270 کیلو سے زیادہ
نان اور گوشت بنی ہاشم میں اطعام کے طور
پر تقسیم کریں؟
جواب:
عثمان
بن سعیدعمری۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام جب عقیقہ
کا گوشت اور اپنے نمائندے کے ذریعے نان
اور گوشت تقسیم کروارہے تھے تو کیا لکھ
کر بھیجتے تھے؟
جواب:
یہ
میرے فرزند کے عقیقہ اور اطعام میں سے
ہے۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے قم کے
اپنے کس وکیل کو امام زمانہ عجل اللہ
تعالیٰ فرجہ کا دیدار کرایا؟
جواب:
احمد
بن اسحاق اشعری قمی۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے احمد بن
اسحاق قمی کو امام زمانہ عجل اللہ
تعالیٰ فرجہ کا دیدار کرایا تو امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی
غیبت کی مثال کن دو نبیوں سے دی؟
جواب:
حضرت
خضر اور حضرت ذوالقرنین علیھما السلام۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے 40 خاص
شیعیوں کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کا دیدار کرانے کے بعد اپنے اُمور
میں امام کی غیبت صغریٰ کے دوران کس سے
رجوع کرنے کا حکم دیا؟
جواب:
عثمان
بن سعید۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی
غیبت کے نام کیا ہیں ؟
جواب:
غیبت
صغری ( 260
ہجری سے 329 ہجری)،
غیبت کبریٰ (طولانی)۔
غیبتِ
صغریٰ میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کے کتنے نائبِ خاص تھے اور انہیں
کیا کہتے ہیں؟
جواب:
چار
نائب جنہیں نوّابِ اربعہ کہتے ہیں۔
نوّاب
اربعہ میں سے پہلے نائب کا نائب کیا تھا؟
جواب:
عثمان
بن سعیدعمری۔
عثمان
بن سعید عمری کتنے سال تک امام کے نائبِ
خاص رہے؟
جواب:
260
ہجری سے 300 ہجری(چالیس
سال)۔
نوّاب
اربعہ میں دوسرے نائبِ خاص کا کیا نام
تھا؟
جواب:
محمد
بن عثمان بن سعید عمری۔
محمد
بن عثمان بن سعید عمری کتنے سال تک امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے
نائبِ خاص رہے؟
جواب:
300
ہجری سے 305 ہجری(5
سال)۔
نوّابِ
اربعہ میں سے تیسرے نائبِ خاص کا کیا نام
تھا ؟
جواب:
حسین
بن روح نو بختی۔
حسین
بن روح نو بختی کتنے سال تک امام زمانہ
عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے نائبِ خاص
رہے؟
جواب:
305
ہجری سے 326 ہجری(21
سال)۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے
چوتھے نائبِ خاص کاکیا نام تھا؟
جواب:
علی
بن محمد سَمَری۔
علی
بن محمد سَمَری کتنے سال تک امامِ زمانہ
عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے نائبِ خاص
رہے؟
جواب:
326
ہجری سے 329 ہجری(3
سال)۔
نوّابِ
اربعہ کی قبریں کہاں ہیں؟
جواب:
مدائن(بغداد
کے نزدیک )۔
نوّابَ
اربعہ کی قبریں پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کس جلیل القدر
صحابی کے برابر میں ہیں؟
جواب:
حضرت
سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
شیعوں
کے مختلف علاقوں اور شہروں میں خود نوّابِ
اربعہ کے کُل کتنے وکیل اور نمائندے رہے؟
جواب:
آٹھ۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نے
اپنے کس نائب کو خط لکھ کر خبر دی کہ تمہارا
چھ دن میں انتقال ہوجائے گا؟
جواب:
علی
بن محمد سَمَری۔
اس
زیر زمین کاکیا نام ہے جہاں امام علی
النقی علیہ السلام ، امام حسن عسکری
علیہ السلام اور امام مہدی عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ نے کچھ مدّت زندگی
گزاری اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کی غیبت صغریٰ کا آغاز بھی وہیں
سے ہوا؟
جواب:
سردابِ
امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ(سامرا)۔
غیبتِ
صغریٰ میں جس جگہ نوّابِ اربعہ امام زمانہ
عجل اللہ تعالیٰ فرجہ سے توقیع اور
خطوط وغیرہ دیئے اور لیئے جاتے تھے اسے
معتمد عباسی کے جلادوں سے بچانے کیلئے
کیا کہا جاتاتھا؟
جواب:
ناحیۂ
مقدسہ۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نے
اپنے کس صحابی سے کہا تھا کہ یہ دو لباس
جو میں تمہیں دے رہاہوںوہ لے جاؤ کیونکہ
تمہیں ان کی ضرورت پڑے گی اور دقیقاً اسی
سال اس صحابی کا انتقال ہوا اور اسے اسی
دو لباس سے کفن پہنایا گیاجو امام زمانہ
عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نے دیئے تھے؟
جواب:
حسن
بن نضر۔
ظہور
کے دوران امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کے خاص وہ اصحاب جو خانۂ کعبہ
کے برابر میں ان کے حضورمیں آئیں گے انکی
تعداد کتنی ہوگی؟
جواب:
313۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے 313
خاص اصحاب میں خواتین کی تعداد کتنی ہوگی؟
جواب:
50
خواتین۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے عام
مددگار اصحاب کی تعداد روایات میں کتنی
بیان ہوئی ہے؟
جواب:
70000
افراد۔
ان
افراد کی تعداد کتنی ہے جو رجعت کرکے امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے
ساتھ ملحق ہوں گے؟
جواب
: (27)
افراد۔
ان
دو افراد کا نام کیاہے جو امام زمانہ عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ کے خلاف خروج کریں
گے جنہیں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ خدا کی مدد اور اپنے انصار کی
حمایت سے نیست و نابود کردیں گے؟
جواب:
دجّال
اور سُفیانی۔
ظہور
کی علامتوں میں سے قطعی علامات کیا ہیں؟
جواب:
1۔
صیحۂ آسمانی۔ 2۔
نفس زکیہ کا قتل۔ 3۔
خروج دجّال اور سُفیانی (مخالفِ
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ) 4۔
خروج سیّد حسنی اور سیّد یمانی (موافقِ
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ)۔
امام
زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی
حکومت کتنے سال تک ہوگی؟
جواب:
309
سال(اصحابِ
کہف کے خواب کی مدّت کے برابر)۔
روایات
کے مطابق امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کو کون شہیدکرے گا ؟
جواب
: ایک
عورت جس کا نام سعیدہ ہوگا جو بنی تمیم سے
ہوگی جس کے چہرے پر داڑھی ہوگی۔
امام
علی علیہ السلام سے منسوب خطبہ جس
میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ
کے 313 اصحاب کے نام آئے ہیں ان میں
پاکستان کے کونسے علاقے سے ایک شخص ہوگا؟
جواب:
سندھ۔
امام
علی علیہ السلام سے منسوب خطبہ جس
میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ
کے 313 اصحاب کے نام آئے ہیں ان میں
جو شخص سندھ(پاکستان)سے
ہوگا اس کا نام کیا ہے؟
جواب:
عبدالرّحمٰن۔
دعائے
افتتاح امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کے کس نائبِ خاص سے نقل ہوئی ہے؟
جواب:
دوسرے
نائبِِ خاص محمد بن سعید بن عثمان۔
تاریخ
اصحابِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم و اصحاب آئمہ علیہم
السلام
حضرت حمزہ
علیہ السلام
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
غزوۂ اُحد میں کس کے مُثلہ شدہ جنازہ کو
دیکھ سب سے زیادہ غمگین ہوئے؟
جواب:
حضرت
امیر حمزہ علیہ السلام ۔
حضرت
حمزہ علیہ السلام کو سیدالشہداء
کا لقب کس نے دیاتھا؟
جواب:
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
غزوۂ
بدر میں اسلام کا سب سے پہلا عَلم(پرچم)رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے کس کو باندھ کردیاتھا؟
جواب:
حضرت
حمزہ علیہ السلام ۔
جس
وحشی بن حرب نے حضرت حمزہ علیہ السلام
کو شہید کیا وہ کس کا غلام تھا؟
جواب:
جبیر
بن مطعم۔
حضرت
جعفرطیار
علیہ السلام
عباس
بن عبدالمطلب نے حضرت ابوطالب علیہ
السلام کے کس فرزند کو اپنی سرپرستی
میں لیا؟
جواب:
جعفر
طیّار بن ابی طالب علیھما السلام۔
ذوالجناحین
کا لقب کس کا ہے؟
جواب:
حضرت
جعفر طیّار ابن ابی طالب
علیھما السلام۔
’’طیار‘‘
کا لقب حضرت جعفر بن ابوطالب علیہ
السلام کو کس نے دیا تھا؟
جواب:
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
حضرت
سلمان محمدی رضی
اللہ عنہ
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کو مدینے کے اطراف میں خندق کھودنے کا
مشورہ کس نے دیاتھا؟
جواب:
حضرت
سلمان فارسی۔
جب
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو
جنگِ خندق کیلئے ایک دن میں چند افراد کے
برابرکام کرتے دیکھ کر مہاجرین نے کہا ،
سلمان ہم میں سے ہیں، انصار نے کہا سلمان
ہم میں سے ہیں تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہ دیکھ کر کیا
فرمایا؟
جواب:
السّلمان
منّا اھل البیت
(سلمان
ہمارے خاندان سے ہیں)۔
غزوۂ
طائف میں منجنیق استعمال کرنے کا مشورہ
کس نے دیاتھا؟
جواب:
حضرت
سلمان فارسی۔
ایمان
کے دس درجے ہیں اور اسکے دسویں درجہ پر
کون سے صحابی فائز تھے؟
جواب:
سلمان
محمدی رضی اللہ عنہ۔
کس
امام نے فرمایا کہ سلمان کو فارسی نہ کہو
بلکہ سلمان محمدی کہو؟
جواب:
حضرت
امام جعفر صادق علیہ السلام ۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام کے بقول
سلمان کی کن خصوصیات کی بنا پر اہل بیت
علیہم السلام ان کا کثرت سے ذکر
کرتے تھے؟
1۔
امیر المومنین علیہ السلام کی
خواہش کو اپنی خواہش پر مقدّم رکھتے تھے۔
2۔ محروم اور فقیر سے دوستی رکھتے تھے
اورانہیں مالداروں پر ترجیح دیتے تھے۔
3۔ علم اور علماء سے محبت کرتے تھے۔
حضرت
سلمان محمدی رضی اللہ عنہ کاانتقال
کس سال ہوا؟
جواب:
36
ہجری۔
حضرت
سلمان محمدی رضی اللہ عنہ کی قبر
کہاں واقع ہے؟
جواب:
مدائن
عراق۔
حضرت
ابوذر غفاری رضی
اللہ عنہ
حضرت
ابوذر کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
جندب
بن جنادہ۔
حضرت
ابوذر غفاری کس قبیلے سے تھے؟
جواب:
بنی
غفار۔
مسجد
الحرام میں پہلی مرتبہ بلند آواز سے
کلمۂ شہادتین پڑھنے والاشخص کون تھا؟
جواب:
حضرت
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
ایمان
کے نوّیں درجے پر کونسے صحابی فائز تھے؟
جواب:
حضرت
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ۔
حضرت
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو کفّار
نے زدوکوب کیا تو کس نے ان کو کفّار کے شر
سے بچایا؟
جواب:
عبّاس
بن عبدالمطلب ۔
حضرت
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کن دو
قبیلوں کو مسلمان بنادیا؟
جواب:
قبیلۂ
غفار اور قبیلۂ اسلم۔
جب
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کو عثمان نے مدینہ سے ربذہ کی طرف شہر بدر
(تبعید)
کردیا
اور اعلان کردیا کہ کوئی ابوذر کو الوداع
کرنے نہ جائے تو ان کی مشایعت اور مرافقت
و الوداع کیلئے امیر المؤمنین علیہ
السلام کن افراد کو ساتھ لے کر گئے؟
جواب:
امیر
المؤمنین علی علیہ السلام ، حسن
علیہ السلام ، حسین علیہ السلام
، اپنے بھائی عقیل رضی اللہ عنہ اور
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ
ابوذر کو الوداع کرنے گئے۔
حضرت
مقداد بن اسود رضی
اللہ عنہ
حضرت
امام جعفرصادق علیہ السلام نے کس
صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں فرمایا کہ ایمان
کے دس درجے ہیں آٹھویں درجے پر وہ صحابی
ہیں؟
جواب:
مقداد
بن اسود رضی اللہ عنہ۔
حضرت
ابوایوب انصاری رضی
اللہ عنہ
کس
صحابی نے جنگِ صفین میں معاویہ کے بھیجے
ہوئے کرائے کے قاتل کو جو مولا علی
علیہ السلام کے قتل کے درپے تھا ایک
ضربت میں ہی قتل کردیا؟
جواب:
حضرت
ابوایوب انصاری۔
حضرت
میثم تمّار
رضی اللہ عنہ
امام
علی علیہ السلام نے کس صحابی کو
ان کی شہادت کی کیفیت اور حتّیٰ وہ درخت
بھی دکھادیا تھا کہ جس پر ایک دن انہیں
لٹکایا جائے گا صرف اس وجہ سے کہ وہ علی
علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں؟
جواب:
حضرت
میثم تمّار۔
حضرت
میثم تمّار کا مرقد کہاں ہے؟
جواب:
کوفہ
میں امیر المؤ منین علیہ السلام
سے منسوب گھر کے نزدیک۔
حضرت
میثم تمّار کی شہادت کس سال واقع ہوئی؟
جواب:
60
ہجری قمری۔
حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری رضی
اللہ عنہ
وہ
کون سے صحابی تھے جن کے ذریعے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے امام باقر علیہ السلام کو سلام
بھجوایا؟
جواب:
حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری۔
امام
محمد باقر علیہ السلام نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے کس صحابی کیلئے قیامت میں شفاعت کی
ضمانت دی؟
جواب:
حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وہ کونسے صحابی تھے جو امام
باقر علیہ السلام کے زمانے تک حیات
رہے؟
جواب:
حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری۔
کونسے
صحابی ِرسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، سیّاہ عمامہ باندھ کر
مسجد نبوی میں فریاد کرتے تھے یا باقر
العلم یا باقر العلم تو لوگ کہتے تھے یہ
نعوذباللہ ہذیان کہہ رہےہیں تو یہ صحابی
چیخ چیخ کر کہتے تھے خدا کی قسم میں ہذیان
نہیں کہہ رہا بلکہ میں نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے خود
سُنا ہے کہ تم میرے خاندان میں سے ایسے
فرد سے ملو گے جو میرا ہمنام ہوگا اور جس
کا چہرہ میرے چہرے جیسا ہوگا جو علم کے
چشمے جاری کرے گا ، یہ ہے اس چیز کا راز
جو میں کہہ رہاہوں؟
جواب:
حضرت
جابر بن عبداللہ انصاری۔
حدیثِ
لوح کیا ہے؟
جواب:
حدیثِ
لوح وہ خط ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیلئے بھیجا گیا ، بی بی فاطمۃ
الزہرا سلام اللہ علیہا نے امام
حسین علیہ السلام کی ولادت کے دن
یہ خط حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کو
ہدیہ کیا اور جابر بن عبداللہ انصاری نے
یہ خط امام محمد باقر علیہ السلام
کو دے دیا۔
حضرت
عمار یاسر رضی
اللہ عنہ
اسلام
کے پہلے شہید مرد کا نام کیا تھا؟
جواب:
یاسر
رضی اللہ عنہ(حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ کے والد)۔
اسلام
کی پہلی شہید خاتون کا نام کیا تھا؟
جواب:
سُمیّہ(حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ)۔
حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ کے بارے
میں قرآن کی کونسی آیت نازل ہوئی؟
جواب:
سورہ
نحل آیت 106۔
مدینے
میں مسجد بنانے کیلئے بعض مسلمان
کس کو سادہ لوح سمجھ کر اس کے اخلاص کا
ناجائز فائدہ اُٹھانے کیلئے ایک کے بجائے
تین تین پتھراس سے اُٹھواتے تھے؟
جواب:
حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حضرت عمّار یاسر رضی اللہ عنہ
کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:
عمّار
لوگوں کو جنّت کی دعوت دیتاہے اور لوگ اسے
دوزخ کی طرف ۔
عمّار
یاسر کے بارے میں وہ کونسی حدیث رسول تھی
جس کی وجہ سے صفین میں حق اور باطل واضح
ہوگیا؟
جواب:
عمّار
تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا تم انہیں
جنّت کی طرف دعوت دوگے جبکہ وہ تمہیں آگ
کی طرف دعوت دے رہے ہوں گے۔
اے عمّار تمہیں ایک ظالم اور ستمگر گروہ
قتل کرے گا، جب کہ تم حق پر ہوگے اور حق کی
طرف دعوت دو گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت
عمّار یاسر رضی اللہ عنہ کو معاویہ
نے قتل کیا۔
حضرت
بلال رضی
اللہ عنہ
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ کس علاقے سے تعلق
رکھتے تھے؟
جواب:
حبشہ۔
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ کس شخص کے غلام
تھے؟
جواب:
امیّہ
بن خلف۔
جب
اُمیّہ شدید گرمی میں تپتی ہوئی ریت پر
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو زبردستی
لِٹا کر سنگین اور بھاری پتھر اُنکے سینے
پر رکھ دیتا تھا تو بھی حضرت بلال رضی
اللہ عنہ کیا کہتے تھے؟
جواب:
أحد
أحد۔
اسلام
کے آغاز میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کس صحابی کی گردن
میں رسّی باندھ کر رسّی بچوں کو دے دی
جاتی تھی کہ گلیوں اور بازاروں میں گُھماتے
پھریں؟
جواب:
حضرت
بلال رضی اللہ عنہ۔
حضرت
مصعب بن عمیر رضی
اللہ عنہ
ہجرت
سے پہلے پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مدینے میں دین
کی تبلیغ کیلئے کسے اپنا نمائندہ بنا کر
بھیجا تھا جس نے مدینے کی ہر گلی اور ہر
گھر میں پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آواز پہنچا
دی؟
جواب:
حضرت
مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ۔
رسمی
طور پر بھیجے گئے اسلام کے پہلے مبلّغ کا
نام کیا تھا؟
جواب:
مصعب
ابن عمیر۔
ہجرت
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پہلے مدینے میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اجازت
سے سب سے پہلے نمازِ جمعہ کس نے قائم کی؟
جواب:
حضرت
مصعب بن عمیررضی اللہ عنہ ۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا
عقداخوّت کس کے ساتھ قرار دیاتھا؟
جواب:
حضرت
ابوایوب انصاری۔
4
ھجری کے ماہِ صفر میں کفّار نے مسلمانوں
کے 70 مبلّغین جن میں حافظ قرآن اور قراء
بھی شامل تھے کو کہاں شہید کردیا؟
جواب:
بئرمعونہ۔
مصعب
بن عمیر کا لقب کیا تھا؟
جواب:
مصعب
الخیر۔
جنگِ
بدر میں جب مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
کو پتا چلا کہ مسلمانوں نےا س کے کافر
بھائی زرارہ بن عمیر کو پکڑ لیا ہے تو
مصعب نے اپنی دولتمند ماں سے بھائی کی
رہائی کیلئے کیا مانگا؟
جواب:
فدیہ۔
جنگِ
اُحد میں جب مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
کے سامنے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شہید ہونے کی افواہ
آئی تو مصعب نے کون سی آیت پڑھی؟
جواب:
سورہ
آلِ عمران، آیت 144۔
حضرت
عبّاس ابن علی
علیہ السلام
حضرت
عبّاس ابن علی علیھما السلام کی
ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
4
شعبان 26 ہجری۔
حضرت
عبّاس علیہ السلام کی والدہ کی
کنیت کیا ہے؟
جواب:
حضرت
امّ البنین۔
حضرت
عباس علیہ السلام کا لقب کیا ہے؟
جواب:
العبدالصالح،
قمر بنی ہاشم، باب الحوائج ، اطلس، طیّار،
السقاء۔
کربلا
میں امام حسین علیہ السلام کے لشکر
کے علمدار کون تھے؟
جواب:
حضرت
عبّاس ابن علی علیھما السلام۔
حضرت
عبّاس علیہ السلام کی مشہور کُنیت
کیا ہے؟
جواب:
ابوالفضل۔
حضرت
عبّاس علیہ السلام کا مرقد کہاں
واقع ہے؟
جواب:
کربلا
معلّی۔
حضرت
مسلم بن عقیل علیہ
السلام
حضرت
عقیل ابن ابوطالب کے کتنے فرزند امام
حسین علیہ السلام کی ہمراہی میں
شہید ہوئے؟
جواب:
(6)
چھ
فرزند۔
حضرت
مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی زوجہ
کا نام کیا تھا؟
جواب:
رقیّہ
بنت علی علیھما السلام۔
حضرت
مسلم ابن عقیل علیہ السلام کی شہادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب
: 9
ذی الحجہ 60 ہجری۔
حضرت
مسلم ابن عقیل علیہ السلام کا مرقد
کہاں ہے؟
جواب:
مسجدِ
کوفہ، عراق۔
حضرت
مسلم ابن عقیل علیہ السلام کے کتنے
فرزند امام حسین علیہ السلام کی
ہمراہی میں شہید ہوئے؟
جواب:
(5)
پانچ
فرزند۔
حضرت
مسلم ابن عقیل علیہ السلام کوفہ
میں کس کے گھر میں ساکن تھے؟
جواب:
حضرت
ہانی بن عروہ رضی اللہ عنہ۔
صعصعہ بن صوحان
رضی اللہ عنہ
صوحان
کے کتنے فرزند تھے؟
جواب:
صوحان
کے چار فرزند تھے زید، عبداللہ، سیھان
اور صعصعہ، یہ جنگِ جمل میں مولاعلی
علیہ السلام کی ہمراہی میں شریک ہوئے
۔
صعصعہ
بن صوحان نے مولاعلی علیہ السلام
کی ہمراہی میں کتنی جنگوں میں شرکت کی؟
جواب:
تین
جنگیں جمل، صفین اور نہروان۔
امام
حسن علیہ السلام کے زمانے میں جب
معاویہ نےصعصعہ کو مجبور کیا کہ وہ لوگوں
میں جاکر علی علیہ السلام کو لعنت
کرے تو صعصعہ نے کیا کیا؟
جواب:
انھوں
نے منبر پر جاکر توریہ کرتے ہوئے ذو معنی
جملہ کہا اے لوگوں معاویہ نے مجھے امیر
المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام
پر لعنت کرنے کا کہا ہے ،خدا اُس(معاویہ)
پر
لعنت کرے۔
فضل
بن شاذان
رضی اللہ عنہ
فضل
بن شاذان کتنے اماموں کے شاگرد تھے؟
جواب:
تین
اماموں کے شاگرد رہے۔
فضل
بن شاذان نے کتنی کتابیں لکھی تھیں؟
جواب:
180
کتابیں ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے کس
شاگرد کی کتابوں کی تائید کرتے ہوئے تین
مرتبہ فرمایااللہ اس پر رحمت نازل فرمائے؟
جواب:
فضل
بن شاذان۔
یونس
بن عبدالرّحمن
رضی اللہ عنہ
امام
رضا علیہ السلام نے کس صحابی کے
بارے میں تین مرتبہ بہشت کی ضمانت دی؟
جواب:
یونس
بن عبدالرّحمن۔
یونس
بن عبدالرّحمن کی اس کتاب کا نام کیاتھا
جسے دیکھ کر امام جواد علیہ السلام
نے فرمایا ’’خدا یونس پر رحم کرے‘‘؟
جواب:
یوم
ولیلۃ۔
جب
بصرہ کے ایک شخص نے یونس بن عبدالرّحمن
کے بارے میں امام رضا علیہ السلام
کی شکایت کی اور یونس بن عبدالرّحمن
غمگین ہوگئے تو امام رضا علیہ السلام
نے کیا فرمایا؟
جواب:
اے
یونس!تمہیں
اس سے کیا مطلب کہ لوگ تمہارے بارے میں
کیا کہتے ہیں جبکہ تمہارا امام تجھ سے
راضی ہے۔پھر امام نے یونس بن عبدالرّحمن
کو مثال دی کہ اگر تمہارے ہاتھ میں چمکتا
ہوا گوھر(سونا
چاندی)ہو
لوگ کہیں کہ یہ گوبر(جانوروں
کا پاخانہ)ہے
تو کیا لوگوں کا کہنا تم پر اثر ڈالے گا؟
یونس نے کہا ، نہیں۔ پس جب تمہارا راستہ
اور طریقہ صحیح ہے اور تمہارا امام تم سے
راضی ہے تو لوگوں کی باتوں کا تم پر کوئی
اثرنہیں ہوگا۔
امام
رضا علیہ السلام نے اپنے کس شاگرد
کو حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے تشبیہ دی؟
جواب:
یونس
بن عبدالرّحمن۔
جب
دو واقفیوں نے یونس بن عبدالرّحمن کو دس
ہزار مثقال سونا دے کر بہکانا چاہا تاکہ
یونس بن عبدالرّحمن واقفی مذہب کو اپنالیں
اور امام رضا علیہ السلام کی امامت
کی طرف لوگوں کودعوت دیناچھوڑ دیں تو
یونس بن عبدالرّحمن نے کیا کہا؟
جواب:
کہا
امام جعفرصادق علیہ السلام اور
امام باقر علیہ السلام سے روایت
ہوئی ہے کہ جب بھی دین میں بدعت ظاہر ہو
عالم پر واجب ہے کہ اپنے علم کو ظاہر کرے
ورنہ ایمان کا نور اس سے زائل ہوجائے گا
۔ اور میں ہرگز راہِ خدا میں جہاد اور امرِ
الٰہی کو نہیں ترک کروں گا۔ یہ سُن کر
واقفی بدعت گزار یونس بن عبدالرّحمن کے
دشمن ہوگئے۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنے کس
شاگرد کی کتاب کو دیکھ کر فرمایا اللہ
اسے ہر حرف کے بدلے قیامت کے دن نور عطا
فرمائے؟
جواب:
یونس
بن عبدالرّحمن۔
یونس
بن عبدالرّحمن کی اُس کتاب کا نام کیا
تھا جس کے بارے میں امام حسن عسکری
علیہ السلام نے فرمایا اللہ اسے ہر
حرف کے بدلے قیامت کے دن نور عطا فرمائے
؟
جواب:
کتاب
یوم ولیلۃ۔
ابن
سکیّت اہوازی
رضی اللہ عنہ
ابنِ
سکیّت اہوازی کا اصل نام کیاتھا؟
جواب:
ابو
یوسف یعقوب بن اسحاق۔
ابنِ
سکیّت کو ابنِ سکیّت کیوں کہتے تھے؟
جواب:
اسکے
سکوت ، خاموشی اور وقار کی وجہ سے ،کیونکہ
سکیّت کا لفظ سکوت(
خاموشی
) سے
ہے اور وہ اکثر زبان پر کنٹرول رکھنے اور
زیادہ بات کرنے کے نقصانات کے بارے میں
بیان کیا کرتے تھے اس لئے اُنہیں ابنِ
سکیّت کہتے تھے۔
متوکل
عباسی کے دونوں بیٹوں (معتزّ
اور مؤ یّد)کا
معلم کون تھا؟
جواب:
ابن
سکیّت اہوازی۔
جب
متوکل عباسی نے ابن سکیّت سے پوچھا کہ
تمہارے یہ دونوں شاگرد یعنی میرے بیٹے
معتزّ اور مؤیّد تمہیں زیادہ محبوب ہیں
یا علی ابن ابی طالب علیہ السلام
کے بیٹے حسن و حسین علیھما السلام
، تو ابن سکیّت نے کیا جواب دیا؟
جواب:
خدا
کی قسم، علی علیہ السلام کا غلام
قنبر بھی تجھ سے اور تیرے بیٹوں سے بہتر
ہے ۔
جب
متوکل نے ابنِ سکیّت کی زبان سے مولا علی
علیہ السلام کے غلام قنبر کی تعریف
سُنی تو اس نے کیا کیا؟
جواب:
ابنِ
سکیّت کی زبان کو اس کی گردن کے پچھلے حصے
سے کھینچ کر کاٹ دیااور پھر ابن سکیّت کا
سَر تَن سے جُدا کردیا۔
زکریّا
بن آدم رضی
اللہ عنہ
زکریّا
بن آدم اشعری قمی کے بارے میں امام رضا
علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
وہ
دین و دنیا کے امور میں امین اور موردِ
اعتماد ہیں۔
امام
رضا علیہ السلا م نے اپنے کس شاگرد سے
فرمایا جس طرح امام موسیٰ کاظم علیہ
السلام کے ذریعے خدا نے اہلِ بغداد
سے بَلا کو دور کردیاہے اسی طرح اہلِ قم
سے تمہارے ذریعے بَلا کو دور کردے گا؟
جواب:
زکریّا
بن آدم اشعری قمی۔
زکریّا
بن آدم اشعری قمی کی قبرِ مبارک کس شہر
میں ہے؟
جواب:
قم
المقدسہ(قبرستان
شیخان حرم حضرت معصومہ کے سامنے)۔
علی
بن میثم رضی
اللہ عنہ
علی
بن میثم جو امام رضا علیہ السلام
کے شاگرد تھے وہ مولا علی علیہ السلام
کے کس صحابی کی نسل میں سے تھے؟
جواب:
حضرت
میثم تمّار رضی اللہ عنہ۔
احمد
بزنطی رضی
اللہ عنہ
امام
رضا علیہ السلام نے کس صحابی کو
اس کے دل میں موجود سوالوں کے جواب اسکے
پوچھنے سے پہلے ہی خط میں لکھ کر دے دیئے
جس کی وجہ سے وہ صحابی جو واقفی فرقہ کی
وجہ سے امام رضا علیہ السلام کی
امامت میں ایک لمحے کیلئے شک میں آگیاتھا،
امام رضا علیہ السلام کے خط کو پڑھ
کر حقانیتِ امامتِ امام رضا علیہ
السلام اسکے لئے آشکار ہوگئی؟
جواب:
احمد
بن محمد بن ابی نصر بزنطی۔
صفوان
بن یحیی رضی
اللہ عنہ
صفوان
بن یحیی نے کن اماموں کی شاگردی کا شرف
حاصل کیا؟
جواب:
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام
رضا علیہ السلام ۔
صفوان
بن یحیی کے بارے میں امام محمد تقی الجواد
علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
اس
نے میرے ساتھ وفا کی ،خدا صفوان کو جزائے
خیر دے۔
حسن
بن محبوب ابوعلی بَجَلی کوفی
رضی اللہ عنہ
کس
صحابی کے انتقال کے بعد امام رضا علیہ
السلام نے فرمایا اللہ نے اپنی حکمت
سے تمہاری مدد کی اور حکمت کو تمہاری زبان
پر جاری کردیا؟
جواب:
حسن
بن محبوب ابوعلی بَجَلی کوفی۔
ریّان
بن شبیب رضی
اللہ عنہ
ماہِ
محرّم، واقعہ عاشورا، فضل و ثوابِ گریہ
و عزاداری برای امام حسین علیہ السلام
پر امام رضا علیہ السلام کی سب سے
مشہور روایت کس صحابی سے منقول ہے؟
جواب:
ریّان
بن شبیب۔
محمد
بن ابی عمیر رضی
اللہ عنہ
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کے کس
صحابی کے بارے میں بعض علماء کا نظریہ
ہے کہ مراسیله
کمسانیدہ(انکی
مرسلہ روایتیں مسند روایتوں کی طرح ہیں)؟
جواب:
محمد
بن ابی عمیر۔
صفوان
بن مہران الجمّال
رضی اللہ عنہ
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے اپنے
کس صحابی کو کہا کہ تم ہارون کو کرائے پر
اُونٹ نہ دیا کرو تو اس نے اپنے سارے اُونٹ
بیچ دیئے؟
جواب:
صفوان
بن مہران الجمّال۔
علی
بن یقطین
رضی اللہ عنہ
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے اپنے
کس صحابی کو اس کا بھجوایا ہوا وہ لباس
جو ہارون نے اس صحابی کودیا تھاواپس
بھجوادیا کہ جلد ہی ہارون تم سے وہی لباس
مانگے گا تو تمہیں ضرورت پڑے گی؟
جواب:
علی
بن یقطین۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام نے اپنے
کس صحابی کو کچھ دیر تنہائی میں بھی اہلِ
سُنت کی طرح وضوکرنے کا حکم دیا جب ہارون
نے ایک دفعہ جاسوسی کرتے ہوئے اسے اہلِ
سُنت کی طرح وضو کرتے دیکھا تو اس صحابی
کی جان بچ گئی؟
جواب:
علی
بن یقطین۔
زرارہ
بن اعیُن، برید عجلی، ابو بصیر، محمد بن
مسلم رضی
اللہ عنہم
امام
صادق علیہ السلام نے کن چار اصحاب
کے بارے میں کہا کہ انہوں نے میرے والد
امام باقر علیہ السلام کے مکتب
اور احادیث کو زندہ کیا؟
جواب:
محمد
بن مسلم، زرارہ بن اعیُن ، ابوبصیر، برید
بن معاویہ عجلی رضی اللہ عنہم۔
جابر
بن یزید جُعفی
رضی اللہ عنہ
وہ
کونسے صحابی ہیں جن کے بارے میں اہل سنت
کا بھی کہنا ہے کہ وہ حدیث بیان کرنے میں
صادق ہیں اور ان کے پاس پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ستّر
ہزار حدیثیں ہیں مگر صرف اور صرف رجعت کا
عقیدہ رکھنے کے سبب ان کی احادیث ترک کر
دی گئیں؟
جواب:
جابر
بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ ۔
امام
باقر علیہ السلام سے اُنکے کس
صحابی نے کہا آپ نے مجھے (70000)
احادیث
یاد کرائی ہیں، یہ ایک بھاری اور سنگین
ذمہ داری ہے کہ کبھی کبھار میرا سینہ
تحمّل کی تاب نہیں رکھتا تو امام علیہ
السلام نے فرمایا جب بھی ایسا ہوتو
صحرا میں کنواں کھودو اور اپنے سَر کو اس
میں جُھکا کر کہو مجھ سے محمد باقر
علیہ السلام نے فلاں حدیث بیان کی
اور فلاں حدیث بیان کی؟
جواب:
جابر
بن یزید جُعفی۔
وہ
کون سے اصحاب ہیں جن کے بارے میں کہا گیا
ہے کہ علومِ خاندانِ نبوّت چار افراد پر
منتھی ہوتے ہیں؟
جواب:
سلمان،
جابر جُعفی، سیّد حمیری، اور یونس بن
عبدالرّحمن۔
امام
محمد باقر علیہ السلام نے اپنے کس
شاگرد صحابی کے ذریعے شیعوں کو سلام
بھجوایا اور کہا کہ شیعوں کو بتا دینا کہ
ہمارے اور اللہ کے درمیان کوئی رشتہ داری
نہیں ہے ، بلکہ اللہ کا متقرّب بننا صرف
اس کی اطاعت سے ممکن ہے، جو اللہ کی اطاعت
کرے اور ہم سے محبت کرے تو وہ ہمارا دوست
ہے لیکن جو اللہ کی نافرمانی اور معصیت
کرے تو اسے ہماری محبّت کوئی فائدہ نہ
پہنچائے گی؟
جواب:
جابر
بن یزید جُعفی۔
ابان
بن تغلب رضی
اللہ عنہ
امام
باقر علیہ السلام نے اپنے کس شاگرد
سے کہا کہ مسجد نبوی میں بیٹھو اور لوگوں
کو فتویٰ دو میں پسندکرتا ہوں کہ میرے
شیعوں میں تمہارے جیسے افراد ہوں؟
جواب:
ابان
بن تغلب۔
حُمران
بن اعیُن
رضی اللہ عنہ
امام
جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے کس
شاگرد کی شان میں کہا کہ وہ حقیقت میں
ایسا مومن ہے جو اپنے ایمان سے کبھی پیچھے
نہیں ہٹے گا وہ ہمارے شیعوں میں سے ہے
دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی؟
جواب:
حُمران
بن اعین۔
مختار
ثقفی رضی
اللہ عنہ
مختار
نے کس سال میں قیام کیا تھا؟
جواب:
66
ہجری۔
ابن
زیاد ملعون کو مختار ثقفی کے حکم پر کس
نے قتل کیا؟
جواب:
ابراہیم
بن مالک اشتر نخعی۔
قاتلانِ
حسین علیہ السلام میں سے ایک ایک
فرد کو چُن چُن کر کس نے جہنّم واصل کیا؟
جواب:
مختار
ثقفی۔
امام
سجّاد علیہ السلام نے منہال بن
عمرو کے سامنے سب سے زیادہ کربلا کے کس
شقی القلب ملعون کیلئے بد دُعا کی کہ اللہ
اس ملعون کے بدن کو لوہے کی تپش چَشا اور
آگ کی تپش میں اس کو جلادے اور جب منہال
بن عمرو نے دیکھا کہ مختار ثقفی نے اسی
طرح اس ملعون کے دونوں ہاتھوں اور ناخنوں
کو لوہے کی تلوار سے کٹواکر پھر آگ روشن
کرکے اس میں پھینک دیا تو منہال نے سبحان
اللہ کہا اور مختار کے پوچھنے پر کہا امام
سجّاد علیہ السلام کی پیشگوئی
تیرے ہاتھوں سے پوری ہوئی تو مختار نے
دورکعت نماز پڑھ کر طُولانی سجدہ شکر
کیا؟
جواب:
حُرملہ(قاتلِ
حضرت علی اصغر علیہ السلام )۔
جب
مختار ثقفی نے ابنِ زیاد کا سَر امام
سجّاد علیہ السلام کو بھجوایا
اوراس ملعون کا سَر امام علیہ
السلام کے پاس اُسوقت پہنچا جب امام
علیہ السلام ناشتہ کررہے تھے تو امام
علیہ السلام نے کیا فرمایا؟
جواب:
خدا
کا شکر ہے کہ اس نے میری دعا قبول کی کہ جب
میں کوفہ میں اسیری کے عالم میں ابن زیاد
کے دربار میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا
ابن زیاد ناشتہ کررہا تھااور میرے بابا
حسین ابن علی علیہ السلام کا سَر
اس ملعون کے برابر میں رکھا تھا اسوقت میں
نے خدا سے دُعا کی کہ خدایا مجھے اسوقت تک
موت نہ دینا جب تک ابن زیاد کا کٹا ہوا سَر
مجھے دکھا دے اس حال میں کہ جب میں ناشتہ
کررہا ہوں۔
جب
امام سجّاد علیہ السلام کے پاس
ابن زیاد ملعو ن کا سَر پہنچا تو امام
علیہ السلام نے سجدۂ شکر میں کیا
فرمایا؟
جواب:
تمام
حمد اس اللہ کی جس نے میرا انتقام میرے
دشمن سے لیا خدایا مختار کو بہترین جزائے
خیر دے ۔
امام
محمد باقر علیہ السلام نے کس کے
بیٹے کو کہا کہ اللہ تمہارے والد پر رحم
کرے! میرے
والد امام زین العابدین علیہ السلام
نے مجھے خبر دی کہ میری ماں کا مھر تمہارے
والد نے بھجوایا، کیا تمہارے والد نے
ہمارے گھر نہیں بنوائے، کیا تمہارے والد
نے کربلا میں شرکت کرنے والے یزیدیوں کو
جہنّم واصل نہ کیا؟ بے شک تمہارے والد نے
ہمارے خون کا بدلہ لیا اور ہمارا حق جہاں
کہیں تھا تمہارے والد نے ہمیں لوٹایا اور
پامال نہ ہونے دیا؟
جواب:
مختار
ثقفی کے بیٹے ابوالحکم بن مختار ثقفی سے
کہا۔
حضرت
عبدالعظیم حسنی
رضی اللہ عنہ
حضرت
عبدالعظیم حسنی کس امام کی نسل میں سے
ہیں؟
جواب:
امام
حسن مجتبیٰ علیہ السلام ۔
حضرت
عبدالعظیم حسنی نے کتنے اماموں کی شاگردی
کا شرف حاصل کیا؟
جواب:
تین
اماموں کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔
حضرت
عبدالعظیم حسنی کی کُنیت کیا تھی؟
جواب:
ابوالقاسم۔
جب
شاہ عبدالعظیم حسنی امام علی النقی
علیہ السلام سے ملنے آئے توامام علی
النقی علیہ السلام نےکیا فرمایا؟
جواب:
اے
ابوالقاسم ! تم
حقیقت میں ہمارے دوست ہو۔
حضرت
شاہ عبدالعظیم حسنی کی زیارت کے بارے میں
امام علی النقی علیہ السلام نے کیا
فرمایا؟
جواب:
اگر
عبدالعظیم حسنی کی زیارت کرتے تو اس طرح
ہوتے جیسے حسین ابن علی علیھما السلام
کی زیارت کی ہو۔
شاہ
چراغ رضی
اللہ عنہ
امام
رضا علیہ السلام کے کن دو بھائیوں
کا مرقد شیراز میں ہے؟
جواب:
احمد
بن موسیٰ کاظم علیہ السلام (شاہ
چراغ) اور
محمد بن موسیٰ کاظم علیہ السلام ۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت
کے بعد جب مدینے کے لوگوں نے احمد بن موسیٰ
شاہ چراغ کی بیعت کرلی تو حضرت شاہ چراغ
رضی اللہ عنہ نے کیا کیا؟
جواب:
مسجد
میں جاکر خطبہ دیا کہ لوگوں اب جب تم سب
نے میری بیعت کرلی تو سُن لو میں نے اپنے
بھائی علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام
کی بیعت کی ہے وہ امام اور میرے والد کے
جانشین ہیں، یہ کہہ کر سب لوگ شاہ چراغ
رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام رضا علیہ
السلام کے گھر گئے اور امام رضا
علیہ السلام کی بیعت کی ، امام رضا
علیہ السلام نے احمد بن موسیٰ کیلئے
دعا فرمائی۔
حضرت
احمد بن موسیٰ شاہ چراغ رضی اللہ عنہ
کی والدہ کی کیا کُنیت تھی؟
جواب:
اُمّ
احمد۔
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام اپنے اسرار
اور امانتیں اپنی کس زوجہ کے پاس رکھواکر
بغداد گئے تھے؟
جواب:
اُمّ
احمد جو احمد بن موسیٰ شاہ چراغ رضی
اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔
عثمان
بن سعید العمری
رضی اللہ عنہ
نوّابِ
اربعہ میں سے کس نائب نے تیل بیچنے کا شغل
اختیار کیا تاکہ تقیّہ کرسکیں؟
جواب:
عثمان
بن سعید العمری۔
عثمان
بن سعید عمری کو سمّان کیوں کہتے ہیں؟
جواب:
کیونکہ
وہ روغن فروش (تیل
فروشی) کے
لباس میں امام حسن عسکری علیہ السلام
کے پیغامات شیعوں کواورشیعوں کے پیغامات
امام علیہ السلام کو پہنچایاکرتے
تھے۔
نواب
اربعہ کی قبریں کہاں واقع ہیں؟
جواب:
بغداد،
عراق۔
تاریخ
زنانِ مقدسہ اسلام
حضرت آمنہ
علیہا السلام(رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی والدہ)
حضرت
عبدالمطلب نے جنابِ عبداللہ کی شادی کس
نیک ، پاک اور باعفّت خاتون سے کی؟
جواب:
حضرت
آمنہ۔
حضرت
آمنہ کن کی بیٹی تھیں؟
جواب:
وھب
بن عبد مناف بن زہرہ۔
حضرت
حمزہ بن عبدالمطلب کی والدہ کا کیانام
تھا؟
جواب:
دلالہ۔
حضرت
آمنہ کی حاملگی کے دوران حضرت عبداللہ
کس سفر پر گئے؟
جواب:
شام
اور یثرب کے سفر پر گئے۔
حضرت
عبداللہ کس شہر میں انتقال فرماگئے؟
جواب:
یثرب
(مدینہ)۔
حضرت
آمنہ علیہا السلام کا انتقال کس
مقام پر ہوا؟
جواب:
ابواء۔
حضرت
عبداللہ اور حضرت آمنہ کے کتنے فرزند
تھے؟
جواب:
ایک
فرزند حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
حضرت
عبداللہ کی عُمر ان کی وفات کے وقت کتنی
تھی؟
جواب:
25
سال۔
حضرت
عبداللہ نے وراثت میں جس کنیز کو چھوڑا
تھا جو بعد میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیکھ بھال کرتی
رہیں ان کا نام کیا ہے؟
جواب:
جناب
اُمّ ایمن۔
حضرت حلیمہ
سعدیہ رضی اللہ
عنہا
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پہلی دایہ کا نام کیا تھا؟
جواب:
حضرت
ثوبیہ۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دوسری دایہ کا نام کیا تھا؟
جواب:
حضرت
حلیمہ سعدیہ بنتِ ابی ذؤیب۔
حضرت
حلیمہ کی فقرو نادری کی زندگی کس کی وجہ
سے خوشحالی میں بدل گئی؟
جواب:
حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دودھ پلانے کی خدمت کی
برکت سے۔
جب
حضرت حلیمہ نے حضرت عبدالمطلب علیہ
السلام کواپنے قبیلہ ’’بنی سعد‘‘
کا نام بتایا تو حضرت عبدالمطلب علیہ
السلام نے بنی سعد کی کونسی دو خوبیاں
بیان کی؟
جواب:
سعادت
اور حلم۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا گیاکہ آپ سے زیادہ فصیح
کسی کو نہیں دیکھا توکیا فرمایا؟
جواب:
سب
سے زیادہ فصیح میں کیوں نہ ہوں جبکہ میں
قریش میں متولّد ہوا ہوں اور بنی سعد میں
میں نے نشونما پائی ہے۔
حضرت
حلیمہ سعدیہ نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کس
قبیلے کے قاتلوں سے بچایا؟
جواب:
قبیلۂ
ھذیل۔
حضرت
اُمّ ایمن
رضی اللہ عنہا
کن
دو خواتین کے بارے میں ملتا ہے کہ انہوں
نے خواب میں دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بدن کا
ایک عضو جُدا ہوکر ان کے گھرمیں آ گِرا
اور جب اُنہوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اس خواب کی
تعبیر پوچھی تو معلوم ہوا کہ جنابِ سیّدہ
سلام اللہ علیہا کے ہاں ایک فرزند
کی ولادت ہوگی جس کا نام حسین ہوگا اور
یہ دونوں خواتین ایک عرصے تک اس نومولود
کی سرپرستی کریں گی؟
جواب:
اُمِّ
ایمن اور اُمّ الفضل۔
کس
خاتون نے جب امام حسین علیہ السلام
کو گود میں لیا توان کے بارے میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے فرمایا مرحبا بالحامل و المحمول جس
نے گود میں اُٹھا یا ہے اور جس کو گود میں
اُٹھا یاہے آفرین اور خوشخبری ہے؟
جواب:
اُمِّ
ایمن۔
اُمّ
ایمن کا فرزند کس جنگ میں شہید ہوا؟
جواب:
جنگِ
حُنین۔
حضرت
خدیجہ سلام
اللہ علیہا
(بی
بی فاطمۃ الزہرا سلام
اللہ علیہا
کی والدہ)
اسلام
کی پہلی وہ غَنِی ہستی جنہوں نے اپنا سب
کچھ اسلام اور پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر قربان کردیا
کون تھیں؟
جواب:
بی
بی خدیجہ سلام اللہ علیہا۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا کے والد کا
نام کیا تھا؟
جواب:
خویلد۔
بی
بی خدیجہ سلام اللہ علیہا کو طلوعِ
اسلام سے پہلے سے کس لقب سے پُکارا جاتاتھا؟
جواب:
طاہرہ۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا کے والد کا
نام کیا تھا؟
جواب:
خویلد۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی کن دو صفتوں کی وجہ سے انہیں اپنا مالِ
تجارت دوگنا کرکے دیا؟
جواب:
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی صداقت اور امانت کی وجہ سے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے حضرت خدیجہ سلا م اللہ علیہا کے ساتھ
جو معاہدہ کیا تھا وہ ’’اجیر‘‘ کا تھا
یا ’’مضاربہ‘‘؟
جواب:
مضاربہ۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا نے اپنے جس
غلام کو پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ روانہ
کیا تھا اُس کا نام کیا تھا؟
جواب:
میسرہ۔
میسرہ
غلامِ خدیجہ سلام اللہ علیہا نے
بُصریٰ کے مقام پر جس راھب ِ مسیحی کو
دیکھا جو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رسالت کی گواہی دے
رہاتھا اس کا نام کیا تھا؟
جواب:
نسطورا۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے درمیان کیا رشتہ داری تھی؟
جواب:
تایا
زاد / چچا
زاد۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا نے پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی معنوی خصوصیات کے بارے میں کس سے
مشورہ کیا؟
جواب:
ورقہ
بن نوفل۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لانے والی پہلی با ایمان خاتون
کون تھیں؟
جواب:
حضرت
خدیجہ سلام للہ علیہا۔
پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایمان لانے والے پہلے با ایمان
مرد کون تھے؟
جواب:
مولاعلی
علیہ السلام ۔
جب
حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے
پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ازدواج کی درخواست کی
تو پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس سے مشورہ کیا؟
جواب:
حضرت
ابوطالب علیہ السلام ۔
پیامبر
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا
کے نکاح کا خطبہ کس نے پڑھا؟
جواب:
حضرت
ابوطالب علیہ السلام ۔
حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا کی عُمر
مبارک پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ازدواج کے وقت کتنی
تھی؟
جواب:
40
سال۔
پیامبر
اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عُمر مبارک حضرت خدیجہ سلام
اللہ علیہا سے ازدواج کے وقت کتنی
تھی؟
جواب:
25
سال۔
جب
بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا کی
وفات ہوئی تو اس وقت بی بی خدیجہ سلام
اللہ علیہا کی عُمرِ مبارک کتنی تھی؟
جواب:
65
سال۔
بی
بی خدیجہ سلام اللہ علیہا کی شہادت
کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
10
رمضان 10 بعثت۔
بی
بی خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قبر
کہاں واقع ہے؟
جواب:
قبرستان
’’حجون‘‘، قبرستانِ معلّی، مکّہ۔
کتنی
عورتیں بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ
علیہا کی ولادت کے وقت بی بی خدیجہسلام
اللہ علیہا کی مدد کے لئے آئی اور ان
کے نا م کیا تھے؟
جواب:
4
چار عورتیں تھیں۔ سارا ہمسر ابراہیم
علیہ السلام ، مریم بنت عمران علیہا
السلام، کلثوم خواہر موسیٰ علیہ
السلام، اور آسیہ ہمسر فرعون۔
جس
سال بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا
اور حضرت ابوطالب علیہ السلام کا
انتقال ہوا ، رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس سال کو کیا نام
دیا؟
جواب:
عامّ
الحُزن۔
کونسی
خواتین دو جہانوں کی برترین خواتین ہیں؟
جواب:
چار
خواتین 1۔ خدیجہ سلام اللہ علیہا،
2۔ فاطمہ سلام اللہ علیہا، 3۔ مریم
مادرِ عیسیٰ علیہ السلام ، 4۔ آسیہ
ہمسر فرعون۔
حضرت
فاطمہ بنت اسد (امام
علی علیہ
السلام کی
والدہ)
بی
بی فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا
اور حضرت ابوطالب علیہ السلام کے
درمیان شادی سے پہلے کیا رشتہ تھا؟
جواب:
چچا
زاد/تایازاد
کا رشتہ تھا۔
حضرت
ابوطالب کی زوجہ جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اپنے
بچوں سے زیادہ چاہتی تھیں اور جنہیں
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی ماں کے عنوان سے یاد کرتے
تھے، ان کا نام کیا تھا؟
جواب:
حضرت
فاطمہ بنتِ اسد۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
اپنی کس چاچی کو ماں کہہ کر پُکارتے تھے؟
جواب:
بی
بی فاطمہ بنت اسد۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
نے بی بی فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا
کی وفات کے بعد انہیں کس چیز سے کفن دینےکا
حکم دیا؟
جواب:
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے عمّامے اور لباس سے۔
پیامبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کس خاتون کے دفن کے وقت اُن کی قبر میں
لیٹ گئے اور فرمایا کہ اسکی قبر جنت کے
باغوں میں سے ایک باغ ہے؟
جواب:
بی
بی فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کس خاتون کی وفات کے وقت فرمایا
کہ ابوطالب علیہ السلام اور حضرت
خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کے
بعد کسی نے اتنی نیکی میرے ساتھ نہ کی
جتنی اس خاتون نے کی؟
جواب:
بی
بی فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا۔
حضرت
زینب سلام
اللہ علیہا
(امام
حسن علیہ
السلام
اورامام حسین
علیہ السلام
کی بہن)
بی
بی زینب بنت علی علیہ السلام کی
ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
5
جمادی الاوّل 6 ہجری۔
بی
بی زینب سلام اللہ علیہا کے القاب
کیا تھے؟
جواب:
الصّدیقۃ
الصغریٰ، العقیلۃ، عقیلۂ بنی ہاشم،
عالمۂ غیر معلّمہ، عارفہ، موثقہ۔
بی
بی زینب سلام اللہ علیہا کے شوہر
کا نام کیا ہے؟
جواب:
عبداللہ
ابن جعفر طیّار۔
بی
بی زینب سلام اللہ علیہا کو عالمۂ
غیر معلمہ کا لقب کس امام نے دیا تھا؟
جواب:
امام
زین العابدین علیہ السلام ۔
حضرت شہر
بانو رضی
اللہ عنہا(امام
زین العابدین
علیہ السلام
کی والدہ)
بی
بی شہر بانو کس بادشاہ کی بیٹی تھیں؟
جواب:
یزد
جرد سوّم۔
بی
بی شہر بانو کے دوسرے نام کیاتھے؟
جواب:
سَلامہ،
خولہ، غزالہ۔
جب
بی بی شہر بانو عُمر کے زمانے میں ایران
سے مدینے لائی گئیں تو مولا علی علیہ
السلام نے عُمر سے کیا کہا؟
جواب:
یہ
بادشاہ کی بیٹی ہے اسے کنیزی کے طور پر
نہیں بیچا جاسکتا اس کے پاس اختیار ہے کہ
یہ کس کو اپنے شوہر کے طور پر انتخاب کرے۔
مولاعلی
ابن ابی طالب علیہ السلام نے بی
بی شہر بانو سے کس زبان میں گفتگو کی؟
جواب:
فارسی
میں۔
جب
بی بی شہر بانو نے اپنا نام چُھپانے کیلئے
کہا میرا نام شاہِ زنان ہے تو مولا علی
علیہ السلام نے کیا کہا؟
جواب:
مولا
علی علیہ السلام نے کہا :
تمہارا
نام شاہِ زنان نہیں بلکہ تم شہر بانو یہ
ہو اور شاہِ زنان صرف فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
ہیں۔
بی
بی شہر بانو نے اپنے لئے شوہر کے طور پر
کس کا انتخاب کیا؟
جواب:
امام
حسین علیہ السلام ۔
بی
بی شہر بانو نے امام حسین علیہ السلام
کا انتخاب کیا تو مولا علی علیہ السلام
نے امام حسین علیہ السلام سے کیا
ارشاد فرمایا؟
جواب:
اے
اباعبداللہ ! اس
خاتون سے تمہارے لئے زمین پر بہترین شخص
متولّد ہوگا۔
حضرت فاطمہ
بنت حسن مجتبیٰ
رضی اللہ عنہا
(امام
محمد باقر
علیہ السلام
کی والدہ)
امام
باقر علیہ السلام کی والدہ فاطمہ
بنت حسن مجتبیٰ کی کُنیت کیا تھی؟
جواب:
اُمّ
عبداللہ۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام نے کس خاتون
کے بارے میں فرمایا کہ آلِ حسن علیہ
السلام میں اِن کے جیسی کوئی سچی
خاتون دیکھی نہیں گئیں؟
جواب:
فاطمہ
بنت حسن مجتبیٰ علیہ السلام (امام
محمد باقر علیہ السلام کی والدہ)۔
امام
حسن علیہ السلام کی اولاد میں سے
وہ کونسی خاتون تھیں جو ایک دیوار کے نیچے
بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک دیوار میں دڑار
پڑی اور دیوار گرنے لگی تو اس خاتون نے
اشارہ کیا اور فرمایا:نہ،
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حق کا واسطہ، خدا تجھے
گِرنے کی ہرگز اجازت نہ دے اور وہ دیوار
ان پر نہ گِری؟
جواب:
بی
بی فاطمہ بنت حسن مجتبیٰ علیہ السلام
۔
حضرت
اُمِّ فروہ رضی
اللہ عنہا (امام
جعفر صادق
علیہ السلام
کی والدہ)
امام
جعفرصادق علیہ السلام کی والدہ
اُمِّ فروہ کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
فاطمہ
اُمّ فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر۔
امام
جعفرصادق علیہ السلام کو((ابنُ
المکرّمۃ))کیوں
کہاجاتا تھا؟
جواب:
کیونکہ
ان کی والدہ اُمِّ فروہ اپنے زمانے کی
خواتین میں سب سے زیادہ باتقوا ، باایمان
اور نیکوکار تھیں۔
حضرت
حُمیدہ رضی
اللہ عنہا (امام
موسیٰ کاظم
علیہ السلام
کی والدہ)
بی
بی حُمیدہ (امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام )کی
والدہ کہاں کی رہنے والی خاتون تھیں؟
جواب:
اندلس۔
جب
امام محمد باقر علیہ السلام نے
اپنے فرزند امام جعفر صادق علیہ السلام
سے بی بی حُمیدہ کا عقد ازدواج کراتے وقت
کہا کہ آپ کا نام کیا ہے اور انہوں نے
جواب دیا حُمیدہ، تو امام باقر علیہ
السلام نے کیا فرمایا؟
جواب
:حُمیدۃ
فی الدّنیا محمودۃ فی الاخرۃ۔(دنیا
میں قابلِ تعریف اور آخرت میں پسندیدہ
خاتون )۔
امام
جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی
زوجہ حُمیدہ کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:
حُمیدہ
ایسے خالص سونے کی طرح ہے جو ہر قسم کی
ملاوٹ اور ناپاکی سے پاک ہے ، فرشتوں نے
اسکی حفاظت کی ، یہانتک کہ میرے پاس پہنچائی
گئی ، یہ میرے اور میرے بعد حجتِ خدا (یعنی
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام )
کیلئے
کرامت ہے۔
حضرت
نجمہ خاتون رضی
اللہ عنہا (امام
رضا علیہ
السلام کی
والدہ)
امام
رضا علیہ السلام کی والدہ نجمہ
خاتون کی کُنیت کیا تھی؟
جواب:
اُمّ
البنین۔
بی
بی نجمہ خاتون کی شادی امام موسیٰ کاظم
علیہ السلام سے کس نے کرائی تھی؟
جواب:
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام کی والدہ
حُمیدہ۔
بی
بی نجمہ خاتون کا دوسرا نام کیا تھا؟
جواب:
تُکتَم۔
بی
بی حُمیدہ مادرِ امام موسیٰ کاظم علیہ
السلام کو خواب میں کس نے آکر خبر
دی کہ نجمہ خاتون کے ذریعے اہل زمین پر
سب سے بہترین فرد متولّد ہوگا؟
جواب:
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
بی
بی نجمہ خاتون کو امام موسیٰ کاظم علیہ
السلام نے امام رضا علیہ السلام
کی ولادت کے وقت کیا خوشخبری دی؟
جواب:
اے
نجمہ آپ کو آپ کے ربّ کی کرامت مبارک
ہو! اس
بچے کو سنبھالیں یہ خدا کی زمین پر بقیۃ
اللہ ہے۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام
اللہ علیہا(امام
رضا علیہ
السلام کی
بہن)
حضرت
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی
سب سے بڑی بیٹی کا نام کیا تھا؟
جواب:
حضرت
فاطمہ کبریٰ معصومہ سلام اللہ علیہا۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی
ولادت کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
پہلی
ذی القعدہ 173 ہجری۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی
ولادت کس شہر میں ہوئی؟
جواب:
مدینہ
منورہ۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی
وفات کس تاریخ کو ہوئی؟
جواب:
10
یا 12 ربیع الثانی 201 ہجری۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی
وفات پہلےہوئی یا امام رضا علیہ السلام
کی ؟
جواب:
بی
بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
کی وفات امام رضا علیہ السلام کی
شہادت سے پہلے ہوگئی تھی۔
کس
امام نے بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ
علیہا کی وفات کے بعد فرمایا :
من
زارھا فلہ الجنّۃ (جو
شخص حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا
کی زیارت کرے تو اس کیلئے جنت ہے)؟
جواب:
امام
علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام
۔
کس
امام علیہ السلام نے فرمایا کہ جس
نے قم میں بی بی فاطمہ معصومہ سلام
اللہ علیہا کی زیارت کی گویا اس نے
میری زیارت کی؟
جواب:
امام
علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام ۔
کس
امام علیہ السلام نے بی بی فاطمہ
معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت
سے پہلے ہی انکےکے بارے میں فرمایا کہ
شیعوں کو ان کی شفاعت سے بہشت میں داخل
کیاجائے گا؟
جواب:
حضرت
امام جعفر صادق علیہ السلام ۔
کس
امام علیہ السلام نے فرمایا کہ جس
نے قم میں میری پھوپھی بی بی فاطمہ معصومہ
سلام اللہ علیہا کی زیارت کی تو اس
کیلئےجنت ہے؟
جواب:
حضرت
امام محمد تقی علیہ السلام ۔
جب
بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
کی شہادت ہوئی تو اُن کی عُمرِ مبارک کیا
تھی؟
جواب:
28
سال۔
جب
بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
قم تشریف لائیں تو کس کے گھر میں ٹھہریں؟
جواب:
موسیٰ
بن خزرج بن سعد اشعری۔
حضرت
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی
زیارت کا متن کس امام علیہ السلام
نے سعد اشعری کو سکھایا؟
جواب:
حضرت
امام رضا علیہ السلام ۔
حضرت
خَیْز ُران رضی
اللہ عنہا (امام
محمد تقی الجواد
علیہ السلام
کی والدہ)
امام
محمد تقی علیہ السلام کی والدہ
خَیْز ُران کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
سبیکہ۔
سبیکہ
کو خَیْز ُران کا نام کس امام نے دیا تھا؟
جواب:
امام
علی ابن موسیٰ الرّضا علیہ السلام
۔
رسول
اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خَیْز ُران کو کس طرح یاد کیا
ہے؟
جواب:
کنیزوں
میں سب سے بہترین کنیز جو نوبہ کی رہنے
والی اور پاک خاتون ہے۔
جنابِ
خَیْز ُران کہاں کی رہنے والی خاتون تھیں؟
جواب:
آفریقا
کے علاقے نوبہ ۔
جنابِ
خَیْز ُران کس قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں؟
جواب:
ماریہ
قبطیہ کے قبیلے سے۔
کس
امام نے بی بی خَیْز ُران کو دیکھے بغیر
اور امام رضا علیہ السلام کی بی
بی خَیْز ُران سے شادی سے بہت پہلے اس
خاتون کو سلام بھجوایا تھا؟
جواب:
امام
موسیٰ کاظم علیہ السلام ۔
امام
رضا علیہ السلام نے بی بی خَیْز
ُران کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:
خَیْز
ُران پاک و پاکیزہ خلق کی گئی ہیں۔
حضرت
سمانہ رضی
اللہ عنہا (حضرت
امام علی النقی
علیہ السلام
کی والدہ)
سمانہ
کہاں کی رہنے والی خاتون تھیں؟
جواب:
آفریقا
اور اندلس کے درمیان مغرب کے علاقے میں۔
سمانہ
مغربیہ کے لقب کیا تھے؟
جواب:
سیّدہ
اور اُمّ الفضل ۔
جب
سمانہ مغربیہ امام محمد تقی الجواد
علیہ السلام کے گھر میں تشریف لائیں
تو امام جواد علیہ السلام نے کیا
فرمایا؟
جواب:
اس
کا نام سمانہ ہے اور یہ میرے حقِ امامت کو
پہچانتی ہے اور جنّت کی خواتین میں سے
ہے۔
شیعوں
کے عظیم عالم سیّدمرتضیٰ نے جناب سمانہ
مغربیہ کے بارے میں کتاب عیون المعجزات
میں کیا لکھا؟
جواب:
یہ
خاتون مقامِ عبادتِ خدا میں نہایت خشوع
و خضوع رکھتی تھیں۔
حضرت
سوسن رضی
اللہ عنہا (امام
حسن عسکری
علیہ السلام
کی والدہ)
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی والدہ
سوسن کے دوسرے کیا نام ہیں؟
جواب:
سلیل
، حُدیث۔
جب
امام علی النقی علیہ السلام سے
حضرت سوسن کی شادی ہوئی تو امام علی النقی
علیہ السلام نے ان کی شان میں کیا
فرمایا؟
جواب:
سلیل
ہر آفت، نقص ، پلیدی اور ناپاکی سے دور
ہے۔
سوسن(سلیل،
حُدیث )کو
جدّہ کا لقب کیوں دیا جاتاتھا؟
جواب:
کیونکہ
یہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ
کی دادی تھیں۔
جب
امام حسن عسکری علیہ السلام کی
شہادت کے بعد جعفر کذّاب نے دعویٰ کیا کہ
وہ امام حسن عسکری علیہ السلام کا
وارث ہے اور یہ گھر میرا ہےتو جناب سوسن
نے کیا اعتراض کیا؟
جواب:
جناب
سوسن نے کہا امام حسن عسکری علیہ
السلام کی وصیّ اور وارثہ میں ہوں۔
جب
جناب سوسن کی وصیّت کی بنا پر انہیں اُنکے
شوہر امام علی النقی علیہ السلام
اور فرزند امام حسن عسکری علیہ السلام
کے برابر دفن کرنا چاہا تو جعفر کذّاب
نے جب کہا کہ یہ میرا گھر ہے یہاں کسی کو
دفن کرنے کی اجازت نہیں تو کس نے آکر
جعفر کذّاب کو مبھوت کردیا اور کہا یہ
تمہارا نہیں بلکہ میرا گھر ہے اور میری
دادی کو اسی گھر میں میرے دادا امام علی
النقی علیہ السلام اور میرے والد
امام حسن عسکری علیہ السلام کے
ساتھ دفن کیا جائے گا ؟
جواب:
امام
مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ ۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت
کے بعد جب احمد بن ابراہیم نے امام حسن
عسکری علیہ السلام کی پھوپھی (امام
علی النقی علیہ السلام کی بہن)
سے
پوچھا کہ اب جبکہ فرزند امام حسن عسکری
علیہ السلام پنہان اور پوشیدہ ہیں
تو شیعہ اور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کے درمیان واسطہ کون بنے گا تو
بی بی حکیمہ خاتون نے کیا کہا؟
جواب:
’’جدّہ‘‘،
امام حسن عسکری علیہ السلام کی
والدہ یعنی سوسن ۔
جنابِ
حکیمہ خاتون نے حضرت سوسن کی شباھت کس سے
دی؟
جواب:
بی
بی زینب سلام اللہ علیہا۔
حضرت
نرجس خاتون رضی
اللہ عنہا (امام
زمانہ عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ کی
والدہ)
بی
بی نرجس خاتون کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:
ملیکہ
اور صیقل۔
بی
بی نرجس خاتون کس نبی کے وصی کی نواسی
تھیں؟
جواب:
حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے وصی شمعون
کی نواسی تھیں۔
بی
بی نرجس خاتون کس ملک میں رہتی تھیں؟
جواب:
روم۔
بی
بی نرجس خاتون کا نکاح حضرت امام حسن
عسکری علیہ السلام کے ساتھ کس نے
پڑھا تھا؟
جواب:
حضرت
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ۔
بی
بی نرجس خاتون نے کس کے کہنے پر اسلام
قبول کیا ؟
جواب:
بی
بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا۔
بی
بی نرجس خاتون کس طرح روم سے مدینے آئیں؟
جواب:
اَسیر
ہوکر۔
کس
امام نے اپنے صحابی کو کافی مقدار میں
مال دیا تاکہ وہ بی بی نرجس خاتون کو خرید
کر لائیں؟
جواب:
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام ۔
جس
صحابی کو امام علی النقی علیہ السلام
نے بی بی نرجس خاتون کو کنیزوں کے بازار
سے خریدنے کیلئے بھیجا تو ان کا نام کیا
تھا؟
جواب:
بُشر
بن سلیمان۔
امام
علی النقی الھادی علیہ السلام نے
کس خاتون سے کہا کہ وہ بی بی نرجس خاتون
کو اسلامی احکامات کی تعلیم دیں؟
جواب:
اپنی
بہن حکیمہ خاتون کو۔
امام
حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی
پھوپھی کو جب بی بی نرجس خاتون کی مدد
کیلئے بُلایا تاکہ امام زمانہ عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ کی ولادت میں مدد
کرسکیں تو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ
فرجہ کی ولادت کی شباھت کس کی ولادت
سے دی؟
جواب:
حضرت
موسیٰ علیہ السلام ۔
جب
حکیمہ خاتون،نے بی بی نرجس خاتون کی مدد
کی تاکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کی
ولادت میں مدد کرسکیں تو ولادت کے بعد
جناب حکیمہ خاتون نے حضرت مہدی عجل
اللہ تعالیٰ فرجہ کو کس آیت کی تلاوت
کرتے ہوئے سُنا؟
جواب:
سورۂ
قصص آیت 5 اور 6۔
بی
بی حکیمہ خاتون، بی بی نرجس خاتون کو کس
لقب سے پکارتی تھیں؟
جواب:
سیّدہ۔
بی
بی نرجس خاتون کا انتقال کس سال ہوا؟
جواب:
261
ہجری۔
بی
بی نرجس خاتون کی قبر کہاں ہے؟
جواب:
سامرا،
امام حسن عسکری علیہ السلام کے
برابر میں۔
منابع